geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زکوٰة کے حقیقی مستحق

May 9, 2019 0 1 min read
Zakat
Share this:

Zakat

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

زکوٰة اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جس میں اللہ ربّ العزت نے ایک متعین مقدار (ڈھائی فیصد) غریبوں اور ضرور تمندوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ادا کرنا فرض قرار دیا ہے، اور صاحب ثروت پر یہ زمہ داری عائد کی ہے کہ وہ مستحقین زکوٰة کو تلاش کرکے ادائیگی کرے ۔ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک گزررہا ہے جس میں بہت سے مسلمان بھائی اپنی زکوٰة ادا کرتے ہیں اور اس مہینے میںبہت سے ہسپتال ، تعلیمی ادارے ، فلاحی خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز اور دینی مدارس باضابطہ تشہیر کرکے زکوٰة وصول کرتے نظر آتے ہیں جوکہ اس رقم سے فلاحی خدمات سرانجام بھی دیتے ہیں مگر تقریباً نوے فیصد حقیقی مستحقین زکوٰة ،زکوٰة کے ثمرات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو تنگ دستی اور محتاجی کے باوجود اپنی سفید پوشی کسی پر ظاہر نہیں کرتے ، کسی کے سامنے دست دراز نہیں کرتے اور صاحب ثروت طبقہ ان افراد کو یکسر نظر انداز کردیتاہے ۔ حالانکہ یہی وہ حقیقی مستحقین ہیں جنہیں اللہ ربّ العزت کی طرف سے تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہمیں چاہئے کہ اپنی زکوٰة ادا کرنے سے پہلے اپنی زمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرتے ہوئے حقیقی مستحق کو تلاش کریں اوراس کا بہترین طریقہ یہ اپنایا جا سکتا ہے کہ امیر افراد غریب اور درمیانے درجے کے اپنے عزیز و رفقاء سے ، ہمسایوں سے، اور مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے افراد سے رابطہ رکھیں ، وقتاً فوقتاً ان کی خبر گیری کریں، ان کے مالی حالات اور محرومیوں کا جائزہ لیں اور ان جیسے افراد کے ذریعے دیگر لوگوں کے حالات کا جائزہ لے کر زکوٰة کا مال ان حقیقی مستحقین تک پہنچا کر اپنی زمہ داری سے احسن طور پر عہدہ براہ ہوں تاکہ حق حقدار تک پہنچے ۔ نظام زکوٰة ایک مضبوط و خوشحال اسلامی معاشرہ کی تشکیل ، غربت کے خاتمے اور انسانی فلاح و بہبود کااہم ترین ذریعہ ہے۔اسلام میں ادائیگی زکوٰة کا حکم سماجی انصاف اور اخلاقی قدروں کومستحکم کرنے کے لئے ہی دیا گیا ہے۔ ادائیگی زکوٰة سے مال پاک ہوتاہے اور اس عمل میں نیکی اور افادیت کے بے شمار پہلو ہیں، جس طرح مومن بندہ نماز کے قیام اور رکوع وسجود کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی بندگی اور تذلل ونیازمندی کا مظاہرہ جسم وجان اور زبان سے کرتا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا ورحمت اور اس کا قرب حاصل ہو، اسی طرح زکوٰة ادا کرکے وہ اس کی بارگاہ میں اپنی مالی نذر اسی غرض سے پیش کرتا ہے اور اس بات کا عملی ثبوت دیتا ہے کہ اس کے پاس جو کچھ ہے وہ اسے اپنا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کاہی سمجھتا اور یقین کرتا ہے، اور اس کی رضا و قرب حاصل کرنے کے لیے اس کو پیش کرتا ہے۔

حب مال و دولت جو ایمان کش اور نہایت مہلک روحانی بیماری ہے، زکوٰة اس کا علاج اور اس کے گندے اور زہریلے اثرات سے نفس کی تطہیر اور تزکیہ کا ذریعہ ہے۔ اسی بناہ پر قرآن مجید میں ایک جگہ فرمایا گیا ہے”اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! آپ مسلمانوں کے اموال میں سے صدقہ (زکوٰة) وصول کیجئے جس کے ذریعہ ان کے قلوب کی تطہیر اور ان کے نفوس کا تزکیہ ہو” (سورة توبہ) دوسری جگہ فرمایا گیا ہے”اور اس آتش دوزخ سے وہ نہایت متقی بندہ دور رکھا جائے گا جو اپنا مال راہ خدا میں اس لیے دیتا ہو کہ اس کی روح اور اس کے دل کو پاکیزگی حاصل ہو” (سورةاللیل)۔ توحید ورسالت کے اقرار اور اقامت صلوٰة کے بعد زکوٰة اسلام کا تیسرا بنیادی رکن ہے۔ قرآن مجید فرقان حمید میں ستر سے زیادہ مقامات پر اقامت صلوٰة اور ادائے زکوٰة کا ذکر اس طرح ساتھ ساتھ کیاگیا ہے کہ دین میں ان دونوں کا مقام اور درجہ قریب ایک ہی ہے۔

زکوٰة ادا نہ کرنے کے متعلق احادیث میں بڑی سخت وعیدیں آئی ہیں ۔ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جس آدمی کو اللہ تعالیٰ نے دولت عطا فرمائی پھر اس نے اس کی زکوٰة نہیں ادا کی تو وہ دولت قیامت کے دن اس آدمی کے سامنے ایسے زہریلے ناگ کی شکل میں آئے گی جس کے انتہائی زہریلے پن سے اس کے سر کے بال جھڑگئے ہوں گے اور اس کی آنکھوں کے اوپر دوسفید نقطے ہوں گے(جس سانپ میں یہ دو باتیں پائی جائیں وہ انتہائی زہریلا سمجھاجاتا ہے) پھر وہ سانپ اس (زکوٰةادا نہ کرنے والے بخیل) کے گلے کا طوق بنادیا جائے گا (یعنی اس کے گلے میں لپٹ جائے گا) پھر اس کی دونوں باچھیں پکڑے گا (اور کاٹے گا) اور کہے گا کہ میں تیری دولت ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں، یہ فرمانے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید کی یہ آیت تلاوت فرمائی جس کا ترجمہ ہے ”اور نہ گمان کریں وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں اس مال ودولت میں جو اللہ نے اپنے فضل وکرم سے ان کو دیا ہے (اور اس کی زکوٰة نہیں نکالتے) کہ وہ مال ودولت ان کے حق میں بہتر ہے، بلکہ انجام کے لحاظ سے وہ ان کے لیے بدتر اور شر ہے، قیامت کے دن ان کے گلوں میں طوق بناکے ڈالی جائے گی وہ دولت جس میں انہوں نے بخل کیا ”۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”ہرصبح دوفرشتے آسمان سے اترتے ہیں ایک کہتا ہے اے اللہ! خرچ کرنے والے کو بدل عطاء فرما (اس پردوسرا فرشتہ آمین کہتا ہے) اور دوسرا کہتا ہے، اے اللہ! خرچ نہ کرنے والے کا مال تلف فرما” (پہلا فرشتہ اس پر آمین کہتا ہے” (مشکوٰة)۔ معلوم ہوا کہ جو راہ خدا میں خرچ کرتا ہے اس کو دنیا میں بھی اس کا عوض ملتا ہے اور جو جمع رکھتا ہے اس کا مال دیرسویر تلف ہوجاتا ہے۔

ایک دوسری حدیث میں ہے کہ ”جوشخص بھی سونا یا چاندی (یانقد) رکھتا ہے، اگر وہ اس کا حق (زکوٰة) ادا نہیں کرتا تو جب قیامت کا دن آئے گا اس کے لیے اس سونے چاندی سے آگ کی تختیاں بنائی جائیں گی پھر ان سے اس کے پہلو، پیشانی اور پیٹھ کو داغا جائے گا جب بھی وہ ٹھنڈی پڑیں گی دوبارہ تپائی جائیں گی، یہی عذاب اس کو قیامت کے پورے دن میں ہوتا رہے گا جو پچاس ہزار سال کے برابر ہے، یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے گا پھر وہ جنت کی طرف یا جہنم کی طرف جائے گا ” (مشکوٰة شریف)۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا خیرات خطا کو بجھاتی ہے جس طرح پانی آگ کو بجھاتا ہے، یعنی خیرات کرنے والا دنیا و آخرت میں خطاء کے ضرر سے محفوظ رہتا ہے۔” (مشکوٰة )۔ بلاشبہ زکوٰة ، معاشرے کے محروم طبقات، غریب افراد کو سماجی ،اقتصادی تعاون اور ان کو اپنے پیروں پر کھڑے کرنے میں معاونت کرتی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ یہ فرض ادا کرتے وقت حقیقی مستحق کو تلاش کرکے خود اپنے ہاتھ سے ادا ئیگی کریں، تاکہ محروم افراد بھی معاشرے کا بہترین حصہ بن سکیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان
ای میل : ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Sindh Government
Previous Post سندھ حکومت کے خلاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ
Next Post سیدہ کائنات
Hazrat Fatima Zahra(RA)

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.