geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار کی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی، تفتیشی پینل

January 22, 2020 1 1 min read
Myanmar
Share this:

Myanmar

روہنگیا (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کی فوج نے روہنگیا کمیونٹی کی نسل کشی کا ارتکاب نہیں کیا۔ یہ بات میانمار کی حکومت کے قائم کردہ خصوصی تفتیشی پینل نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تاہم فوج کی جانب سے جنگی جرائم کا امکان موجود ہے۔

میانمار کی حکومت کے قائم کر دہ خصوصی تفتیشی پینل نے روہنگیا مسلم برادری کے خلاف ممکنہ جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات کی تفتیشی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ اس تفتیشی پینل (ICOE) نے اپنی یہ رپورٹ ملکی صدر کو پیش کر دی ہے۔ اگست سن 2017 کے فوجی آپریشن کے بعد روہنگیا مسلم اقلیت کے سات لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں بچانے کے لیے بنگلہ دیش ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق سن 2017 میں راکھین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی کے دوران نسل کشی کے قطعاً ٹھوس ثبوت تو نہیں ملے لیکن امکان موجود ہے کہ فوجی اہلکاروں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہو۔

حکومتی کمیشن نے اپنی انکوائری رپورٹ میں واضح کیا کہ ایسی مناسب وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوجی کارروائی کے دوران ایسے کئی کردار موجود تھے جن سے ممکنہ طور پر جنگی جرائم سرزد ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران ان اہلکاروں کے یہ جرائم انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں شمار ہوتے ہیں کیونکہ ان میں روہنگیا آبادی کا قتل اور ان کے مکانات کو تباہ کرنا شامل ہے۔

تفتیشی پینل نے روہنگیا عسکریت پسندوں پر الزام لگایا کہ ان کی اشتعال انگیز اور جارحانہ سرگرمیوں کی وجہ سے کریک ڈاؤن کی ضرورت محسوس کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ روہنگیا عسکریت پسندوں نے تیس پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے تھے اور ان سے مجموعی صورت حال اتنی خراب ہوئی جو انجام کار داخلی مسلح تنازعے کا باعث بنی۔

روہنگیا مسلم کمیونٹی کے خلاف کی جانے والی سن 2017 کی فوجی کارروائی کی چھان بین کے لیے ملکی حکومت نے جو آزاد کمیشن قائم کیا تھا، اس کی سربراہی فلپائن کی خاتون سفارت کار اور نائب وزیر خارجہ روزاریو مانالو کو سونپی گئی تھی۔ اس کے دیگر تین اراکین میں دو کا تعلق میانمار سے جبکہ ایک جاپانی سفارت کار تھے۔ یہ کمیشن کو تیس جولائی سن 2018 کو صدارتی فرمان کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے مبصرین اپنی رپورٹ میں واضح کر چکے ہیں کہ سن 2017 کے فوجی آپریشن کے دوران روہنگیا کمیونٹی کی خواتین کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتیاں کی گئیں اور اس کمیونٹی کا قتل عام نسل کشی کی نیت سے کیا گیا تھا۔ اسی رپورٹ میں شامل ہے کہ میانمار کی فوج نے سینکڑوں دیہات کو جلانے کے بعد ایک منصوبے کے تحت انہیں مسمار کر دیا تھا۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post داووس فورم: نظریں صدر ٹرمپ اور گریٹا تھنبرگ پر
Next Post پی ٹی آئی کے دعوے اور عوامی غصہ
People Pakistani

Related Posts

Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologists

سمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا

July 20, 2026
Bones Found in Tarn Confirmed as Delphine Jubillar

ڈی این اے تجزیے نے تصدیق کر دی: ملنے والی باقیات ڈیلفین جوبیلار کی ہی ہیں، شوہر نے قتل کا اعتراف کر رکھا ہے

July 20, 2026
Argentina's World Cup Final Meltdown Mars Spain's Victory

ورلڈ کپ فائنل کی شکست پر ارجنٹائن کا غصہ پھوٹ پڑا، لیانڈرو پیرڈیس نے ہسپانوی کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا

July 20, 2026
Town Seals Off Site Where Delphine Aussaguel's Remains Were Found

ڈیلفین جوبلار کی باقیات والی جگہ پر سیاحوں کا ہجوم، میونسپلٹی نے رسائی بند کر دی

July 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.