geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ووہان میں لاک ڈاون ختم

April 8, 2020 0 1 min read
China Wuhan - Coronavirus
Share this:

China Wuhan - Coronavirus

ووہان (اصل میڈیا ڈیسک) ہلاکت خیز کووڈ انیس وبا پھیلا کر پوری دنیا میں دہشت برپا کردینے والے کورونا وائرس کے مرکز چین کے شہر ووہان سے بدھ 8 اپریل کو لاک ڈاون ختم کردیا گیا۔

حکام نے 76 دنوں کے لاک ڈاون کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بعض پابندیاں عائد رہیں گی اور متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے۔

ایک کروڑ دس لاکھ آبادی والے ووہان شہر میں گزشتہ برس دسمبر میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس کا پتہ چلا تھا، جس کے بعد 23 جنوری کو اس شہر کو سیل کردیا گیا تھا اور یہ دنیا سے پوری طرح کٹ گیا تھا۔ لوگ اپنے اپنے گھروں میں قید ہوکر رہنے کے لیے مجبور ہوگئے تھے۔

ہوبئی صوبے میں واقع ووہان کورونا وائرس سے کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ چینی حکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طو پر 82 ہزار افراد متاثر ہوئے جن میں 50 ہزار صرف اسی شہر کے رہنے والے تھے جب کہ مجموعی طور پر 3331 افراد ہلا ک ہوگئے جن میں 2500 ووہان کے رہنے والے تھے۔

ووہان شہر میں گیارہ ہفتے کے لاک ڈاون کے بعد میٹرو اور ٹرین سروسز بھی بحال کردی گئی ہیں۔

چینی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پچھلے چند ہفتوں کے دوران ووہان میں کورونا کے کیسیز میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ منگل کے روز جاری حکومتی اعدادو شمار کے مطابق یہاں کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

لاک ڈاون کے خاتمے پر ووہان شہر میں یانگ زی ندی کے کنارے جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران انیمیٹیڈ امیجز کی مدد سے ہیلتھ ورکروں اور مریضوں کی تصویریں دیواروں پر دکھائی گئیں اور ووہان کو ایک پرعزم شہر کے طور پر پیش کیا گیا۔

گیارہ ہفتے کے لاک ڈاون کے بعد ووہا ن شہر کے باشندے آج پہلی مرتبہ اپنے اپنے گھروں سے نکل سکیں گے۔ یہ لوگ اب پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرسکیں گے تاہم اس کے لیے انہیں فراہم کیے گئے ایک مخصوص کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ہوگا۔ یہ منفرد قسم کا کوڈ ہر شخص کی صحت کی صورت حال کی تصدیق کرے گا اور صحت انتظامیہ کے ساتھ ان کا رابطہ برقرار رکھے گا۔

میڈیکل سپلائی اور روزمرہ کے استعما ل کی دیگر ضروری اشیاء تیار کرنے والے کارخانوں میں کام کرنے والوں کو کام پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ملک اور بین الاقوامی سپلائی چین کو متاثر کرنے والی دیگر صنعتوں کو بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن اسکول اگلی اطلاع تک بند رہیں گے۔

ووہان میں زندگی کے معمولات بحال ھورہے ہیں۔

چینی سرکاری ٹیلی ویزن کے مطابق محدود فضائی سروس بھی شروع کی جارہی ہے۔ آج ووہان سے تقریباً دس ہزار مسافروں کو لے کر 200 پروازیں روانہ ہوں گی۔ میٹرو اور ٹرین سروسز بھی بحال کردی گئی ہیں۔ آج تقریباً 55 ہزار مسافروں کے ٹرین سے سفر کرنے کا اندازہ ہے۔ دوسری طرف شاہراہیں بھی کھول دی گئی ہیں۔

ووہان سے لاک ڈاون کے خاتمے کو کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں چین کی ایک اہم کامیابی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ چینی ماہرین صحت نے تاہم شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پرعمل جاری رکھیں کیوں کہ چین سے کورونا وائرس کی وبا ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے اور کووڈ۔انیس سے متاثرہ دنیا کے دیگر ممالک سے جب چینی شہری وطن واپس لوٹیں گے تو اس وائرس کو اپنے ساتھ لاسکتے ہیں۔

Share this:
Coronavirus Indien Lockdown
Previous Post بھارت: لاک ڈاؤن میں توسیع کا امکان
Next Post کراچی: لاک ڈاؤن میں مزید سختی، پولیس کو شہریوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت
Karachi lockdown

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.