geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زبیدہ آپا کی دوسری برسی، قارئین کیلیے ماہر امور خانہ داری کے 5 بہترین ٹوٹکے

January 4, 2020 0 1 min read
Zubaida Apa
Share this:

Zubaida Apa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) معروف شیف، میزبان اور ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے لیکن ان سے زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھنے والے آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔

زبیدہ آپا کے نام سے مشہور زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں تھیں اور 1947 میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوگیا تھا۔

زبیدہ طارق کی شہرت کی ایک وجہ اُن کے وہ ٹوٹکے بھی تھے جو وہ اپنے ٹی وی پروگرامز کے دوران ناظرین کو بتایا کرتی تھیں۔

زبیدہ طارق جس خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اس کا حصہ پاکستان کی مایہ ناز مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا، منفرد لہجے کی شاعرہ زہرہ نگاہ اور ہر خاص و عام میں مقبول قلم کار، شاعر، مزاح نگار، مصور اور اداکار انور مقصود بھی ہیں۔

زبیدہ طارق 4 جنوری 2018 کو حرکتِ قلب بند ہو جانے کی وجہ سے دنیائے فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کے بتائے ہوئے 5 بہترین ٹوٹکے بتائیں گے۔

چکنی جلد
چکنی جلد ایک ایسا مسئلہ ہے جو بہت سے لوگوں کو درپیش ہوتا ہے لیکن زبیدہ آپا نے اس مسئلے کا گھریلو اور آسان ٹوٹکا بتایا تھا۔

’’2 چمچ انڈے کی سفیدی میں ایک سے 2 قطرے لیمو کا رس اور زیتون کا تیل ملا کر چہرے کو صاف کرنے کے بعد اس ماسک کو 5-7 منٹ تک لگائیں، اس ماسک کو آپ مہینے میں ایک بار استعمال کرسکتے ہیں‘‘۔

خشک پاؤں
خاص طور پر سردیوں میں پاؤں خشک ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا نے اس مسئلے کا حل کچھ یوں بتایا تھا۔

’’ایک پین میں آدھا کپ سرسوں کا تیل اور آدھا چمچ مکھی کا موم گرم کریں جب یہ پگھل جائے تو اسے اچھی طرح ملا کر ایک برتن میں رکھ لیں، رات میں سونے سے قبل اپنے پاؤں کو دھونے کے بعد اس کریم کو لگا کر موزے پہن لیں‘‘۔

سونے کے زیورات کی حفاظت و صفائی
سونے کے زیورات اگر روزانہ استعمال کیے جائیں تو یہ پھیکے پڑ جاتے ہیں،گھر پر سونے کے زیورات صاف کرنے کے لیے زبیدہ آپا کا بتایا ہوا یہ ٹوٹکا آزمائیں۔

’’ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ ڈٹرجنٹ کو ایک کپ پانی میں گھول لیں، اس مرکب میں زیورات کو 10-15 منٹ کے لیے بھگو دیں۔ اس کے بعد دانت صاف کرنے کے برش سے انہیں آہستہ سے رگڑیں اور پانی سے دھو لیں‘‘۔

باورچی خانے کے کیبنٹس میں کیڑے مکوڑے
اگر آپ کے باورچی خانے کے کیبنٹس کے اندر کیڑے مکوڑے آجائیں تو زبیدہ آپا کے اس موثر ٹوٹکے کو آزمائیں۔

’’نیم کے پتوں کو خشک کر کے باورچی خانے کے کیبنٹس اور ایسی جگہوں پر رکھ دیں جہاں کیڑے مکوڑے آتے ہیں اور ہر 15 دن بعد ان پتوں کو پھینک کر نئے پتے رکھ دیجیے‘‘۔

روکھے بال
روکھے بالوں سے تقریباً ہر کوئی پریشان ہوتا ہے لیکن زبیدہ آپا نے اس مسئلے کا حل بھی ہمیں بتایا تھا۔

’’زبیدہ آپا کے مطابق ہفتے میں 2 مرتبہ بالوں میں تیل لگانا ضروری ہے جب کہ ایک انڈے میں ایک چمچ زیتون، ناریل یا سرسوں کے تیل کو شامل کرکے اس میں ایک سے 2 چمچ دہی ملا کر مرکب بنالیں۔ آدھے گھنٹے تک اسے لگا رہنے دیں اور پھر بال شیمپو سے دھو لیں، ایسا مہینے میں ایک بار ضرور کریں‘‘۔

Share this:
Imran Khan - Donald Trump
Previous Post ٹرمپ نے پاکستان کیلیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کر دی
Next Post ایک مرغے نے امریکی پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں
Policeman and Rooster

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.