geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کے مریض اب آٹھ لاکھ سے زائد، ‘سنجیدگی دکھانا پڑے گی‘

April 1, 2020 0 1 min read
Coronavirus Lockdown
Share this:

Coronavirus Lockdown

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس وبا پر فوری طور پر قابو پانا ممکن نہیں۔ تاہم ماہرین پر امید ہیں کہ پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

جرمنی کے روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ انیس کی وبا کئی ہفتوں بلکہ مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس ادارے کے سربراہ لوتھار ویلر نے عوام سے اس بیماری کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کی درخواست کی ہے، ”ابھی تک بہت سے لوگ کووڈ انیس کے خطرے کو سمجھ ہی نہیں رہے۔‘‘

اس موقع پر لوتھار ویلر نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ آنے والے دنوں میں جرمنی میں اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کافی بڑھ بھی سکتی ہے۔ جرمنی میں اس دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد تریسٹھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی چھ سو کے لگ بھگ ہے۔

دیں اثناء دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ اس بیماری کی زد میں آ کر اب تک 38 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں انفیکشنز کی تعداد ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار ہے۔

امریکا میں کووڈ انیس کے سب سے زیادہ مریض ریاست نیو یارک میں ہیں۔ امریکا میں اس مرض کی وجہ سے ہونے والی تین ہزار سے زائد ہلاکتوں میں سے تقریباﹰ ایک ہزار ریاست نیو یارک میں ہی ہوئی ہیں۔ اس امریکی ریاست میں یکم مارچ کو پہلے مریض میں کووڈ انیس کی تشخیص ہوئی تھی۔

کورونا وائرس کی اس نئی قسم سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد گیارہ ہزار چھ سو ہے۔ اس ملک میں ایک لاکھ سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ انفیکشنز اور ہلاکتوں کے اعتبار سے اس کے بعد اسپین کا نمبر آتا ہے، جہاں نوے ہزار کے قریب افراد اس کا شکار ہیں اور آٹھ ہزار کے لگ بھگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

اس دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایران میں کورونا سے مزید 141 شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جس کے بعد اس ملک میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباﹰ تین ہزار ہو گئی ہے۔ ایران میں کورونا کے مریض 44 ہزار سے زائد ہیں۔

چین میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے متاثرین کی تعداد 81 ہزار کے لگ بھگ ہے اور تین ہزار تین سو چینی شہری کووڈ انیس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ کے ہسپتالوں میں ماسک اور ایک مرتبہ استعال ہونے والے دستانوں سمیت ایسی طبی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ نرسوں نے بتایا ہے کہ انہیں کسی تحفظ کے بغیر ہی مریضوں کی دیکھ بھال کرنا پڑ رہی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ اب تک چودہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک دوسری تازہ ترین پیش رفت میں انڈونیشیا نے اپنے ہاں تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دریں اثناء دنیا بھر میں کووڈ انیس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی اب ایک لاکھ بہتر ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Share this:
Iraq
Previous Post کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لیے تدفین کی جگہ بھی نہیں
Next Post کورونا کے خلاف جنگ، جھوٹ کا کوئی فائدہ نہیں
Coronavirus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.