geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیس سابق فرانسیسی جرنیلوں کے حکومت کا تختہ الٹے جانے کے خواب

May 3, 2021 0 1 min read
Emmanuel Macron
Share this:

Emmanuel Macron

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی مسلح افواج کے بیس سابق جرنیل ملک میں سیاسی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے خواب دیکھنے لگے تھے۔ انہوں نے فرانس کو اسلام پسندوں کی وجہ سے لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث فوج سے اقتدار پر قبضے کی اپیل بھی کر دی تھی۔

ان ریٹائرڈ فرانسیسی جرنیلوں نے اپنی اپیل میں جو موقف اختیار کیا تھا، اس کے مطابق ‘فرانس اس وقت خطرے میں ہے‘۔ ملکی مسلح افواج کے یہ پینشن یافتہ اعلیٰ ترین افسران چاہتے تھے کہ فرنچ آرمڈ فورسز اس لیے اقتدار پر قبضہ کر لیں کہ ملک کو لاحق ‘اسلام پسندوں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خطرات‘ اور ملک کے ‘بڑے شہروں کے چھوٹے چھوٹے مضافاتی شہروں سے بار بار پرتشدد مظاہروں کے لیے نکلنے والے ہجوموں‘ دونوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

اس پیش رفت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے لیے کسی بہت بڑے چیلنج سے کم نہیں۔

ان بیس ریٹائرڈ فرانسیسی جرنیلوں نے ایک کھلا خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ فرانسیسی جمہوریہ خطرے میں ہے۔ ان کے اس خط کے بارے میں شروع میں تو ملکی حکومت نے کسی تشویش کا اظہار نا کیا اور ملک کی خاتون وزیر دفاع پارلی نے بھی کہا کہ یہ خط ‘اسّی اسّی سال کے افراد کے عجیب و غریب خوابوں کی عکاسی‘ کرتا ہے، جو گاؤن اور چپلیں پہنے گھروں میں بیٹھے اپنا وقت گزارتے ہیں۔

پھر اسی ہفتے گزشتہ چند دنوں کے دوران فرانس میں یہ بحث زور پکڑ گئی کہ ان سابقہ جرنیلوں نے جو کچھ کہا ہے، وہ سیاسی آتش زنی کے لیے استعمال ہو سکنے والے کسی فائر بم سے کم نہیں۔

فرانس میں اس واقعے کو اس طرح بھی دیکھا جا رہا ہے کہ اگلے سال کے اوائل میں ملک میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر یہ دراصل انتہائی دائیں بازو کے سیاسی حلقوں کی طرف سے ان کی انتخابی مہم کا آغاز ہے۔ مگر بات ایسی ہے کہ کسی بھی مغربی جمہوری معاشرے، خاص طور پر فرانس جیسے ملک میں، اس کو سرے سے نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا۔

یہ کھلا خط فرانس میں انتہائی دائیں بازو کے ایک جریدے Valeurs Actuelles میں شائع ہوا اور اس کی لفاظی ایسی ہے کہ اسے صرف بغاوت پر اکسانے کے لیے استعمال کیے جانے والے الفاظ ہی کا نام دیا جا سکتا ہے۔

اس خط میں جو کئی بہت عجیب اور سیاسی طور پر پہلے نا سنی گئی باتیں کہی گئی تھیں، ان میں ایسے جملے یا الفاظ بھی شامل تھے: ”موجودہ وقت بہت مشکل ہے، فرانس کو خطرہ ہے۔‘‘

اس کے علاوہ اسی خط میں لکھا گیا کہ ‘نسل پرستی کے خلاف‘ ایک مخصوص طرز فکر شہروں اور بلدیاتی علاقوں میں نفرت کے بیج بو رہا ہے۔ اور پھر ‘نوآبادیاتی نظام کے خلاف نظریوں سے ہمارے ملک، اس کی روایت اور ثقافت کی تذلیل‘ کی گئی ہے اور یہ بات فرانس کے ماضی اور اس کی تاریخ کو تباہ کر رہی ہے۔

ساتھ ہی اس خط میں مزید لکھا گیا کہ ‘اسلام پسندی‘ اور زیادہ تر تارکین وطن کی آبادی والے ‘چھوٹے شہروں سے نکلنے والے ہجوم‘ جو کچھ کر رہے ہیں، اس کا نتیجہ ملک کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔ ان ڈیڑھ درجن سے زائد فرنچ جرنیلوں نے اپنے اس مشترکہ کھلے خط میں یہ بھی لکھا کہ فرانس کے بڑے شہروں کے چھوٹے چھوٹے مضافاتی قصبوں اور شہروں میں پہلے ہی لاقانونیت کا دور دورہ ہے اور وہاں خطرات اور تشدد کا استعمال روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔

یہ خط جسے فوج کو بغاوت کی دعوت دینے کے علاوہ سیاسی طور پر کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا، بیس ایسے ریٹائرڈ جرنیلوں نے لکھا، جن میں مثال کے طور پر کرستیان پیکمال بھی شامل ہیں۔ پیکمال کو 2016ء میں انتہائی دائیں باز کی سوچ کی مظہر مصروفیات کی وجہ سے فرانسیسی فوج سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

دیگر سابق جنرل انتہائی دائیں بازو کی ایک سیاسی جماعت آر این کے سرگرم رکن ہیں۔ اس جماعت کی سربراہ فرانس کی انتہائی دائیں باز وکی مشہور لیکن کافی متنازعہ خاتون سیاستدان مارین لے پین ہیں۔ ان میں سے ایک فرانسوا فوبیئر وہ ہیں، جو شہر موں پیلیئے کی بلدیاتی کونسل کے رکن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور سابق جنرل ایمانوئل رِشوفٹس ہیں، جو 2019ء کے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار بھی تھے۔

مجموعی طور پر اس کھلے خط پر دستخط کرنے والوں میں سابق جرنیل تو بیس تھے مگر دستخط کنندگان کی مجموعی تعداد سینکڑوں میں تھی، جو سب کے سب فرانسیسی فوج کے ریٹائرڈ افسران ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اس خط پر دستخط کرنے والوں میں فرانسیسی فوج کے 18 ایسے حاضر سروس فوجی بھی شامل ہیں، جنہیں ان کی طرف سے فوجی ضابطہ اخلاق کی شدید خلاف ورزی کی وجہ سے اب جبری پینشن پر بھیج دیا جائے گا۔

اس بارے میں فرانسیسی فوج کے کمانڈر ان چیف فرانسوا لکوائنتر کے مطابق ایسے تمام سابق فوجیوں اور افسران کو بوقت ضرورت استعمال میں لائے جانے والے ریٹائرڈ لیکن ریزرو فوجیوں کی فہرست سے ہمیشہ کے لیے خارج کر دیا جائے گا جبکہ اس خط پر دستخط کرنے والے جاضر سروس فوجیوں کو تو سرے سے برطرف ہی کر دیا جائے گا۔

نئے قانون کے مطابق ایسے مشتبہ افراد، جن پر دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا شبہ ہو گا، وہ اس شہر سے باہر نہیں جا سکیں گے، جہاں ان کی رجسٹریشن ہوئی ہو گی۔ انہیں روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ تھانے میں پیش بھی ہونا پڑے گا۔ ایسے افراد کے کچھ مخصوص مقامات پر جانے پر پابندی بھی عائد کی جا سکے گی۔ یہ اقدامات صرف انسداد دہشت گردی کے لیے ہوں گے۔

اس خط کے بارے میں جرمن فرنچ انسٹیٹیوٹ کے سیاسی امور کے ماہر فرانک باسنر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”یہ ساری کارستانی محض انتخابی سیاسی مہم ہے، اور کچھ بھی نہیں۔‘‘ انہوں نے اس حوالے سے بڑی حیرانی کا اظہار کیا کہ فرانسیسی مسلح افواج میں انتہائی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے اتنے زیادہ سابقہ افسران کا مشترکہ موقف فرانس کے اعلانیہ طور پر انتہائی دائیں بازو کے ایک جریدے میں شائع ہوا ہے۔

فرانک باسنر کے مطابق جرمنی اور فرانس دونوں ممالک میں مسلح افواج کے ارکان کی ایک چھوٹی سی تعداد ہمیشہ ایسی ہوتی ہی ہے، جو یہ چاہتی ہے کہ ریاست کو زیادہ سے زیادہ مضبوط ہونا چاہیے۔ باسنر نے مزید کہا کہ فرانس میں بڑھتی ہوئی اسلام پسندی اور مسلمان شدت پسندوں کی طرف سے بار بار کیے جانے والے خونریز حملوں کی وجہ سے ملک میں یہ معاملہ ایک بڑا سیاسی موضوع بن گیا ہے، جس کا تعلق ملکی اور سماجی سلامتی سے ہے اور جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتیت بھی دیکھنے میں آتی ہے۔

Share this:
Meeting
Previous Post امریکی وزارت خارجہ کے وفد کی الریاض میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات
Next Post بھارت: کورونا متا‌ثرین کی تعداد 19.5 ملین، اموات تقریباﹰ دو لاکھ سولہ ہزار
India Corona Deaths

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.