geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا دنیا پانی کیلئے جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے؟

December 19, 2021 1 1 min read
Water
Share this:

Water

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

ہوا اورپانی انسانی زندگی ہی نہیں بلکہ کائنات کے وجود وبقا کے لیے خالق کائنات کی پیدا کردہ نعمتوں میں سے عظیم نعمتیں ہیں۔ انسان کی تخلیق سے لے کر کائنات کے تخلیق تک سبھی چیزوں میں پانی اورہوا کی جلوہ گری نظر آتی ہے۔اس کرئہ ارضی پر جتنے بھی جاندار ہیں ان سب کے زندگی کی بقا پانی پرہی منحصر ہے۔زمین جب مردہ ہوجاتی ہے تو آسمان سے آب ِحیات بن کر بارش اس سے ہم آغوش ہوجاتی ہے اور اسی طرح اس کے لیے زندگی کا سامان مہیا کرتی ہے۔ آج پوری دنیا پانی کی قلت اور بڑھتی ہوئی حرارت سے پریشان ہے۔ کئی ممالک پانی کی صیانت و حفاظت کے لیے نئی نئی تکنیک کو اپنارہے ہیں۔بلکہ اب یہ بھی کہاجانے لگا ہے کہ آئندہ صدیوں میں جو جنگیں ہوں گی وہ پانی پر ہوں گی۔موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ پانی کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر دنیا کے سامنے ایک مثالی نمونہ پیش کریں۔اللہ تعالی کی ذات بابرکت پاک ہے اور وہ پاکی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

قرآن اور پانی: کائنات کی یہ رنگارنگی، نہریں و آبشار،جھرنے و تالاب،ندیاں وسمندر ،ہر بھرے باغات وچمنستان ،سنبلستان ،گلستان ،مرغزار،نباتات وجمادات ،کی وجود وبقاکا انحصار پانی پر ہی ہے۔قرآن کریم میں خالق کائنات کا ارشاد ہے کہ ”ہم نے ہرجاندار کی تخلیق پانی سے کی ”(الانبیائ)دوسری جگہ ارشاد ہے”وہ اللہ ہی نے جس نے ہر چلنے والے جاندار کو (بری ہو بحری) پانی سے پیدا فرمایا۔ (النور )قرآن کریم میں تقریباََ 58مرتبہ پانی کا تذکرہ آیا ہے۔جہاں پانی کو انسان کی پیاس بجھانے کا ذریعہ بتایا ہے(الواقعہ )وہی دوسری طرف اس کی تطہیرکا سامان بھی ہے(الانفال )جہاں یہ کھیتوں ،پھولوں، پھلوں کی شادابی سیرابی کا ذریعہ ہے تو دوسری طرف چوپا یوں کو بھی سیراب کرتا ہے۔ پانی سے انسان دیرپا استفادہ کرسکے، زمین کے اندر جذب کرنے کی صلاحیت پیداکردی گئی ہے(المومنون) آسمان سے بارش کا انتظام کیا(نباء )اور زمین کی تہو ں میں پانی جیسی لازوال دولت رکھ دی گئی ،پھرفرمایا گیا کہ ”تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے (ا لرحمن)۔زمین سے جو کونپلیں نکلتی ہیں اور پھرآہستہ آہستہ سایہ دار درختوں کی شکل اور لہلاتے ہوئے سرسبز پودوں کھلتے ہوئے پھولوں کے سانچے میں ڈھل جاتی ہیں (لقمان ) اللہ تبارک تعالی ارشاد فرماتے ہیںکہ”زمین جب مردہ ہوجاتی ہے تو آسمان سے آب حیات بن کر بارش اس کے لیے زندگی کا سامان پیداکرتی ہے ،مردہ کو دوبارہ زندہ کرتی ہے۔(النحل )۔اگر پانی نہ ہوتا تو انسانی زندگی وجود خطرہ میں پڑجاتا ہے۔

آج بھی ہزاروں لوگ صرف پانی وقحط کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔احادیث اور پانی :احایث مبارکہ ،اقوال صحابہ وتابعین ،برزگان دین و ائمہ مجتہدین کے یہاں پانی کے استعمال اور احتیاط کے بار ے میںاقوال پا ئے جاتے ہیںاسی طرح جو تدبیریں و طریقہ پایا جاتا ہے ،اس سے پانی کی اہمیت و ضرو رت پرروشنی پڑتی ہے۔ آج پوری دنیا میں پانی کی سب سے زیادہ ضرو رت مسلمانوں کو ہی ہے،کیونکہ ان کے دین کا اہم رکن نماز پانی کے بغیرممکن نہیں ہے( تیمم)و ضو وغسل ،طہارت و پاکیزگی کا دارو مدار صرف پانی ہی پر ہے۔ آپ سے دریافت کیا گیا کہ ایسی کون سی شئے ہے کہ جس سے انسانوں کو منع نہیں کیاجاسکتا ؟ تو آپ ۖنے فرمایا ”وہ چیز پانی ہے”(بخاری )

ایک مرتبہ ارشادفرمایاکہ ”تین چیزیں ایسی ہیں جو سب کے لیے عام ہے پانی ،گھاس،آگ۔(ابوداؤد)۔ آپۖ خود پانی کا استعمال نہایت ہی کفایت شعاری سے کیاکرتے تھے۔ اللہ نے انسانوں کے لیے پانی کا انتظام مختلف طریقوں سے کر رکھا ہے۔دنیا بھر کا استعمال شدہ گندہ اور آلودہ پانی دریاؤں ،نہروں اور ندیوں کے ذریعہ اپنی تمام غلاظتوں کے ساتھ سمندر تک پہنچتا ہے ،سمندر کا نمکین پانی اس آلودگی کو جذب کرلیتا ہے،اگر سمندر کے کھار پانی میں آلودگی کو جذب کرنے کی صلاحیت نہ ہوتی تو انسانوں کے لیے اس کرہ ارض پر جینا مشکل ہوجاتا۔سمندر کے اندر جوگندھک کی چادر پھیلی ہوئی ہے وہ پانی کو گھلاتی ہے دوسری طرف سورج بدن کو بھون، بھون کر سمندرکی اوپری سطح کو گرم کرتا ہے۔یہاں تک کہ سمندر سے بھانپ اٹھتی اور ہوائیں اسے اپنے دوش پر لیے پھرتی ہیں اورایک ایسے مقام پر لے جاتی ہیںکہ اسی بھانپ و بخارات میں کثافت پیداہوتی ہے اور یہی بخارات ابر رحمت بن کر انسانوں کوسیراب کرتے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی کے تھنک ٹینک ورلڈ ریسورسز انسٹیٹیوٹ (ڈبلیو آر آئی) کے مطابق پاکستان سمیت دنیا میں ایسے تقریباً 400 علاقے ہیں جہاں کے رہنے والے شدید آبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اقتصادی سرگرمیوں نے دنیا کے پانی کے ذخائر پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانی کی کمی لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دے گی اور اس کی وجہ سے کشیدگی اور سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گا۔چلی سے لے کر میکسیکو تک، افریقہ سے لے کر جنوبی یورپ کے سیاحتی مقامات تک آبی مسائل میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ آبی مسائل سے درپیش علاقوں یعنی ‘واٹر سٹریسڈ’ علاقوں کا تعین اس معیار پر کیا جاتا ہے کہ وہاں موجود پانی کے وسائل کے مقابلے میں وہاں زیرِ زمین ذخائر اور دیگر سطحی ذخائر سے کتنا پانی استعمال کیا جا رہا ہے۔ فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی گلوبل وارمنگ بھی میٹھے پانی میں کمی کا باعث بن رہی ہے۔دنیا میں ہونے والی ہر بڑی کمی کا اثر سب سے پہلے ترقی پذیر ممالک کو ہی اپنی لپیٹ میں لیتا ہے اور پھر پانی تو ہر انسان کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف، یو این ڈی پی اور دیگر اداروں کی مختلف رپورٹس میں بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پانی کا بحران تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور 2040ئ تک پاکستان خطے کا سب سے کم پانی والا ملک بن سکتا ہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ خشک سالی کا شکار صوبہ بلوچستان ہے جس کا دار و مدار بارشوں پر ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بارشیں متاثر ہیں اور نہ ہونے کے برابر ہیں، صرف بلوچستان ہی نہیں پورے ملک میں بارشوں کا یہی حال ہے جبکہ زیر زمین پانی مزید نیچے سے نیچے ہوتا جارہا ہے، کئی مقامات پر تو 200 فٹ پر بھی پانی دستیاب نہیں، مگر استعمال میں کوئی احتیاط نہیں کررہا۔تاہم یہ بھی درست ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت و کمیابی کی ایک اہم وجہ پڑوسی ملک بھارت کا پاکستان کے آبی ذخائر پر ناجائز قبضہ ہے لیکن خود ہمارے اپنے غیر ذمے دارانہ رویے بھی نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ اس لیے کہ گزشتہ 73 برس میں اس حوالے سے آخر کوئی بڑی منصوبہ بندی کیوں نہیں کی گئی؟ارباب حکومت اور عوام الناس کو سمجھنا ہو گا کہ اگر وہ اس انجام سے بچنا چاہتے ہیں تو قلت آب پر قابو پانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کے سخت جنگی بنیادوں پر فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ پانی کی فراہمی میں روز افزوں ہونے والی کمی سے نمٹنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک بڑے پر زور طریقے سے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن وطن عزیز میں اس صورتحال کی سنگینی کو صحیح انداز میں محسوس نہیں کیا جا رہا۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Sher Shah Blast
Previous Post شیر شاہ دھماکے کا مقدمہ کن لوگوں کیخلاف درج کیا گیا؟
Next Post خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: خودکش دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Khyber Pakhtunkhwa Elections

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.