geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عید کی آمد اور آخرت !

May 20, 2020 0 1 min read
Eid al-Fitr
Share this:

Eid al-Fitr

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

دنیا بھر کے انسان خاص طور پر پاکستانی عوام ” کورونا وائرس ” کی وباء کے میں خوف میں مبتلا ہیں۔ ماہ ِرمضان کا مقدس ماہ اپنی رحمتوں برکتوں کے ساتھ رخصت ہونے کے قریب ہیں ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ” حکومت نے رمضان ” بازار اس سال نہ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جو بہت اچھا فیصلہ ہے کیونکہ ہر ذی باشعور جانتا ہے کہ ” رمضان بازر ” صرف دیکھاوا ہوتا ہے۔ اشیاء خوردونوش سستی نہیں بلکہ غیر معیاری ہوتی تھیں ۔ اور پھر ” اربوں روپے سبسڈی کی نظر ہوجاتے تھے۔ پچھلے سال بھی میں نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ الحمدﷲ” ہم مسلمان ہیں ” اور ہر مسلمان اپنی اپنی ذکوٰة خیرات صدقات کے ذریعے اپنی حثیت کے مطابق ” سفید پوش اور غریب ” لوگوں کی مدد کرنا سعادت سمجھتے ہیں۔ہر جگہ ایسے بہت سے لوگ ہیں جو انفرادی طور پر اور ” این جی اوز” کے نام پر ماہانہ راشن ۔ رمضان پیکج اور عیدپیکج کے نام پر ظاہری طور پر اور خفیہ طور پر (غریبوں یتیموں اور سفید پوش طبقہ ) مدد کرتے ہیں ۔اللہ پاک ہر مدد کرنے والے کی مدد کو قبول فرما کر اجرعظیم عطا فرمائے۔

اس سال 2020 ” کوروناوائرس ” کی وجہ سے تمام شعبہ زندگی کے افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ صرف متاثر ہی نہیں ہوئے بلکہ فاقہ کشی اور جسم فروشی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کیا کسی نے غور کیا ہے ؟ کہ مثلاً ایک گھر میں 8 افراد ہیں ، 10 دس کلو آٹا یا بیس کلو آٹا کا تھیلا تا ۔۔۔۔کیا 8 افراد کا کنبہ ایک ماہ استعمال کر سکتا ہے ؟ہرگز نہیں ایک ماہ میں 30 دن ہوتے ہیں تو آٹازیادہ سے زیادہ ہفتہ عشرہ کے دن ہی نکالے گا۔ صرف آٹا ہی نہیں جو جو روشن پیکج تقسیم کئے جاتے ہیں ان میں جو جو اشیاء شامل ہیں سب کا ” آٹا ” جیسا” ملتا جلتا حال ہے۔ کیونکہ NGOS میں ایک تعداد کا مقابلہ والہ رجحان پیدا ہوگیا ہے۔ اے بی سی والوں نے 100 گھرانوں کو راشن پیکج دیا ہے تو ایکس وائی زیڈ والی این جی او 200 گھرانوں کو روشن پیکج دے گئی۔ اس چیز کا نقصان نہیں ہے لیکن مقاصد بھی پورے نہیں ہوتے۔

این جی اوز کی مجبوری اپنی جگہ ہے کیونکہ انہوں نے مخیر حضرات حکومتی سرکاری نیم سرکاری اداروں سے فنڈز ( عطیات صدقات زکوٰة فطرانہ خیرات ) وصول کرنے ہوتے ہیں اور تعداد سے کارکردگی خصوصاًسوشل میڈیا سے ظاہر کر کے اپنے پراجیکٹس مکمل کرنے ہوتے ہیں ۔ اور یہ کام ہر کسی کے بس کا نہیںہوتا کیونکہ کسی کیجیب سے پیسہ نکلوانا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ! ایسے لوگوں (NGOs )کو خراج ِ تحسین پیش نہ کرنا بخل اور کنجوسی ہے اگر اللہ پاک نے کسی کو مال و دولت سے نوازا ہے۔ تو اس کی ذات پر اللہ پاک کا بہت بڑا کرم ہے۔ اور جن مخیر خواتین و حضرات کو اللہ تعالیٰ نے سفید پوشوں اور غریبوں کی مدد کرنے کی توفیق یا سوچ دی ہے تو وہ بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ” دنیا کے ساتھ آخرت ” کی کامیابی کا سامان بھی ( اُن کے لئے )مہیا کر دیا ہے۔ ضرورت ہے کہ ایسے مخیر خواتین و حضرات کو شیطان کے بہکاوے اور چاپلوسی اور مالشیوں سے بچ کر خودغوروغوض کرنا ہوگاتاکہ کسی حقددار کی حق تلفی نہ ہو۔یہاں یہ امر قابل ذِکر ہے کہ ہر شہر قصبہ اور گاؤں کے ہر محلہ گلی وارڈ کے غریبوں یتیموں کی لسٹ بنی ہوتی ہے۔ تقریباً ہر این جی اوز حکومتی ادارے اور مخیر حضرات اسی لسٹ کے مطابق اپنے اپنے بجٹ کے تحت جہاں تک ہوا وہاں تک مدد کر دی ۔شاباش بہت خوب !

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیالسٹ میں سارے حقدار ہیں ؟ تو جواب یہی ہوگا نہیں ! اگر سوال ہو کہ لسٹوں کے علاوہ بھی حقدار ہیں ؟ جواب ہوگا بہت سے حقداروں کا اندراج لسٹ میں موجود نہیں ۔ سوال پھر یہ لسٹوں کا فائدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

جب ایسی لسٹیں مرتب ہوتی ہے تو” خوف خدا یا اللہ کی رضا ” کے علاوہ لوگوں کی پسند اور ناپسند کو مدنظر رکھ کر مرتب کی جاتیں ہیں ۔ مخیر حضرات سے گزارش ہیں لسٹوں اور چمچوں سے ہٹ کر اپنے ” دل و دماغ ”سے لسٹ بنائی جائے اور اس میں ایسے سفید پوش بھی شامل کیئے جائیں جو بظاہر کاروبار کرتے ہیں مگر ان کے مالی اخراجات انکی آمدن سے زیادہ ہیں ۔ ایسے لوگوں کی مدد سے جسم فروشی ، ریاکاری ۔ اور سود کی لعنت سے چھٹکارہ دلانے والوں میں ” آپ کا نام ” بھی شام ہو جائے گا ایسا کرنے سے” صدقہ جاریہ اور جہاد کا ثواب”ملے گا۔ کیونکہ دین اسلام میں سود حرام ہے۔ اور کوئی سفید پوش مجبوری معذوری کے باعث سود والوں کے ہتھ چڑھنے سے بچ جائے گا۔ اور یہ بہت بڑا ” غربت اور سود ” کے خلاف جہاد ہے۔

اس نیک کام کی ابتدا کا یہی وقت ہے ماہ مقدس ایک نیکی کے بدلے 70 نیکیاں اور ماہ مقدس کا آخری عشرہ ” جہنم سے آزادی ” کا پروانہ جاری ہوتا ہے۔ نئے رنگ برنگے کپڑے بچوں کی مسکراہٹ خوشیاں کا سبب بنتے ہیں اور وہ بھی عیدکے موقع پر” عید پیکج کا اعلان ” اچھا شگون ہے مگر ہمیں پیکج کی بجائے گھر گھر جاکرعزت و احترام کے ساتھ غریبوں اور سفید پوشوں کی مالی مدد کرنی ہوگئی تاکہ غریبوں کے گھر ” خوشی کے موقع پر ماتم ” کی صفیں نہ بچھیں ۔۔۔ کیونکہ بچے تو بچے ہوتے ہیں انہیں امیری غریبی سے فرق نہیں بس نئے کپڑے جوتے محلہ داروں کی طرح چاہیے ہوتے ہیں۔ اور اگر ہماری وجہ سے عید کے موقع پر بچے خوش ہو گئے تو اللہ پاک کے پیارے نبی خاتم النبیین ۖ خوش ہونگے۔ اگر ہماری کاوش سے اللہ تعالیٰ کے محبوب ۖ (غریب بچوں ) کی مدد کرنے سے مسکرائے تودنیا اور آخرت کی کامیابی کی گرانٹی ہے۔
Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Taqwa
Previous Post تقوٰی
Next Post کورونا سے کیا سیکھا
Coronavirus Pakistan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.