geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یمن : حوثی ملیشیا کا مآرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ، پانچ سالہ بچی سمیت 17 افراد ہلاک

June 6, 2021 0 1 min read
Yemen Missiles Attack
Share this:

Yemen Missiles Attack

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یمنی حکومت کے زیرانتظام شہر مآرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچّی سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مآرب کے گورنر کے پریس سیکریٹری علی الغلیسی نے بتایا ہے کہ مآرب کے علاقے روضہ میں ایک گیس اسٹیشن پرمیزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔اس میں دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حوثی ملیشیا نے فوری طورپراس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یمن میں قانونی حکومت اورایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں عُمان کا ایک سرکاری وفد حوثی قیادت سے بات چیت کے لیے ہفتے کے روز صنعاء پہنچا ہے۔

قبل ازیں حوثی ملیشیا کے ایک ذریعے نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے عُمانی وفد کی حوثی ترجمان محمدعبدالسلام اور دوسرے عہدے داروں کے ہمراہ یمنی دارالحکومت میں آمد کی تصدیق کی تھی۔

اس ذریعے نےبتایاکہ’’وفد حوثی لیڈرعبدالمالک الحوثی سے ملاقات کرنے والا تھا اور وہ انھیں مسقط میں حالیہ دنوں میں ہونے والی بات چیت کے بارے میں آگاہ کرے گا۔‘‘ان صاحب کے بہ قول عُمانی مصالحت کاروں کی آمد کا مقصد حوثیوں کو جنگ بندی اور امن مذاکرات پر آمادہ کرنا ہے۔

قبل ازیں امریکا کا کہنا تھا کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا یمن میں جنگ بندی کے لیے بامقصد بات چیت سے انکاری ہے اوروہ اس ضمن میں اب تک ہونے والی پیش رفت میں بھی حائل ہورہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے صدرجوبائیڈن کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی ٹِم لنڈرکنگ کے خطے کے حالیہ دورے کے بعد ایک بیان میں کہاکہ ’’حوثیوں نے مآرب میں تباہ کن جارحانہ کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔اس کی عالمی برادری نے مذمت کی ہے۔اس کے بعد تو حوثی دنیا میں تنہا ہورہے ہیں۔‘‘

محکمہ خارجہ نے مزید کہاکہ ’’یمن میں مسائل پیدا کرنے والے بہت سے کردارہیں،مگرجنگ بندی کے لیے بامقصد بات چیت سے انکار کی سب سے زیادہ ذمہ داری حوثیوں ہی پر عاید ہوتی ہے۔انھیں گذشتہ سات سال سے جاری تنازع کے حل اور یمنی عوام کو ناقابل تصور مصائب ومشکلات سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔‘‘

Share this:
G-7 Meeting
Previous Post میں ایمازون اور فیس بک سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
Next Post لبنانی حکومت یو این خصوصی ٹرائبیونل کو واجبات ادا کرے: سعد الحریری
Saad Al-Hariri

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.