geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا اور چین کے مابین بڑھتے اختلافات کے درمیان بائیڈن اور شی جن پنگ ملاقات

November 16, 2021 1 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) باہمی تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکی صدر بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی کے ساتھ پیر کے روز ورچوئل بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے تجارت، ٹیکنالوجی، تائیوان اور انسانی حقوق سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاوس سے ایک ٹیلی ویژن اسکرین پر شی جن پنگ کے ساتھ بات کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے سپر پاورز کے درمیان تصادم سے بچنے کے لیے بہتر رابطوں اور “حفاظتی جنگلے” کی اپیل کی۔ بائیڈن نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا “حفاظتی جنگلہ” تیار کرنا چاہئے جو اس امر کو یقینی بنائے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی مسابقت دانستہ یا نادانستہ طورپر تصادم کی صورت اختیار نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان “بے تکلف”بات چیت رہی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ سے بائیڈن کو “میرے پرانے دوست” کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ حریفوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا،”چین اور امریکا کو رابطے اور تعاون میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔”

چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق پنگ نے کہا کہ ایک صحت مند اور مستحکم باہمی تعلقات ماحولیاتی تبدیلی اور کووڈ انیس جیسے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔

چینی رہنما نے کہا،” جناب صدر میں اتفاق رائے قائم کرنے، سرگرم اقدامات اور چین امریکا تعلقات کو مثبت سمیت میں آگے لے جانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔” انہوں نے انسانی حقوق اور ہند۔ بحرالکاہل خطے کے دیگر مسائل سمیت واشنگٹن کی فکرمندیوں کو دور کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

بائیڈن نے میٹنگ کے آغاز پر کہا، “دنیا اور اپنے عوام کے تئیں ہماری ذمہ داریاں ہیں اور تمام ملکوں کو یکساں ضابطوں پرعمل کرنا چاہئے۔”

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماوں کو اس امرکو یقینی بنانے چاہئے کہ تعلقات ایک کھلے تصادم میں تبدیل نہ ہونے پائیں۔ اس کے لیے” عقل سلیم کا حفاظتی جنگلہ “بھی استعمال کرنا چاہئے۔

ابتدائی جملوں کے بعد دونوں رہنماوں نے متعدد اختلافی مسائل، جن کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے، پر نجی بات چیت شروع کی۔

وائٹ ہاوس کے حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت کئی گھنٹوں تک چل سکتی ہے تاہم انہوں نے بہت زیادہ توقعات نہیں باندھے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بڑے اعلان یا مشترکہ بیان جاری کرنے کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔

جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد ان کا شی جن پنگ سے یہ تیسرا رابطہ ہے۔ فروری اور ستمبر میں کی جانے والی فون کالز کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل گفتگو ہو چکی ہے۔ اس موقعے پر انسانی حقوق، تجارت، کورونا وائرس کی وبا اور دوسرے مسائل پر بات کی گئی۔

دنیا کی بڑی معیشتیں امریکا اور چین کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، مسابقتی ضابطوں، بحیرہ جنوبی چین اور تائیوان میں بیجنگ کی فوجی موجودگی، ہانگ کانگ اور سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے متعدد امور پر اختلافات ہیں۔

شمال مغربی چین میں نسلی اقلیتوں کے حوالے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہروں کو دبانے اور کرونا وائرس کے ماخذ کی تحقیقات میں مکمل تعاون کے لیے عالمی دباؤ کی مزاحمت پر امریکا چین کو تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔ کشیدگی میں اس وقت بھی اضافہ ہوا جب چینی فوج نے خود مختار جزیرے تائیوان کے قریب متعدد بار طیارے اڑائے۔ چین تائیوان کو اپنا علاقہ تصور کرتا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ تائیوان بائیڈن-شی ملاقات میں زیر بحث آنے والا بڑا مسئلہ ہو گا۔ بائیڈن واضح کر چکے ہیں کہ ان کی انتظامیہ امریکا کی ‘ایک چین‘کی دیرینہ پالیسی کی پاسداری کرے گی، جو بیجنگ کو تسلیم کرتی ہے اور تائی پے کے ساتھ غیر رسمی اور دفاعی تعلقات کی اجازت دیتی ہے۔ دوسری جانب امریکی کانگریس کے وفد کے دورہ تائیوان کے جواب میں چینی افواج نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں کیں۔

Share this:
Yemen War
Previous Post یمن: اقوام متحدہ کا متحارب گروپوں سے مذاکرات شروع کرنے پر زور
Next Post یورپی یونین بیلاروس پر مزید پابندیاں لگا سکتی ہے
Meeting

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.