geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہاناؤ المیہ، ایک سال مکمل ہونے پر بھی رنج و غم برقرار

February 20, 2021 1 1 min read
Hanau Shootings
Share this:

 Hanau Shootings

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن شہر ہاناؤ میں ایک سال قبل دو مقامات پر جمع لوگوں پر ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتے دار اور لواحقین اب بھی غمزدہ ہیں۔

انیس فروری سن 2020 کو فرینکفرٹ کے قریب واقع شہر ہاناؤ میں تینتالیس سالہ ٹوبیس آر نے دو شیشہ یا حقہ باروں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے نو افراد کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا تھا۔ اس فائرنگ سے قبل اس نے اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے نسل پرستانہ اور سازشی نظریات کا بھی پرچار کیا تھا۔

ان شیشیہ باروں میں ہلاک ہونے والوں میں تین ترک شہریوں کے علاوہ بقیہ پانچ افراد کا تعلق شمالی افریقی ممالک سے تھا۔

بیتین التگین ایک سال بعد بھی اپنے بھائی کا انتظار کر رہا ہے اور اس مقام سے بھی بخوبی آگاہ ہے جہاں اس کے بھائی اورخان التگین کو گولیاں لگی تھیں۔ بیتین التگین کا کہنا ہے کہ وہ قاتل کے فائرنگ کرنے کے راستے کو بھی ذہن میں لا سکتا ہے کہ کہاں اس نے اپنی کار روکی اور باہر نکلنے کے بعد آگے بڑھ کر فائرنگ شروع کر دی۔

اس ایک مقام پر پانچ افراد کی موت ہوئی تھی۔ ایک سال گزرنے کے بعد اب یہ شیشہ بار ویران دکھائی دیتا ہے اور اس دوکان کے شیشوں والی کھڑکیوں پر ہلاک شدگان کے ناموں کی پرچیاں لگی ہوئی ہیں۔

انیس فروری سن 2020 کو ایک نسل پسند انسان نے سازشی نظریات کی لپیٹ میں آتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی تھی اور یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا خونی واقعہ قرار دیا گیا کیونکہ صرف ایک ہی دن کے کچھ گھنٹوں میں کم از کم نو افراد کو موت کے اندھے کنویں میں اتار دیا گیا تھا۔

ان افراد میں سبھی کا تعلق تارکینِ وطن خاندانوں سے تھا۔ اس فائرنگ سے جرمن ریاست ہیسے کے شہر ہاناؤ میں نو مقامات پر سوگ کی چادر تن گئی تھی۔ فائرنگ کرنے والے نسل پسند نے بعد میں اپنی والدہ اور خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا۔

شوٹنگ کے بعد ہلاک شدگان کے خاندانوں کے ساتھ سارے جرمنی میں اظہار یک جہتی کی خاطر لوگ جمع ہوئے اور مقتولین کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں۔ مرکزی دعائیہ تقریب میں جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر اور چانسلر انگیلا میرکل نے بھی شرکت کی۔

مرکزی دعائیہ تقریب میں جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر اور چانسلر انگیلا میرکل نے بھی شرکت کی

ایک سال گزرنے کے بعد یہ اہم سوال اب بھی موجود ہے کہ کیا قوم پسندوں کے ممکنہ حملوں کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ کیا میرکل حکومت نے دائیں بازو کے انتہائی دائیں بازو کے نسل پسندانہ گروپ کو کنٹرول کر لیا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ہاناؤ واقعے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نسل پرستی ایک زہر ہے، نفرت بھی زہر ہے اور یہ زہر ہمارے معاشرے میں موجود ہے اور بہت سے جرائم کا ذمہ دار بھی ہے۔

انٹر ڈسپلنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اندریاس سِک کا خیال ہے کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران دائیں بازو کے حلقے نے قوت حاصل کر لی ہے اور مضبوط بھی ہو گیا ہے۔ سِک کے مطابق ان کا اپنا ایک باقاعدہ نیٹ ورک ہے جو فعال ہے۔

جرمن خفیہ اداروں کے مطابق اس دائیں بازو کے گروپ میں شامل افراد کی تعداد پندرہ ہزار کے قریب ہے اور ان میں نسلی تعصب کے تحت پرتشدد اقدامات کرنے کا رویہ بھی موجود ہے۔ خفیہ اداروں کے مطابق ان میں بارہ سو افراد ایسے ہیں جن کے پاس لائسینس کے تحت آتشین اسلحہ بھی ہے اور یہ سن 2019 کے مقابلے میں پینتیس فیصد زائد ہو چکا ہے۔

Share this:
Health Workers, Corona Vaccination Campaign
Previous Post اسلام آباد میں 2 ہزار 239 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگ چکی، این سی او سی
Next Post شہزادی لطیفہ گھر میں اہل خانہ کے ساتھ ہیں
Sheikha Latifa bint Mohammed Al Maktoum

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.