geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: کورونا متا‌ثرین کی تعداد 19.5 ملین، اموات تقریباﹰ دو لاکھ سولہ ہزار

May 3, 2021 0 1 min read
India Corona Deaths
Share this:

India Corona Deaths

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی عالمی وبا سے شدید متاثرہ ملک بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید تقریباﹰ تین ہزار سات سو مریض ہلاک ہو گئے۔ اسی دوران ایک دن میں اس وائرس کی تقریباﹰ تین لاکھ ترانوے ہزار نئی انفیکشنز بھی ریکارڈ کی گئیں۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹوں میں جاری کردہ حکومتی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آبادی کے لحاظ سے دنیا کے اس دوسرے سب سے بڑے ملک میں کووڈ انیس کے مزید 3,689 مریضوں کا انتقال ہو گیا۔

یوں اس جنوبی ایشیائی ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووڈ انیس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب دو لاکھ پندرہ ہزار چھ سو کے قریب ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ کل ہفتہ یکم مئی کو ملک میں اس وائرس کی مزید تقریباﹰ تین لاکھ ترانوے ہزار نئی انفیکشنز بھی ریکارڈ کی گئیں۔ اس طرح آج اتوار کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد بھی 19.5 ملین ہو گئی۔

بھوپال سمیت کئی متاثرہ شہروں میں بہت سے شمشان گھاٹوں نے زیادہ لاشوں کو جلائے جانے کے لیے اپنی جگہ بڑھا دی ہے لیکن پھر بھی ہلاک شدگان کے لواحقین کو اپنے عزیزوں کی آخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ بھوپال کے ایک شمشان گھاٹ کے انتظامی اہلکار ممتیش شرما کا کہنا تھا، ’’کورونا وائرس دھڑا دھڑ ہمارے لوگوں کو نگلتا جا رہا ہے۔‘‘

بھارت میں کورونا وائرس کی موجودہ لہر اتنی شدید ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے وہاں نئے بیمار پڑنے والے افراد اور ہلاک شدگان کی روزانہ تعداد کے نئے سے نئے ریکارڈ دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ گزشتہ دس دنوں سے وہاں نئی انفیکشنز کی روزانہ تعداد مسلسل تین لاکھ سے زیادہ ہی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ کل ہفتہ ایسا مسلسل چوتھا دن تھا کہ ملک بھر میں کووڈ انیس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی یومیہ تعداد تین ہزار سے زائد رہی۔

بھارت کو اس وقت اس عالمی وبا کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔ کل یکم مئی کی صبح جاری کردہ یومیہ سرکاری ڈیٹا کے مطابق کورونا کے نئے متاثرین کی تعداد چار لاکھ سے بھی زیادہ رہی تھی۔ یوں عالمی سطح پر بھارت دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا تھا، جہاں صرف ایک دن میں چار لاکھ سے زائد نئی انفیکشنز رجسٹر کی گئی تھیں۔

صحت عامہ کا بھارتی نظام اس وبا کی وجہ سے اس وقت اتنے زیادہ دباؤ میں ہے کہ وہاں کووڈ انیس کے انتہائی بیمار مریضوں کے لیے آکسیجن اور دیگر طبی ساز و سامان اور سہولیات کی بھی شدید قلت ہے۔ ہسپتالوں پر بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ ان کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ بھرے پڑے ہیں اور وہ وہاں مریضوں کے لیے بستر بھی چند ہفتوں سے بہت کم پڑ چکے ہیں۔

نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق صرف کل ہفتے کے روز ہی ملکی دارالحکومت نئی دہلی، آندھرا پردیش اور ہریانہ کی ریاستوں کے مختلف ہسپتالوں میں کم از کم بھی 34 مریض صرف اس وجہ سے انتقال کر گئے کہ متعلقہ ہسپتالوں کے پاس انہیں لگانے کے لیے آکسیجن نہیں تھی۔

اسی طرح اسی قلت کی وجہ سے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اتر پردیش کے مختلف ہسپتالوں میں بھی 31 مریضوں کا انتقال ہو گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتوار دو مئی کو ایک ایسے اجلاس کی صدارت کی، جس میں ملک میں کورونا وائرس کی شدید سے شدید تر ہوتی ہوئی موجودہ لہر کے خلاف مزید مؤثر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

بھارت میں یکم مئی سے کورونا ویکسینیشن مہم میں ایک نئے مرحلے کا آغاز بھی ہو گیا تھا، جس کے تحت اب 18 سال سے زائد عمر کے ہر بالغ شہری کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ لیکن اس سرکاری فیصلے پر صرف چند ریاستوں میں ہی جزوی عمل درآمد ہو سکا کیونکہ کئی صوبوں کے پاس ویکسین کی اتنی قلت تھی کہ وہ ہر بالغ شہری کے لیے ویکسین کے پروگرام پر عمل درآمد شروع ہی نا کر سکے۔

حکومتی بیانات کے مطابق ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی والے بھارت میں 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو ویکسین لگانے کے فیصلے پر عمل درآمد کے آغاز کے بعد پہلے دن پورے ملک میں 86 ہزار نوجوانوں کو ویکسین لگائی گئی۔

Share this:
Emmanuel Macron
Previous Post بیس سابق فرانسیسی جرنیلوں کے حکومت کا تختہ الٹے جانے کے خواب
Next Post شمالی کوریا: بائڈن مخاصمانہ حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں
North Korean Foreign Ministry

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.