geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا پر بے لگام کرونا وائرس اور بھوک کا راج

April 18, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

یہ سچ ہے کہ آج یہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا پر بے لگام کروناوائر س اور بھوک کا راج ہے۔ ناگہانی کرونا وبانے کہیں بغیر گولی چلائے اور ایٹم بم گرائے دنیا کو اُلٹ پلٹ کر رکھ دیا ہے ۔ دنیا کامعاشی اقتصادی ،مذہبی، سماجی ، اخلاقی ، سیاسی اور جنگی طاقت کا برج چند ہی ماہ میں دیکھتے ہی دیکھتے زمین کی دھول چاٹنے کو ہے، تمام اِنسانی رشتے ایک دوسرے سے ڈررہے ہیں۔اِنسان ، اِنسان سے دوررہنے اور بھاگنے میں اپنی عافیت جان رہاہے، یہ کیسا عبرت کا مقام ہے ؟کہ صدیوں سے زمانوں، تہذیوں کے کیلنڈروں اور گھڑیوں کی قید سے آزاد زمین ِ خدا پر گردن تان کر اور سینہ پھولا کر اکڑ کرچلنے والا اِنسان کرونا وائرس سے خوفزدہ ہو کر اپنے ہی بنائے ہوئے گھرکے کمرے میں قید ہوگیا ہے ۔موجودہ حالات میں اِس نقطے پر دنیا کا ہر شخص متفق دِکھائی دیتا ہے کہ آج عالمی آفت سے وہی بچارہے گا؛جو تمام سماجی رابطے منقطع یا توڑ کر اپنے گھروں میں خود کو الگ تھلک کرکے آئسولیٹ یا آئسولینشن میں کرلے گا۔

عالمی آفت و آزمائش کروناوائرس سے چارسو نفسانفسی کا عالم ہے ۔اللہ کی بجائے امریکا کو سُپر طاقت ماننے والے دنیا کے بہت سے یورپی اور ایشیائی ممالک اپنی معیشت اور سماجی رواج و رابطوں کو قائم نہیں رکھ پارہے ہیں۔عرض کہ کروناوبا نے امیرو غریب ، طاقتور اور کمزور میں فرق ختم کرکے سب کو ایک صف میں لا کھڑا کیا ہے۔

واضح طور پر نظر آرہاہے کہ امریکا سے لے کر پاکستان تک کرونا وائرس کے سائے تلے بھوک و افلاس کا نہ رکنے والا تباہ کُن طوفان پروان چڑھنے کو ہے۔ناگہانی وبا سے بلکتی سسکتی اِنسانیت قابلِ رحم درجے تک پہنچ چکی ہے ۔جو چیخ چیخ کرعالمی آفت کروناوائرس سے فریاد کررہی ہے کہ ”خدارا..!! اَب کچھ تو ہم پر ترس کھاو ¿کروناہم بہت کمزور ہیں “۔آج سارے اِنسانی حربے اور چالیں کروناوبا کے سامنے بے بس اور صفرہو گئے ہیں۔ایسے میں اگرعالمی سطح پر کرونا وائر س کی ناگہانی وبا کی روک تھام کے لئے دیرپاحکمتِ عملی وضع نہ کی گئی تو پھر دنیا کا کرونا وائرس اور بھوک اور تنگ دستی کے شکنجے سے چھٹکارہ پانا بہت مشکل ہوجائے گا۔آج ضرورت اِس امر کی ہے کہ پوری دنیا کو سنجیدگی سے کرونا وائرس سے پیداہونے والی خطرناک ترین اموات اوور بھوک و افلاس کے بڑھتی صُورِ حال کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا ۔ورنہ؟ سِوائے کفِ افسوس کے کسی کے دامن میں کچھ نہیں رہے گا۔

اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ بیشک! کرونا وائرس نے دولت کی ہوس میں مبتلا دنیاکے اِنسانوں کودولت کی بے بسی کا چہرہ بھی دِکھا کر سمجھا دیاہے کہ جس دولت سے امیر اِنسان کمزور اِنسانوں کاسرکاٹ کر اپنی ترقی اور خوشحالی کے مینار کھڑے کیا کرتے تھے۔ آج اِن کی دولت اور ترقی بھی کرونا کی وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔ اِن لمحات میں اگر کوئی عمل کرونا وائر س کی وبا سے بچاسکتا ہے۔ تو وہ خالقِ کائنات اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوکر گریہ و زاری سے ا پنے گناہوں کی معافی اور استغفارکے ساتھ دعامانگنے کا عمل ہی ہوسکتا ہے؛ جو کرونا وائرس کی وبا سے بچاسکتاہے۔ ورنہ؟آج کوئی جتنابھی دولت مند اِنسان اور ترقی یافتہ یا ترقی پذیر مُلک کیوں نہ ہو؟کوئی چاہئے جتنی بھی دولت اور طاقت کا استعمال کرلے پھروہ سوچے کہ اِس طرح عالمی آفت سے بچ جائے گا؛ تو یہ ممکن ہی نہیں ہے۔ کرونا وبا کے سامنے اِنسانوں کی دولت اور طاقت بے توقیرہوکررہ گئی ہے۔

یاد رہے کہ آج دولت کی ”د“ کی بجائے دعاکی ” د“کا سہارالیا جائے ۔ اپنے اور دوسروں کی سلامتی اور بقاءکے لئے ہر حال میں دُعاو ¿ں کا اہتمام کیا جائے ۔ صرف اور صرف سُپر طاقت اللہ رب العزت کی ہی ذات پاک کو تسلیم کیا جائے۔ تو میرا ایمان ہے کہ کرونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ناصرف یہ بل کہ آئندہ کوئی عالمی آفت پھر کبھی نہیں آپائے گی۔

یقیناآج امریکا سمیت وطن عزیز میں بھی کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ہاں البتہ! امریکا اور یورپی ممالک کی نسبت ہمارے یہاں کرونا سے ہونے والی اموات اور مریضوں کی تعداد قدرے کم ہیں۔ مگر جتنی بھی ہیں۔اِن میں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتارہاجارہاہے۔ جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

جیسا کہ اطباءاور کرونا وائرس سے پیداہونے والی گھمبیرہوتی صُورتِ حال پر نظررکھنے والی شخصیات کی جانب سے خیال کیا جارہاہے کہ آئندہ دِنوں میں وطنِ عزیز میں بھی مریضوں اور اموات کی تعداد توقعات سے بھی کہیں زیادہ بڑھ سکتی ہے۔ اگر آنے والے دِنوں میں واقعی ایسا ہوگیا۔جیسا کہ کہاجارہاہے۔ تو ہمارے یہاں کئی اقسام کے نہ ختم ہونے والے والے گھمبیر مسائل پیداہوجائیں گے۔ہمیں جن سے نجات پانے میں کئی سال لگ جائیں گے۔ ایسے میں ہماری لنگڑی لولی، رگڑتی، سرکتی اور سسکتی ہوئی ترقی اور خوشحالی کا رگِ گل اور مکڑی کے جال سے بھی زیادہ کمزورتصورکرچی کرچی ہوجائے گا۔ہم پھر وہیں چلے جائیں گے۔ جہاں 72سال پہلے کھڑے تھے۔ خاکم ِ بدہن اور قبل اَز گفت، اللہ نہ کرے کہ وطنِ عزیز میں ایسا کوئی وقت آئے ۔قبل اَزوقت لازمی ہے کہ وفاقی اور صُوبائی حکومتوں کو آنے والے دِنوں میں کروناوائرس سے پیدا ہونے والی خطرناک صُورتِ حال کا ادراک کرتے ہوئے۔ ایک پلیٹ فارم پر آناپڑے گا۔ایسی جامع حکمت عملی وضع کرنی پڑے گی کہ جس کی بنیاد پر وفاق اور صوبے عالمی آفت کا مل کر مقابلہ کریں اِس طرح ہم یقینی طور پر اپنی بقاءو سا لمیت اور خود مختاری کو قائم رکھ سکیں گے۔

اگرچہ،امریکا اور یورپی ممالک کی کرونا وبا سے پیدا گھمبیر صُورتِ حال ہمارے سامنے ہے مگر افسوس کامقام ہے کہ آج بھی وفاق اور صوبوں کے درمیان میں مکمل اور جزوی لاک ڈاﺅں کے حوالوں سے سقم باقی ہے۔ جو اپنے اندر بہت سے تحفظات اور سوالات لئے ہوئے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے رابطے میں فقدان ،میں نہ مانو،مرغے کی ایک ٹانگ کی ضد کا واضح اشارہ دے رہاہے۔ اگر ایسا ہی رہاتو وفاق اور صوبے کروناوائرس کے موت کے زہریلے شکنجے کے سامنے عوام کو پھینک کر ” نیا پاکستان و تبدیلی آئی نہیں آگئی ہے“ اور” زندہ ہے بھٹوزندہ ہے“جیسے نعرے لگاکر اپنی سیاست کو چمکائیں گے ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں بالخصوص صوبہ سندھ اور وفاق کی آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے معصوم شہری ناگہانی عالمی آفت کروناوائرس کی وباکا ترنوالہ بن کر آغوش قبر میں منوں مٹی تلے جا کر سوتے رہیں گے اور یہ..!!۔(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Power
Previous Post مالی منفعت کی ہوس
Next Post میرا جی نے اپنی اصل عمر بتانے کے بجائے ہری مرچ کھالی
Meera

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.