geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا کے اربوں ضرورت مند انسانوں کے لیے امداد کی اشد ضرورت

December 2, 2021 1 1 min read
Child
Share this:

Child

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) اس وقت ہر 29 ویں انسان کو امداد یا تحفظ کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں ضرورت مند افراد کی تعداد میں مزید 40 ملین کا اضافہ متوقع ہے۔ زیادہ تر افراد افغانستان، ایتھوپیا، یمن اور میانمار میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اوچھا (اوسی ایچ اے) کی ایک تازہ ترین رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اقوام متحدہ سال 2022 ء میں 274 ملین انسانوں کی ضروریات پوری کرنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ رواں سال 250 ملین افراد کی امداد کی جا چُکی ہے۔ مزید برآں یہ کہ آئندہ برس دنیا بھر میں تقریباً مزید چالیس ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہو گی۔

مستقبل کی ضروریات سے متعلق سالانہ جائزے میں 17 فیصد اضافے کے امکانات کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اقوام متحدہ نے عطیہ دہندگان سے اپیل کی کہ وہ 183 ملین ضرورت مند انسانوں کی مدد کے لیے 41 بلین ڈالر کی فراہمی ممکن بنائیں۔

بتایا گیا ہے کہ امداد اور تحفظ کی سب سے زیادہ ضرورت افغانستان، ایتھوپیا، میانمار، شام اور یمن کے باشندوں کو ہو گی۔ یہ تمام وہ ممالک ہیں جو ایک عرصے سے سیاسی عدم استحکام، جنگ اور سکیورٹی کی ابتر صورتحال کے سبب بھرک، افلاس اور اپنے گھروں سے بے دخلی جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی آب و ہوا کا بحران ان کمزور انسانوں کو اور زیادہ تباہ حال کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کی وبا نے پوری دنیا میں بھونچال مچا رکھا ہے۔ اقتصادی زبوں حالی کے علاوہ دنیا کے بہت سے خطوں میں طویل مسلح تنازعات میں گہرے ممالک کے باشندے غربت کی نچلی ترین سطح پر پہنچ چُکے ہیں۔

اوچھا کے سربراہ مارٹن گریفتھس اس صورتحال کے پس منظر میں کہتے ہیں، ” وبا کا خاتمہ ہنوز نہیں ہوا۔ وبائی بیماری ختم نہیں ہوئی ہے کیونکہ غریب ممالک ویکسین سے محروم ہیں۔‘‘

گلوبل ہیومینیٹیرین اوور ویو کے جائزے کے مطابق سن 2021 کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے کی جانے والی چندے یا عطیے کی اپیل کا آدھا حصہ بھی اکٹھا نہیں ہو سکا۔ مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا، ” اس سال ہم جتنے لوگوں تک مدد فراہم کرنا چاہتے تھے ان کے 70 فیصد تک بھی نہ پہنچ سکے۔ ہمیں یہ ادراک بھی ہے کہ ہم کتنی بھی محنت کر لیں ہم امداد کے لیے مطلوبہ 41 بلین ڈالر کی رقم تک نہیں پہنچ پائیں گے۔‘‘

اس جائزہ رپورٹ میں 30 ممالک کے بارے میں مخصوص منصوبوں کی بات کی گئی ہے۔ ان تیس میں سے 15 کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے، بقیہ کا مشرق وسطیٓ اور لاطینی امریکا سے۔

مارٹن گریفتھس نے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگری کلچر ادارے کے تخیمینوں کے حوالے سے کہا کہ اس وقت دنیا کے درجنوں ممالک کے قریب 45 ملین افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔

جنوبی سوڈان میں پایا جانے والا قحط نصف ملین انسانوں کو متاثر کر رہا ہے۔ اس قحط کا سدباب ضروری ہے۔ تاہم ایک مثبت پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے ہو مارٹن گریفتھس نے کہا، ” ہم یمن میں دس ملین انسانوں کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کر چُکے ہیں، ہم نے میانمار میں 10 ملین افراد کو ویکسین لگوائیں۔‘‘

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اوچھا نے مزید کہا ہے کہ اس وقت 24 ملین سے زیادہ انسانوں کی زندگیاں بچانے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں امداد، تنازعات، سیاسی انتشار، کورونا وائرس، معاشی بدحالی اور بدترین خشک سالی نے حالات کو ابتر بنا دیا ہے۔

Share this:
Cancer Patient
Previous Post گرفت
Next Post افغانستان کے شہری مہاجرت پر مجبور ہیں، ریفیوجی ایجنسی
Refugees

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.