geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: لاک ڈاؤن میں توسیع کا امکان

April 8, 2020 4 1 min read
Coronavirus Indien Lockdown
Share this:

Coronavirus Indien Lockdown

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کی وبا میں شدت کے مدنظر حکومت اکیس روزہ جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 25 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کرنے اور بصورت دیگر اسے مرحلہ وار ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت والے اعلی سطحی وزارتی گروپ نے بھارت میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا اور لاک ڈاؤن کو ختم کرنے پر صلاح و مشورہ کیا۔ یہ گروپ وزیر اعظم مودی کو کووڈ۔انیس کے حوالے سے مشورے دیتا ہے۔ تازہ ترین اعدداو شمار کے مطابق 7 اپریل تک کورونا وائرس سے مصدقہ متاثرین کی تعداد 5030 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 142 ہو چکی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 25 مارچ کو رات آٹھ بجے وزیر اعظم مودی نے اچانک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ جس کی وجہ سے ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ دہاڑی پر کام کرنے والے لاکھوں مزدورں کی روزی روٹی چھن گئی اور بے شمار لوگ کھانے پینے کے محتاج ہوگئے۔ بڑے شہروں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدور ناامید ہوکر اپنے اپنے گھروں کے لیے پیدل ہی چل پڑے۔ ان میں سے کئی راستے کے مصائب کے سبب موت سے دوچار ہوگئے جب کہ متعدد اپنے گھروں کو پہنچنے کے بجائے مختلف ریاستوں میں قائم کردہ آئسولیشن سینٹروں میں پڑے ہوئے ہیں۔

اکیس روزہ لاک ڈاون کی وجہ سے پورا ملک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسری طرف متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلی نے لاک ڈاون میں محدود مدت تک توسیع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راو نے وزیر اعظم مودی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ”ہمارے پاس کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاون کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ معیشت چھ ماہ یا سال بھر میں دوبارہ بحال ہوجائے گی لیکن اگر لوگوں کی جانیں چلی گئیں تو انہیں واپس نہیں لایا جاسکے گا۔“

کورونا سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے درمیان حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا فی الحال دوسرے اور تیسرے مرحلے یعنی لوکل ٹرانسمیشن اور کمیونٹی ٹرانسمیشن مرحلے کے درمیان ہے۔ وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ”ہم ابھی دوسرے اور تیسرے مرحلے کے درمیان ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اس امر کو یقینی بنانے پر اپنے اقدامات مرکوز کرنا چاہئے کہ یہ تیسرے مرحلے میں پہنچنے نہ پائے۔“ حالانکہ کووڈ۔انیس پر نگاہ رکھنے کے لیے قائم کئے گئے اعلی سطحی ٹاسک فورس کے رکن اور دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں یہ وبا تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

حزب اختلاف کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر پانچ مشورے دیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویزن، پرنٹ اور آن لائن میڈیا کو دیے جانے والے تمام سرکاری اشتہارات دو برس کے لیے بند کردیے جائیں، اس سے 1250 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔ اس کا استعمال کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ انڈیا گیٹ کے اطراف کی بعض اہم عمارتوں کو توڑ کر ان کی جگہ نئی عمارتیں بنانے کے لیے منظور کردہ بیس ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کو روک دیا جائے اور اس کا استعمال اسپتالوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا جائے۔ انہوں نے صدر، وزیر اعظم، مرکزی وزراء سمیت تمام اعلی افسران کے بیرونی ملکوں کے دوروں پر بھی روک لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے 393 کروڑ روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کورونا وبا کے مدنظر قائم کردہ نیا فنڈ ’پی ایم کیئرس‘ میں جمع ہونے والی رقومات کو پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں منتقل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں اس وقت 3800کروڑ روپے موجود ہے اور دونوں فنڈ کی رقومات کو کورونا سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 23 مارچ کے بعد سے سونیا گاندھی کا وزیر اعظم کے نام یہ پانچواں خط ہے۔

Share this:
Easter in Germany
Previous Post کورونا: جرمنی میں ایسٹر پر اجتماعات پر پابندی برقرار
Next Post ووہان میں لاک ڈاون ختم
China Wuhan - Coronavirus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.