geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا کے 6 ممالک میں 80 فیصد سے زائد اوور سیز ووٹرز، زیادہ فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا

September 22, 2021 2 1 min read
PTI
Share this:

PTI

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا کے 6 ممالک میں 80 فیصد سے زائد اوور سیز ووٹرز ہیں، جن میں سے 58 فیصد ووٹرز پاکستان کے 20 اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم بیرون ممالک ووٹ کا زیادہ فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا، ن لیگ کو بھی اپنا حصہ مل سکتا ہے، جب کہ پیپلزپارٹی کا امکان کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے تقریباً ایک کروڑ شہری 200 ممالک میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے پاس قومی شناختی کارڈ برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی (نکوپ) موجود ہے، انہیں عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق مل سکتا ہے، ان میں سے صرف 6 ممالک ایسے ہیں جہاں 80 فیصد سے زائد (9906175) پاکستانی موجود ہیں ان ممالک میں سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ، اومان، کینیڈا اور امریکا شامل ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، ممکنہ غیر ملکی ووٹرز میں 58 فیصد سے زائد کا تعلق 20 اضلاع سے ہے جن میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، کراچی شرقی، کراچی وسطی، کراچی جنوبی، ڈیرہ غازی خان، جہلم، اٹک، ملتان، صوابی، پشاور، اسلام آباد، سرگودھا، منڈی بہاالدین، مردان اور سوات شامل ہیں، نکوپ حاملین کی سب سے بڑی تعداد لاہور سے تعلق رکھتی ہے، ان کی تعداد 709821 ہے۔

اس کے بعد راولپنڈی سے 546507، پھر سیالکوٹ سے 472795، سندھ میں کراچی وسطی سے 346960، کراچی شرقی سے 221312 اور کراچی جنوبی سے 169321 ووٹرز نکوپ کے حاملین ہیں۔ خیبر پختون خوا میں سب سے زیادہ تعداد سوات سے 225764، جب کہ اسلام آباد سے نکوپ حاملین کی تعداد 206600 ہے۔

ان 20 اضلاع میں قومی اسمبلی کی کم از کم 91 سیٹیں ہیں۔ جب کہ ان اضلاع میں پی ٹی آئی کی فی الوقت 52 ایم این ایز، ن لیگ کے 30 ایم این ایز ، پیپلزپارٹی کا ایک اور ایم کیو ایم کے دو ایم این ایز ہیں۔ غیرملکی ووٹرز کی شمولیت سے پی ٹی آئی کو امید ہے کہ اس کی پوزیشن مستحکم ہوسکتی ہے۔

گزشتہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو 16903702 ووٹ ملے تھے ، ن لیگ کو 12934589 اور پیپلزپارٹی کو مجموعی طور پر 6924356 ووٹ ملے تھے۔

جیو نیوز کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر 35 سے 50 فیصد ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہیں اور ن لیگ کو ان کا 20 فیصد ووٹ بھی ملتا ہے تو لگ بھگ 6 سے 10 لاکھ ووٹ ن لیگ کو مل سکتے ہیں، جس کی مدد سے وہ 3 سے 5 سیٹیں جیت سکتے ہیں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ ن لیگ اگر زیادہ ووٹ بھی لے تو وہ ضروری نہیں کہ زیادہ سیٹوں کے حصول کا سبب بھی بنے۔

2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ نے 64 سیٹیں حاصل کی تھیں اور مجموعی ووٹ 12934589 تھے۔ اس طرح فی سیٹ 202102 ووٹ بنتے ہیں۔ یہ تعداد پی ٹی آئی کے مقابلے میں 60 ہزار ووٹ اور پیپلز پارٹی کے مقابلے میں 40 ہزار ووٹ زیادہ تھی۔

یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ن لیگ کے مقابلے میں پی ٹی آئی کو زیادہ فائدہ پہنچاسکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو بھی اس سے زیادہ فائدہ نہیں ہوگا کیوں کہ حالیہ رجحان سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب میں ان کی زیادہ حمایت نہیں ہے، لہٰذا غیرملکیوں کے ووٹ میں تبدیلی کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

تاہم، سندھ میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے۔ ایم کیو ایم کو بھی کراچی میں فائدہ ہوسکتا ہے کیوں کہ اس کے 310979 ممکنہ ووٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ہیں۔ تاہم، جیو نیوز کی تحقیقات کے مطابق اگر غیرملکی ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ نہیں ڈالتی تو 2023 کے عام انتخابات میں کوئی خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔

عالمی رجحان دیکھا جائے تو بیرون ملک مقیم افراد کا ووٹنگ ٹرن آؤٹ عموماً 10 فیصد سے کم رہتا ہے۔ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے متعدد کوششوں کے باوجود اس نمائندے سے اپنے بیرون ملک مقیم ممبرشپ کی تفصیلات کا تبادلہ نہیں کیا اور نا ہی ان کے پاس کوئی منظم اعدادوشمار ہیں۔

پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبداللہ ریار جو کہ پارٹی کے بیرون ملک امور کی نگرانی کررہے ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے مختلف ممالک میں ہزار ہا ارکان رجسٹرڈ ہیں ، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات کا اشتراک نہیں کیا۔

جب کہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں ہماری حمایت کا تخمینہ 60 فیصد سے زائد ہے، جیسا کہ ہماری تقاریب میں دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ان کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم ووٹرز کی ناموں کی فہرست تیار نہیں کی گئی ہے کیوں کہ ایسا عموماً نہیں ہوتا ہے۔

راجا پرویز اشرف جو کہ پیپلز پارٹی کی بیرون ملک ونگ کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے بھی کسی قسم کے اعدادوشمار فراہم نہیں کیے۔ تاہم، ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بیرون ملک مقیم ارکان کی تعداد میں گزشتہ پانچ برس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے ایک سینئر رہنما نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 30 فیصد کے قریب کارکنان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ جب کہ پیپلزپارٹی رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بیرون ممالک میں اپنا وقار بحال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے پس پردہ ملاقاتوں اور انٹرویوز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مجموعی طور پر پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی ممکنہ حمایت 60 لاکھ ووٹرز کے قریب ہے، جس میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔

تاہم، ان جماعتوں کے ریکارڈ کے مطابق متحرک ارکان کی تعداد پی ٹی آئی کے 5 لاکھ، ن لیگ کے 3 لاکھ اور پیپلزپارٹی کے 120000 ہے، اگر مجوزہ ترامیم ہوجاتی ہیں تو یہی تعداد ممکنہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے والی ہوسکتی ہے۔

Share this:
US Army
Previous Post امریکی فوج کی واپسی اور جوبائیڈن
Next Post پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ
Plane Crashed

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.