geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یمنی جنگ: سعودی عرب اور یو اے ای میں دراڑیں ختم؟

August 26, 2019 0 1 min read
Salman bin Abdulaziz
Share this:

 Salman bin Abdulaziz

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اپنی مشترکہ عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اختلافات پیدا ہونے کی وجہ سے یو اے ای نے یمن سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا تھا۔

یمن میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ باغیوں اور حکومتی فورسز کے مابین اندرونی لڑائی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے اپنے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد یمن سے واپس بلا لی تھی۔ اس اندرونی لڑائی کی وجہ سے سعودی حکومت اور اس کے ساتھ مل کر حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے اتحادی ملک متحدہ عرب امارات میں بھی دراڑیں پیدا ہو گئی تھیں۔ لیکن آج جاری ہونے والے ایک مشترکہ اعلان کے مطابق دونوں ممالک یمن میں اپنی سیاسی، فوجی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

اس بیان میں متحدہ عرب امارات کو بدنام کرنے کی ایک مبینہ سازش کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔ دونوں حلیف ممالک کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے، جب ریاض حکومت نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے کم از کم چھ بیلیسٹک میزائل اور دو ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔ دوسری جانب ان دونوں ممالک پر اس وجہ سے بھی دباؤ بڑھتا جا رہا تھا کہ دانشور آن لائن پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہوئے ان حلیف ملکوں کے بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

جون میں متحدہ عرب امارات نے اپنے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو یمن کے محاذ سے واپس بلا لیا تھا۔ یو اے ای حکام کی جانب سے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے فوجی یمن سے واپس بلائے گئے تھے؟ لیکن یمنی حکام کے مطابق دس ہزار میں سے پچھہتر فیصد اماراتی فوجیوں کو واپس بلا لیا گیا تھا۔ اماراتی فورسز یمن میں فرنٹ لائن کارروائیوں میں شریک نہیں ہیں لیکن وہاں مقامی جنگجوؤں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ خفیہ آپریشنز کی نگرانی کر رہی ہیں۔

حالیہ کچھ عرصے سے ان کے حمایت یافتہ جنگجو اس قدر طاقتور بن کر ابھرے ہیں کہ انہوں نے ملک کے جنوب میں بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ یمنی حکومت، جسے سعودی حمایت بھی حاصل ہے، کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی تھیں اور عدن شہر پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ اس طرح ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے کی بجائے ان کی آپس میں لڑائی شروع ہو گئی تھی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین ‘اختلافات ختم‘ ہونے کے بعد آج ان دونوں ملکوں نے جنوب میں اپنے متحارب فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ قبل ازیں سعودی حمایت یافتہ اور بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ یمنی حکومت نے کہا تھا کہ وہ اس وقت تک مذاکرات نہیں کرے گی، جب تک متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتی باغی عدن پر اپنا قبضہ ختم نہیں کرتے۔ بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ یمنی حکومت نے یو اے ای پر واضح تنقید کرتے کہا تھا کہ وہ ایسا کرنے میں باغیوں کی حمایت کر رہی ہے۔

یمن کی پانچ سالہ جنگ میں اب تک تقریباﹰ 94 ہزار انسان مارے جا چکے ہیں۔

Share this:
Nuclear Weapons
Previous Post ایٹمی طاقت کی دوڑ!
Next Post پاک بھارت مسائل دو طرفہ ہیں، مودی نے کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی پھر مسترد کر دی
Narendra Modi - Trump

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.