geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ٹی آئی کے دعوے اور عوامی غصہ

January 22, 2020 0 1 min read
People Pakistani
Share this:

People Pakistani

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی نمو کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ اس برس 2.4 فیصد رہے گی جب کہ مہنگآئی 13 فیصد تک ہوجائے گی، جس کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد ہو جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف اس نعرے پر حکومت میں آئی تھی کہ وہ معاشی نمو میں اضافہ کرے گی جب کہ بے روزگاری اور مہنگائی کو کم کرے گی لیکن آئی ایم ایف کی رپورٹ حکومت کے اس دعوے کو مسترد کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھے گی جب کہ معاشی ترقی کی نمو میں بھی کمی ہوگی۔

مختلف ممالک کو قرضہ دینے والی اس عالمی مالیاتی تنظیم نے سال 2020ء کے لیے کم معاشی نمو کی پیشگوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی نمو کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ اس برس 2.4 فیصد رہے گی جب کہ مہنگائی 13 فیصد تک ہوجائے گی، جس کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد ہو جائے گی۔

ماہرین کے خیال میں اس مایوس کن رپورٹ سے یہ بات واضح ہے کہ آٹے اور چینی کے بحرانوں میں گھرے پاکستان میں مذید معاشی بدحالی آئے گی، جو اپنے ساتھ مہنگائی کا سیلاب بھی لائے گی اور لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی کم کرے گی۔

واضح رہے حکومت کے کچھ حلقے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ برس روزگار فراہم کرنے اور عوام کو ریلف فراہم کرنے کا سال ہے اور یہ کہ وفاقی حکومت ایک لاکھ سے زائد افراد کو روزگار دینے کا بھی سوچ رہی ہے لیکن حکومت کے ناقدین کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف کی اس رپورٹ کے پیش نظر ایسا نہیں لگتا کہ عوام کو روزگار ملے گا یا پھر انہیں مہنگائی اور غربت سے نجات ملے گی۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی کی حکومت پر حزب اختلاف تنقید کے نشتر چلا رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے حال ہی میں حکومت پر الزام لگایا کہ اس سے وابستہ افراد نے چینی کا بحران پیدا کر کے اربوں روپیہ کمایا ہے جبکہ آٹے کے بحران کے حوالے سے بھی عمران خان کے قریبی افراد پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں پہلے ہی چھ کروڑ سے زائد افراد سطح غربت سے نیچے رہے ہیں ہیں۔

آج منگل 21 جنوری کو اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے۔ معروف معیشت دان ڈاکٹر حفیظ پاشا نے حال ہی میں ایک انکشاف کیا تھا جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں نو لاکھ سے زائد افراد سطح غربت سے نیچے آچکے ۔ واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں پہلے ہی چھ کروڑ سے زائد افراد سطح غربت سے نیچے رہے ہیں ہیں۔

معیشت دانوں کی بحث ومباحث سے دور عوام صرف اس بات کا جواب چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنے وعدے کے مطابق لوگوں کو نوکریاں کب دے گی اور مہنگائی و بے ورزگاری کو کب کم کرے گی۔ اسلام آباد کی کچی آبادیاں، مزدور بستیاں اور یہاں تک کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی حکومت کی ان معاشی پالیسیوں پر غصے سے بھرے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کی ایک کچی بستی مہرآباد سے تعلق رکھنے والے لال خان کہتے ہیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو بہت امیدوں کے ساتھ ووٹ دیا تھا: ”لیکن اب مجھے اس ووٹ دینے پر بہت پشیمانی ہے۔ پہلے ٹماٹر دستیاب نہیں تھا اور اب آٹے اور چینی کی قیمت آسمان سے بات کر رہی ہے۔ میں 12 سے 16 گھنٹے ٹیکسی چلاتا ہوں لیکن پھر بھی میں اپنے بچوں کا پیٹ نہیں بھر سکتا۔‘‘

لال خان کے ساتھ کھڑے انور لاشاری اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے: ”اسلام آباد میں جرائم کی شرح بہت کم ہوتی تھی لیکن جب سے پی ٹی آئی حکومت میں آئی ہے، اس میں اضاضہ ہوتا جارہا ہے۔ آخر لوگ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے چوری نہ کریں تو پھر کیا کریں۔‘‘ انور لاشاری کا مزید کہنا تھا کہ وہ 800 روپے روزانہ کماتا ہے: ”میری فیملی راجن پور میں ہے لیکن اتنے پیسوں میں اب میرا گزارا نہیں ہو رہا، تو میں راجن پور میں اپنے گھر والوں کے لیے کیسے پیسے بھیجوں؟ ہماری جیسی آبادی میں بھی گیس اور بجلی کا بل پانچ پانچ ہزار روپے کا آرہا ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ دل چاہتا ہے کہ خودکشی کر لوں۔‘‘

کئی ناقدین کا خیال ہے کہ یہ صرف غریب افراد ہی نہیں ہیں جو حکومت کی معاشی پالیسیوں سے تنگ ہیں بلکہ متوسط طبقے کے افراد بھی معاشی بد حالی سے مسائل میں گھر گئے ہیں۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن سے تعلق رکھنے والے آصف چیمہ کہتے ہیں کہ نہ صرف کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہورہی ہیں بلکہ گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہورہا ہے: ”میری ایک معمولی سے سرکاری نوکری ہے۔ میں پانچ بچوں کے ساتھ جس طرح گزارا کر رہا ہوں وہ میں جانتا ہوں یا میرا رب۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پنڈی اور اسلام آباد کئی علاقوں میں گیس نایاب ہے یا اس کا پریشر بہت کم ہے۔ نتیجتاﹰ آپ کو ہوٹل سے کھانا منگوانا پڑتا ہے لیکن آپ ایسا کب تک کر سکتے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تبدیلی کی بات کی تھی: ”لیکن میں پوچھتا ہوں کہاں ہے روزگار؟ کہاں ہیں کروڑوں گھر؟ کہاں ہے خوشحالی؟ کیا بھوک اور غربت کم ہوئی ہے؟ کیا مہنگائی پر کنٹرول ہوا ہے؟ اس سے بہتر تو نواز شریف تھا۔ کھاتا تھا لیکن کچھ لگاتا بھی تھا۔ یہ تو صرف کھا رہے ہیں۔‘‘

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی نمو کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ اس برس 2.4 فیصد رہے گی جب کہ مہنگائی 13 فیصد تک ہوجائے گی۔

تاہم پی ٹی آئی کے حمایتی ان سارے مسائل کا ذمہ دار ن لیگ کی پالیسیوں کو ٹھہراتے ہیں۔ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے قادر خٹک کا، جن کا اسلام آباد کے علاقے جی ٹین میں ایک کریانہ اسٹور ہے، کہنا ہے کہ حالات کو بہتر کرنے میں وقت لگے گا: ”دیکھیں اسحاق ڈار نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت کو کم رکھا، جو ایک نہ ایک دن بڑھنا تھی۔ اس کے علاوہ جو نون لیگ اور پی پی پی نے قرضہ لیا، آج وہ قرض عمران خان ادا کر رہا ہے۔ یہ اقدامات سخت ہیں لیکن میرے خیال میں کچھ عرصے بعد اس سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ جب عوام نے نون لیگ اور پی پی پی کو 30 سال تک برداشت کیا تو وہ پی ٹی آئی کو کم از کم پانچ سال تو دیں۔‘‘

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ سماجی سطح پر اس سے نہ صرف سیاست دانوں کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے بلکہ فوج، جسے پی ٹی آئی کا حمایتی سمجھا جاتا ہے، کے خلاف بھی مخالفت بڑھ رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے ورزگاری اور غربت سے پی ٹی آئی کے لیے مشکلات بڑھیں گی اور عوامی حلقوں میں اس کی مقبولیت تیزی سے کم ہوگی۔ جب کہ معاشی نمو میں کمی سے بھی عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا، جس کا نزلہ کسی وقت بھی پی ٹی آئی پر گر سکتا ہے۔

Share this:
Myanmar
Previous Post میانمار کی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی، تفتیشی پینل
Next Post پاکستان میں فلم ’زندگی تماشہ‘ کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی
Zindagi Tamasha

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.