geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا کو دہلا دینے والے قتل کو ایک سال بیت گیا

October 2, 2019October 2, 2019 0 1 min read
Jamal Khashoggi
Share this:

Jamal Khashoggi

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صحافی جمال خاشقجی کو پچھلے سال دو اکتوبر کے روز استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کے قتل بعد ازاں تفتیش میں سامنے آنے والے انکشافات نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تاہم کئی معاملات آج بھی حل طلب ہے۔

امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھنے والے صحافی جمال خاشقجی کو دو اکتوبر سن 2018 کے روز ترک شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ منظر سی سی ٹی وی کی ویڈیو میں ریکارڈ ہوا۔ اس وقت ان کی منگیتر قونصل خانے کے باہر انتظار کرتی رہیں لیکن خاشقجی واپس نہ لوٹے۔

اس کے اگلے دن یعنی تین اکتوبر کو واشنگٹن پوسٹ نے خاشقجی کو گمشدہ قرار دے دیا۔ پھر پانچ اکتوبر کو ‘بلوم برگپر نشر کردہ اپنے ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ جمال خاشقجی سعودی قونصل خانے میں نہیں ہیں اور یہ کہ ان کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں۔ ترک حکومت کے قریبی ذرائع نے اگلے دن دعوی کیا کہ خاشقجی کو قونصل خانے میں ایک خصوصی سعودی ٹیم نے قتل کیا اور یہ ٹیم اسی روز ترکی چھوڑ چکی تھی۔ ریاض حکومت نے اس بات کو بے بنیاد قرار دیا۔

سات اکتوبر سن 2018 کے روز واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دے کر لکھا کہ خاشقجی کی لاش کو سعودی قونصل خانے میں ہی ٹکڑوں میں کاٹ کر بکسوں میں کہیں اور منتقل کر دیا گیا۔ پھر ‘نیو یارک ٹائمز نے لکھا کہ ترک حکام نے ایک مرکزی ملزم کی شناخت کی ہے، جو شہزادہ محمد بن سلمان کا قریبی ہے۔ تین دیگر مشتبہ افراد بھی ان کی سکیورٹی ٹیم کے ہی ہیں۔

بیس اکتوبر کو بالآخر ریاض حکومت نے خاشقجی کے قونصل خانے میں ایک جھگڑے کے دوران ہلاک ہونے کو تسلیم کیا۔ وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ‘فوکس نیوز کو اگلے دن انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک بھیانک غلطی تھی اور ذمہ داران نے اپنے اختیارات کے باہر کام کیا۔ تیئس اکتوبر کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بیان دیا کہ یہ قتل ریاض کی پندرہ رکنی ٹیم نے کیا۔
چوبیس اکتوبر کو سعودی ولی عہد نے جمال خاشقجی کے قتل کو تمام سعودی شہریوں کے لیے تکلیف دہ قرار دیا۔ اکتیس اکتوبر کو ترکی کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ خاشقجی کو قونصل خانے میں اندر جاتے ہی دم گھوٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی لاش کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ دو نومبر کو ترک صدر نے یہ دعوی کیا کہ اس قتل کے احکامات سعودی اعلی قیادت کی طرف سے آئے۔ پندرہ نومبر کو واشنگٹن حکومت نے سترہ مشتبہ سعودی شہریوں پر پابندی کا اعلان کیا۔

سولہ نومبر کو واشنگٹن پوسٹ نے ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ سی آئی اے اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ قتل میں سعودی ولی عہد بھی ملوث تھے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سی آئی اے کے پاس قابل بھروسہ شواہد موجود نہیں۔ چار دسمبر کو ری پبلکن سینیٹرز نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ محمد بن سلمان اس قتل میں ملوث ہیں جبکہ اسی ماہ کی تیرہ تاریخ کو امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دینے کے لیے ایک قرارداد منصور کر لی۔

رواں سال تین جنوری کو سعودی عرب میں گیارہ مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ شروع ہوا۔

رواں سال انیس جون کو اقوام متحدہ کی خصوصی اہلکار ایگنس کیلامارڈ نے کہا کہ اس بات کے کافی شواہد ہیں کہ محمد بن سلمان کا اس قتل سے تعلق ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

پھر چھبیس ستمبر کو نشر کردہ ایک انٹرویو میں محمد بن سلمان نے کہا کہ چونکہ وہ اس وقت اقتدار میں تھے اور ملک کی قیادت کر رہے تھے، ذمہ داری ان پر بھی عائد ہوتی ہے تاہم ان کا اس قتل سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔

Share this:
Adel Al Jabir
Previous Post ایران کو مصالحت کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجا: عادل الجبیر
Next Post نیب کا پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عامر کیانی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ
Aamir Mahmood Kayani

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.