geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یمن: اقوام متحدہ کا متحارب گروپوں سے مذاکرات شروع کرنے پر زور

November 16, 2021 0 1 min read
Yemen War
Share this:

Yemen War

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) الحدیدہ سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد حوثی جنگجوؤں نے پیشقدمی کی ہے جبکہ سعودی زیر قیادت اتحاد نے ان علاقوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ نے لڑائی کے بجائے بات چیت شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک نگراں مشن نے یمن کے متحارب فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ حدیدہ کے مسئلے پر از سر نو بات چیت شروع کریں۔ سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد نے بندرگاہی شہر کے جنوب میں ان علاقوں پر فضائی حملے شروع کیے ہیں جہاں اتحادی افواج کے انخلا کے بعد حوثی باغیوں نے اپنے پیر جما لیے ہیں۔

اقوام متحدہ نے یہ مطالبہ 15 نومبر پیر کے روز کیا جبکہ اتحادی فورسز نے علاقے پر بمباری 14 نومبر اتوار کو شروع کی تھی۔ اتحادی افواج کے نکلنے کے بعد علاقے میں حوثی جنگجو داخل ہو گئے جس کا اب محاصرہ کر کے بمباری کی جار ہی ہے۔

سن 2018 کے اواخر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں حدیدہ شہر میں جنگ بندی سے متعلق یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا یا تھا۔ اس کے تحت فریقین کی جانب سے دوبارہ فورسز کو تعینات کرنا تھا تاہم اس پر کبھی عمل نہیں ہوا۔ اس کے بعد سے اقوام متحدہ نے اس علاقے سے متعلق پہلی بار بات چیت شروع کرنے کی بات کہی ہے۔

سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے الحدیدہ کے آس پاس سے اچانک اتحادی افواج کے انخلا کے بارے میں پہلی بار وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے محاذوں پر حمایت اور اتحاد کے ”مستقبل کے منصوبوں ” کے مطابق وہاں از سر نو تعیناتی کا حکم دیا گیا تھا۔

تاہم الحدیدہ سے متعلق معاہدے کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن اور یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں اس انخلا سے متعلق پیشگی کوئی اطلاع نہیں تھی جبکہ بعض دوسرے فریقوں نے بھی الحدیدہ سے انخلا کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے۔

اقوام متحدہ کے مشن نے پیر کے روز کہا کہ الحدیدہ شہر، الدرہیمی، بیت الفقیہ اور الطحیت کے کچھ حصوں سے مشترکہ یمنی افواج کا انخلا اور اس کے نتیجے میں علاقے پر حوثیوں کے قبضے سے جنگ کے محاذوں میں ایک بڑی تبدیلی آ گئی ہے اور اسی لیے تمام فریقوں کے درمیان نئی بات چیت ناگزیر ہو چکی ہے۔

اس سے قبل اتحادی فورسز نے کہا تھا کہ اس نے، ”اسٹاک ہوم معاہدے کے تحت آنے والے علاقوں کے باہر” 11 فضائی حملے کیے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کے روز الفضاء میں لڑائی کے بعد پیر کو بھی الحدیدہ شہر کے جنوب میں واقع ضلع حیس میں بھی حوثی جنگجوؤں اور اتحادی افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

نئے علاقوں میں اس تازہ لڑائی سے چھ ہزار بھی زیادہ مزید افراد کے بے گھر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یمن میں گزشتہ پانچ برسوں سے جنگ جاری ہے جہاں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی بین الاقومی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت سے بر سر پیکار ہیں۔ سعودی اور علاقے کے دیگر اس کے اتحادی بھی اس جنگ میں حکومت کے حامی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن اس وقت دنیا کے بدترین انسانی بحران سے دو چار ہے جہاں تقریبا ًدو کروڑ لوگ، یعنی ملک کی ایک تہائی آبادی، کو ہر طرح کی امداد کی سخت ضرورت ہے۔ اس صورت حال سے بچے شدید طور پر متاثر ہیں اور مجموعی طور پر 11 ملین افراد انسانی امداد پر منحصر ہیں۔ یعنی تقریبا ًہر پانچ میں چار یمنی بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یونیسیف کے مطابق اس کے علاوہ تقریبا ًچار لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ تنظیم کے ترجمان جیمز ایلڈ رکا کہنا ہے، ” وہ بھوک سے اس لیے مر رہے ہیں کیونکہ بڑوں نے جنگ چھیڑ رکھی ہے جس میں بچوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔”

یمن میں اس خانہ جنگی کے سبب تقریبا ًبیس لاکھ بچے اب اسکول جانے سے بھی قاصر ہیں جبکہ تشدد کی وجہ سے تقریباً 17 لاکھ بچے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہی بے گھر ہو چکے ہیں۔

Share this:
Babar Azam
Previous Post کرکٹ آسٹریلیا کی ورلڈ کپ الیون کے کپتان بھی بابر اعظم مقرر
Next Post امریکا اور چین کے مابین بڑھتے اختلافات کے درمیان بائیڈن اور شی جن پنگ ملاقات
Joe Biden

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.