geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا سمجھتی ہے پاکستانی ارکان اسمبلی ٹیکس چور ہیں؟

July 23, 2019 1 1 min read
Tax
Share this:

Tax

تحریر : الیاس محمد حسین

ایک وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دور ِ حکومت میں اسمبلی فلورپر ایک سنگین بات کہہ ڈالی ” دنیا سمجھتی ہے پاکستان کے ارکان ِ اسمبلی ٹیکس چور ہیں تمام امراء اپناٹیکس ایمانداری سے دیںتوبیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں پڑے گی ٹیکس چوری قتل سے بھی بڑا جرم ہے” جس پر اس وقت ایک ہنگامہ برپا ہوگیاکسی نے کہا ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے،کوئی بولا پارلیمنٹرین کو بدنام کیا جارہاہے،کسی نے اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیدیا ابھی چنددن پہلے اسمبلی فلور پر ایک وفاقی وزیر نے کہا ایک ایم این اے نوازشریف دور میں اپنی فیکٹری کا بل دس ہزار دیا کرتے تھے اب انہیں ایک کروڑ دینا پڑرہاہے یقینا اسحاق ڈار نے ایک اہم مسئلہ کی طرف اشارہ کیا تھا پاکستان کے بیشتر ارکان ِ اسمبلی خود بھی ٹیکس نہیں دیتے بلکہ ان کے چمچوں کے چمچے بھی ایسا کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں یہ معاملہ آج بھی ایسا ہی ہے

بناہے شاہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے ؟

اس ملک کے زمینی حقائق کا بغور جائزہ لیا جائے تو نتیجے کے طور پر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان کے بااثر لوگ ہی اصل میں مسائل کی اصل وجہ ہیں جنہوں نے آج تک اس ملک کا کوئی سسٹم نہیں بننے دیا فیوڈل لارڈ ہوں یا درگاہوں سے وابستہ سیاستدان، ارکان ِ اسمبلی ہوں یا سرمایہ دار یا پھربیوروکریسی اور افسر شاہی پر مشتمل اشرافیہ جس نے پاکستان کا پورے کا پورا سسٹم یر غمال بنا رکھا ہے ان طبقات کی آپس میں گہری رشتہ داریاں ہیں درحقیقت یہ اندرسے ایک ہیں جب بھی ان کے مفادات پر ضرب پڑتی ہے یہ متحد ہو جاتے ہیں یہ پوری ایک چین ہے کوئی اول تو اس سسٹم میں شامل ہی نہیں ہو سکتا متوسط طبقہ کا کوئی فرداس میں شامل ہو بھی جائے تو وہ بھی ان جیسا ہو جاتا ہے یہ وہی لوگ ہیں جو زرعی ٹیکس لگانے کے سب سے بڑے مخالف ہیں۔۔

جو قوم کو اپنی اصل آمدن بتانا بھی گوارا نہیں کرتے سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والوں کو عام آدمی کی مشکلات کا کیا احساس ہو سکتا ہے جس طرح ساون کے اندھے کو ہرا ہرا سوجھتاہے اسی طرح اشرافیہ کو بھی لوگوںکے معاملات سے سروکارنہیں ان حالات میں پاکستان میں عام آدمی کسی بھی طریقے سے خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتا عام شہریوں میں کوئی بہت زیادہ محنت کرلے۔یا۔اس کے فیملی ممبربیرون ِ ممالک ملازمت یا کاروبار بھی کرلیں اس کی دو تین نسلوںکا مقدر پھربھی غربت ہے۔۔ ایک دو تین نہیں ہر ایک وزیر ِخزانہ نے ہمیشہ اس بات پر زور دیاہے کہ ہمیں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرناہوگا تاکہ ملک کے وسائل بہترہو سکیں لیکن یہ نیک کام آج تک نہیں کیا گیا ہاں البتہ ٹیکس دینے والوںپر مزیڈٹیکسز لگا دئیے جاتے ہیں۔

موجوڈہ خکومت نے تین بار منی بجٹ دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا عوام پر اربوڈ کے نئے ٹیکسز لگائے گئے پھر بھی خزانے کا پیٹ نہ بھرا آخرکار اسد عمر جیسے ماہر ِ معاشیات کو مستعفی ہوناپڑا۔اس ضمن میں سچی اورکھری بات یہ ہے کہ زرعی ٹیکس لگانے سے ملکی معیشت اپنے پائوںپر کھڑی ہو جائے گی لیکن یہ ٹھوس حکمت ِ عملی ،بہتر پلاننگ اوراچھی منصوبہ بندی کی متقاضی ہے زرعی ٹیکس وصول کرنا 1973 ء کے آئین کے تحت صوبوں کی صوابدیدہے ماضی میں کچھ ارکان ِ اسمبلی کی خواہش تھی کہ زرعی ٹیکس کا نظام وفاق کے زیر ِ انتظام ہو نا چاہیے جس پر مسلم لیگ ن کی گذشتہ حکومت نے1998ء میں زرعی ٹیکس کا نیا مسودہ تیار کیا جسے اس وقت چاروں صوبائی اسمبلیوں سے پاس بھی کروایا گیااسی سال وفاقی حکومت نے زرعی ٹیکس وصول بھی کیا لیکن فیوڈل لارڈ، بڑے زمینداروں اور بیوروکریسی کی ملی بھگت سے اعدادوشمار کی ایسی جادوگری دکھائی گئی کہ پنجاب میں محض75 کروڑاور سندھ میں صرف 70 کروڑروپے وصول کئے جاسکے جبکہ با خبر لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی خرچہ اس سے زیادہ ہو گیا یعنی ”ٹکے کی بڑھیاآنہ سر منڈھوائی”۔۔۔یوں وفاق نے اگلے سال زرعی ٹیکس کو بھاری پتھر سمجھ کرچھوڑ دیا

اپنے مجبور تقدس کے سہارے ساغر
دیر و کعبہ کے خدائوں سے لپٹ کر رولوں

یوں اب تلک کوئی حکومت عملاً زرعی ٹیکس لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی اسمبلی میں اس بارے میں بات ہی نہیں کی جاتی یا پھر اسمبلی ہائو ہو کا شکارہوکر مچھلی منڈی بن جاتی ہے۔۔۔حکومت بھی یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ پاکستان کا اصل مسائل میں بڑا مسئلہ غربت ہے کہا جاتا ہے کہ بیشتر جرائم غربت کی کھوکھ سے جنم لیتے ہیں۔ملک کے طول و عرض میں ہونے والی چوری ،ڈکیتی، راہزنی اور قتل و غارت کی بڑی وجہ غربت ہے جس سے سماجی ناانصافیاں اور دہشت گردی میں مسلسل اضافہ ہے ایک عالمی ادارے کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے اس وقت پاکستان میں 75%سے زائد شہری خط ِ غربت سے بھی نیچے زندگی بسرکررہے ہیں ہر وزیر ِ خزانہ نے برملا اس بات کا اعتراف کرتے کیا ہے جب تک ٹیکس چوری ختم نہیں ہوتی ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہوگااب سوال یہ پیداہوتاہے کہ ٹیکس چوری ختم کرنے کااختیار کس کے پاس ہے؟ کیا کوئی عا م آدمی ایسا کر سکتا ہے۔

کون سنے میری فریاد ؟
منصف سارے بہرے ہیں

ان حقائق کی روشنی میں اگر’ دنیا یہ سمجھتی ہے پاکستان کے ارکان ِ اسمبلی ٹیکس چورہیں۔تو کیا ان ٹیکس چوروں کو ئھی مطلق احساس نہیں ہوتا کہ دنیا ان کے بارے میں کیا کہہ رہی ہے ۔ اسی طرح ایک چور اپنے چور بیٹے کے ساتھ کہیں جارہا تھا کسی نے انہیں دیکھ کر اپنے ساتھی سے کہا” چور جارہے ہیں ۔یہ سن کر چور کے بیٹے کو بڑا غصہ آیا وہ لڑنے کی نیت سے آگے بڑھا تو اس کے باپ نے کہا چھوڑو!کہنے دو ۔۔۔ کہنے سے کیا ہوتاہے؟ ۔۔شاید ان ٹیکس چوروں نے بھی اسی فارمولے پر عمل کرلیاہے کہنے دو ۔ کہنے سے کیا ہوتاہے؟ بہرحال ایک بات ہے اگر کسی وزیر ِخزانہ نے واقعی معاملات کچھ بہتر کرلئے تو نہ صرف ملکی معیشت میں استحکام آئے گا بلکہ غربت کم ہونے میں بھی مدد ملے گی اور انہیں اسمبلی فلور پر یہ بھی نہیں کہنا پڑے گا ” دنیا سمجھتی ہے پاکستان کے ارکان ِ اسمبلی ٹیکس چورہیں” نئے وزیر ِ ِخزانہ عبدالحفیظ شیخ اپنی فیلڈ کے پرانے کھلاڑی ہیں اب دیکھئے وہ اس ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے کیا کرتے ہیں انہیں بھی چاہیے کہ ارکان ِ اسمبلی کو ٹیکس نیٹ میں لائیں۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Engineer Iftikhar Chaudhry
Previous Post سعودی عرب اور پاکستان کے مزہب سے وابستہ تعلقات پرانے ہیں ان تعلقات کو معاشی معاملات سدھارنے میں لانا ہو گا۔ انجینئر افتخار چودھری
Next Post کراچی میں بوندیں پڑتے ہی بجلی کا نظام درہم برہم، بیشتر علاقوں میں فراہمی معطل
Karachi Rain

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.