geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین کو اب کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا، صدر شی جن پنگ

July 1, 2021 1 1 min read
Xi Jinping
Share this:

Xi Jinping

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے یکم جولائی جمعرات کے روز چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر اپنے اہم خطاب کے دوران بڑے ٹھوس اور سخت لہجہ اپناتے ہوئے عوام سے کہا کہ چینی قوم اب ”اس تاریخی راستے پر گامزن ہو چکی ہے جسے پلٹا نہیں جا سکتا۔”

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا، ”وہ دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے جب چینیوں کو قتل کیا یا پھر ڈرایا دھمکایا جاتا تھا۔” سامعین کے زبردست جوش و خروش کے درمیان چینی رہنما نے مزید کہا، ”اگر کوئی بھی اس کی جسارت کرنے کی ہمت کرتا ہے، تو اس کے سر کو اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر چکنا چور کر دیا جائے گا، جسے چین کے ایک ارب چالیس کروڑ لوگوں نے تعمیر کیا ہے۔”

انہوں نے کہا، ”چینی قوم کی نئی عظیم الشان زندگی اس تاریخی شاہراہ پر رواں دواں ہے جس کو واپس کرنا ممکن نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے گزشتہ ایک سو برس کے دوران نہ صرف کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا بلکہ بہت سے جدید اور خوشحال شہر بھی تعمیر کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ”چینی عوام صرف پرانی دنیا کو ختم کرنے میں ہی اچھے نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ایک نئی دنیا بھی تشکیل دی ہے۔ اورصرف سوشلزم ہی چین کو بچا سکتا ہے۔”

ملک کی سکیورٹی کے حوالے سے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ملک کو، ”قومی دفاع اور مسلح افواج کی تجدید کاری کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔”

تائیوان کے حوالے سے چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے اتحاد کو مکمل کرنا چاہتے ہیں اور جزیرے کو چین کی اہم سرزمین سے آزادی دلانے کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش کو ”توڑ” دینا چاہتے ہیں۔

بیجنگ کی تاریخی تیانانمن اسکوائر پر ہونے والی اس تقریب سے صدر شی جن پنگ کے خطاب کے علاوہ ہزاروں گلو کاروں اور موسیقاروں نے اپنے اپنے بینڈ کے ساتھ مارچ کیا اور حب الوطنی کے نغمے پیش کیے۔ اس میں سے ایک نغمہ تھا، ”ود آؤٹ دی کمیونسٹ پارٹی، دیئر وؤڈ بھی نو نیو چائنا” یعنی کمیونسٹ پارٹی کے بغیر نئے چین کی تعمیر نہیں ہو سکتی۔

اس تقریب کے موقع پر چینی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی تیانانمن اسکوائر پر پروازیں بھریں اور کرتب دکھائے۔ ان طیاروں پر کمیونسٹ پارٹی کے پرچم کے ساتھ ہی 100 کا ہندسہ بھی درج تھا۔

چینی حکومت نے اس ہفتے جو اعدادو شمار جاری کیا ہے اس کے مطابق چین میں سی سی پی کے کم سے کم ساڑھے نو کروڑ ارکان ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے چیرمین ماؤ زے تنگ نے 1949 میں خانہ جنگی کے دوران پیپلز ریپبلک آف چائنا کا قیام کیا تھا۔ تاہم ماؤ کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ چین کے سب سے طاقتور رہنما مانے جاتے ہیں۔

جن پنگ نے ملک میں بد عنوانی کے خلاف زبردست کارروائی کی اور بیلٹ اور روڈ انیشیٹیو جیسے ترقیاتی پروگرام سے عالمی سطح پر بھی اپنے ملک کے اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے۔ تاہم ہانگ کانگ کے حوالے سے ان کی پالیسیوں پر نکتہ چینی بھی ہوئی ہے۔ خاص طور پر انہوں نے وہاں اپنے مخالفین کے ساتھ جو رویہ اپنایا اس کی وجہ سے اور سلامتی سے متعلق بیجنگ کا جو نیا سکیورٹی قانون ہانگ کانگ میں متعارف کرایا گیا اس کی نکتہ چینی ہوئی ہے۔

Share this:
Hajj
Previous Post رواں سال کے حج کا نیا آپریشنل پلان جاری
Next Post پاکستان میں کورونا سے اموات میں اضافہ
Corona Patient

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.