geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برلن: سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں عرب خاتون کی تدفین

April 29, 2020 0 1 min read
Berlin Police
Share this:

Berlin Police

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) عموماﹰ کسی مشہور شخصیت کی آخری رسومات منظم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی دیکھی جاتی ہے۔ لیکن برلن میں ایک عرب خاتون کے خاندان کے افراد ہی اتنے زیادہ تھے کہ پولیس کہ بھاری نفری کی ضرورت پڑ گئی۔

پیر 27 اپریل کو برلن کی فضاؤں میں پولیس ہیلی کاپٹر نگرانی کر رہا تھا۔ نیچے زمین پر برلن پولیس کے 250 سے زائد اہلکار انتظامات کرنے کے لیے تعینات تھے۔ قبرستان اور مسجد کے گرد و نواح میں کئی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ پولیس اہلکار لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے تدفین کے لیے آنے والے افراد کو سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لیے ہدایات دے رہے تھے۔

عام طور پر کسی غیر مشہور شخصیت کی آخری رسومات کے لیے ایسے انتظامات نہیں کیے جاتے۔ لیکن برلن میں انتقال کر جانے والی اس عرب خاتون کے جنازے کے لیے ایسے انتظامات کی دو بڑی وجوہات تھی۔

ایک تو یہ کہ وفات پانے والی معمر خاتون جرمنی کے ایک مشہور عرب برادری کے گینگ کے سابق رکن کی والدہ تھیں۔ دوسری وجہ یہ بھی بنی کہ انتقال سے قبل خاتون ہسپتال میں داخل تھیں تو ان کی عیادت کے لیے ان کے سو سے زائد عزیز برلن کے ایک ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے تھے۔

جرمنی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔ عیادت کے لیے آنے والے افراد کے لیے سماجی فاصلے کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے بھی پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے دور دراز کے رشتہ داروں نے خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تھیں۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عائد پابندیوں کے باعث پولیس نے صرف قریبی رشتہ داروں ہی کو جنازے میں شرکت کی اجازت دی تھی۔

دو برس قبل اس خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا تھا۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل اس نوجوان کی تدفین کے لیے دو ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے تھے۔ خاتون کے جنازے میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع تھی اس برلن پولیس نے پہلے ہی سے تیاریاں شروع کر رکھی تھیں۔

خاتون کا انتقال جمعرات 23 اپریل کو ہوا تھا تاہم ان کی آخری رسومات پیر ستائیس اپریل کے روز ادا کی گئیں۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عائد پابندیوں کے باعث پولیس نے صرف قریبی رشتہ داروں ہی کو جنازے میں شرکت کی اجازت دی تھی۔ خاندان نے ساٹھ افراد کی فہرست پولیس کو مہیا کی تھی۔

پولیس نے تدفین کے لیے آنے والے افراد کے شناختی کارڈ دیکھ کر ہی انہیں مسجد اور قبرستان کی جانب جانے کی اجازت دی۔ اس کے باجود شرکا کی تعداد سو سے زائد رہی۔

اس دوران بیس سے زائد افراد کو ایک ساتھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور لوگوں کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر فاصلہ رکھنا بھی یقینی بنایا گیا تھا۔

تدفین سے قبل پولیس کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا، ”ہم لوگوں کے غم کو سمجھتے ہیں لیکن ہمیں باوقار طریقے سے سماجی فاصلے کے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔‘‘

برلن پولیس کی سربراہ باربرا سلووک نے پیر کی شام بتایا کہ آخری رسومات پرامن طور پر ادا کی گئیں اور اس دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تاہم اس قبیلے کے ایک رکن پر وہاں موجود صحافیوں پر تھوکنے کے الزام میں پولیس رپورٹ درج کی گئی۔

Share this:
India Protest
Previous Post بھارت: اترپردیش میں دو سادھوؤں کا قتل
Next Post امریکا نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا
Indian Police

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.