geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دو سال سے میری گردن پر تلوار لٹک رہی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

April 19, 2021April 19, 2021 0 1 min read
Justice Qazi Faiz Issa
Share this:

 Justice Qazi Faiz Issa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ دو سال سے میری گردن پر تلوار لٹک رہی ہے اور حکومت کہتی ہے بس کسی طرح مجھے برطرف کیا جائے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی صدارتی ریفرنس نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے دلائل دیے کہ 22 جون 2020 کو وزیر قانون فروغ نسیم نے میری اہلیہ سے متعلق عدالت میں ایک بات کہی، کہ ہندومذہب میں شوہر کے مر جانے کے بعد اہلیہ ستی ہو جاتی ہے، اور خاتون کی شناخت شوہر سے ہوتی ہے، وزیر قانون نے تمام خواتین کی توہین کی ہے، عدالت میں جھوٹ بولے گئے وہ سامنے لانا چاہتا ہوں، میرے خلاف کیس کو تاخیر کا شکار کرنے کیلئے متعدد بار مقدمہ ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ جو الزامات لگا رہے ہیں ہمیں ان کو دیکھنا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ الزام نہیں بلکہ عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے، میری درخواست ہے کہ مجھے اپنے دلائل مکمل کرنے دیں، میں اپنے طریقے سے دلائل دونگا، سوال پوچھنے ہیں تو سماعت 9:30 بجے رکھا کریں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے انہیں تنبیہ کی کہ اپنی آواز کو نیچا رکھیں، یہ عدالت ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ دو سال سے میری گردن پر تلوار لٹک رہی ہے، جذباتی ہونے پر عدالت سے معذرت خواہ ہوں۔

جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ سرینا عیسی نے دلائل میں کہا کہ لندن جائیدادوں کے ریکارڈ میں جسٹس فائز عیسی کا نام نہیں، ان جائیدادوں کے لیے فنڈز کی منتقلی میں بھی میرے شوہر کا کردار نہیں، وہ کیس میں فریق نہیں تھے پھر بھی میرے اور بچوں کے خلاف فیصلہ دیا گیا، لندن جائیدادوں کا ریکارڈ بھی سپریم کورٹ کو فراہم کیا تھا، ایف بی آر نے اپنے حکمنامہ میں میری تنخواہ اور ملنے والے کرایوں کو شامل نہیں کیا، کراچی کی فروخت کی گئی اراضی کا پیسہ بھی آمدن میں شامل نہیں کیا۔

جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ جسٹس فائز عیسی سپریم جوڈیشل کونسل کا سامنا نہیں کرنا چاہتے، سرینا عیسیٰ کا نام سپریم جوڈیشل کونسل میں جاری انکوائری میں سامنے آیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے پیٹھ پیچھے کارروائی کی، کونسل کے رویے کے بعد ریفرنس کو چیلنج کیا، ایف بی آر رپورٹ کو ریاستی راز بنا کر رکھا گیا ہے، حکومت کہتی ہے بس کسی طرح مجھے برطرف کیا جائے۔

دوران سماعت سپریم کورٹ کے حکم پر سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے ایف بی آر رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے کہا کہ رپورٹ کی کاپی کروا کر آپ کو بھی دیدیں گے۔

سرینا عیسی نے کہا کہ جائیدادیں خریدی گئی تو بچے بالغ اور برسر روزگار تھے، شہزاد اکبر عمران خان کی متوازی حکومت چلا رہے ہیں، سابق چیرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے جسٹس فائز عیسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری نہیں دی جس پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا، جہانزیب خان نے شہزاد اکبر کی غیر قانونی فرمائش پوری نہیں کی تھی۔

جسٹس عمرعطا بندیال سرینا عیسیٰ سے کہا کہ آپ کو سمجھنا ہوگا کہ ریفرنس عدالت کالعدم قرار دے چکی ہے، آپ کے تمام دلائل ریفرنس کے خلاف ہیں، آپ کا معاملہ صرف کیس ایف بی آر کو بھجوانے تک ہے، آپ جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے بہت بہتر دلائل دے رہی ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سوال کیا کہ کیا میں اپنی اہلیہ کو وکیل کر لوں؟۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ نے بہت دیر کر دی یہ پہلے سوچنا تھا۔

عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Share this:
Russian Foreign Ministry
Previous Post روس کی جوابی کارروائی، 20 چیک سفارت کاروں کو نکال دیا
Next Post راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر تاجروں کا احتجاج
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.