geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: اترپردیش میں دو سادھوؤں کا قتل

April 29, 2020 3 1 min read
India Protest
Share this:

India Protest

اترپردیش (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں دو سادھوؤں کو مندر میں ہی قتل کردینے کامعاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت کارروائی کے احکامات دیے ہیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں دو سادھوؤں کو مندر میں ہی قتل کردینے کامعاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت کارروائی کے احکامات دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اس قتل کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ چند روز قبل ہی ریاست مہاراشٹر کے پال گھر میں دو سادھوؤں سمیت تین افراد کو ہجومی تشدد میں قتل کر دیا گیا تھا جسے بعض حلقوں نے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

بلند شہر کے انوپ شہر علاقے میں پگونا گاؤں میں منگل اٹھائیس اپریل کی صبح جب لوگ مندر میں پوجا کے لیے گئے تو دیکھا کہ مندر کے دونوں سادھوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ پچپن سالہ جگن داس اور 35 برس کے سیوا داس اس مندرمیں پجاری کے طور پر رہتے تھے۔ پولیس کے مطابق انھیں ایک تیز دھارہتھیار سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرئی عرف راجو نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ چند روز قبل راجو کی سادھووں سے تلخ تکرار ہوگئی تھی۔ بلند شہر کے اعلی پولیس افسرسنتوش کمار نے میڈیا کو بتایا، ”ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم نے سادھووں کا چمٹا لے لیا تھا جس کی بنا پر سادھوؤں نے اسے ڈانٹ لگائی تھی۔ اسی سے غصے میں آکر ملزم نے دونوں کا قتل کر دیا۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔”

پولیس کا کہنا ہے کہ سادھوں کے اس قتل کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ اس کا کسی فرقہ سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے دوران ملزم نشے میں دھت تھا حتی کہ ابھی بھی نشے میں ہے جس کی وجہ سے اس سے پوچھ گچھ نہیں ہو پائی اور نشہ اترتے ہی اس سے پوچھ گچھ شروع کی جائیگی۔سنتوش کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ دونوں سادھو مندر میں رہتے تھے۔ ملزم راجو کا تعلق درج فہرست ذات سے ہے۔ گاؤں والوں نے ہی ملزم کو پکڑا جو بھنگ کے نشے میں دھت تھا۔

اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے قتل کی اس واردات کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مہاراشٹر کے پال گھر میں دو سادھووں اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی لیکن مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے واضح لفظوں میں اس کی تردید کی تھی اور ریاست کے وزیر داخلہ نے اس ہجومی قتل میں ملوث تمام ایک سو ایک افراد کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کوئی مسلمان ملوث نہیں ہے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ اترپردیش میں سادھووں کے قتل کا واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب بھارت میں شدت پسند ہندو تنظیمیں کورونا وائر س کی وبا کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہیں۔حالانکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا کا کسی ذات، مذہب، فرقہ یا علاقہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Share this:
Peace Agreement
Previous Post امریکا کا جنوبی یمن سے متعلق ریاض امن معاہدے پر عمل درآمد پر زور
Next Post برلن: سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں عرب خاتون کی تدفین
Berlin Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.