geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا سے کیا سیکھا

May 20, 2020 1 1 min read
Coronavirus Pakistan
Share this:

Coronavirus Pakistan

تحریر : محمد نورالہدیٰ

زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ گلی محلے ، مارکیٹیں ، سڑکیں پھر سے آباد ہو رہے ہیں۔ کورونا نے جو پہیہ جام کر دیا تھا وہ دوبارہ سے چل پڑا ہے ۔ یقینا یہ خوش آئند امر ہے۔ وگرنہ اس نے ہمیں ہر لحاظ سے پریشان اور متاثر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔
کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں ہماری سوسائٹی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، وہیں بے شمار مثبت عوامل بھی سامنے آئے ہیں ۔ ہم نے کورونا سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔

معلوم ہو ا کہ ہمیں بیماریاں کیسے لگتی ہیں ۔ کورونا نے ہمیں سکھایا کہ چھوٹی چھوٹی بیماریوں کیلئے ہسپتال کا رخ کرنے اور وہاں سے نئے جراثیم ساتھ لے آنے کی بجائے گھر رہ کر بیماری کو شکست دینی ہے ۔ کرونا نے ہم میں ان بیماریوں سے احتیاط کا شعور پیدا کیا اور حفظان صحت کے اصول اپنانے کی عادت بن گئی ۔ اب تو ہمارے بچے تک اپنی صفائی کا خیال اور دوسروں کی صفائی بارے حساسیت رکھتے ہیں۔

کرونا نے بتایا کہ جب بھی باہر سے واپس آئیں ، فوراً ہاتھ منہ دھوکر اور کپڑے تبدیل کر کے جراثیم سے چھٹکارا پائیں ، پھر کوئی دوسرا کام کریں ۔ شعور اس حد تک آ گیا ہے کہ اب گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کے آنے پر سب سے پہلے ان کے ہاتھ پائوں دھلوائے جاتے ہیں تب جا کر انہیں گھر کا کام شروع کرنے کی اجازت ملتی ہے ۔

کورونا نے سکھایا کہ جب کوئی چھینک مارے تو اپنے منہ پر ہاتھ رکھے ۔ نہ صرف یہ، بلکہ چھینکنے کے بعد فی الفور ہاتھوں کو دھوئے ۔ اگر کسی کو زکام ہے تو اخلاقی طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ خود دوسروں سے فاصلہ رکھے ۔

کرونا نے ہم پر آشکار کیا کہ ہم فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈز کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں ۔ ہم میں بے جا خریداری اور فضول خرچی سے اجتناب کی عادت پڑی اور کم وسائل میں رہنا آگیا ۔

ہمیں احساس دلایا کہ غریب آدمی اپنی بیماری کی بجائے بچوں کی بھوک سے زیادہ ڈرتا ہے ۔ اسی تناظر میں ہم میں کمزور طبقات کو تلاش کر کے ان کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ۔
کورونا نے ہمیں اپنے ، اور اپنوں کے روپ میں پرائے کی پہچان کروائی ۔ نفسا نفسی کے اس دور اور تلخ ایام و حالات میں بہت سے رشتوں کو بے نقاب کیا اور ہمیں بتایا کہ ہم کس کے ساتھ کیسے ہیں اور کون ہمارے ساتھ کیسا ہے ؟

کورونا نے ہمیں ایڈوانس کیا اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف رغبت دلائی ۔ یوں ہمیں متعلقہ موبائل ایپس سے بھی تعارف حاصل ہوا اور گوگل کا وسیع استعمال بھی کرنا آیا ۔
اساتذہ کیلئے آن لائن ٹیچنگ ایک نیا تجربہ ثابت ہوا جس سے نہ صرف ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کا شوق پیدا ہوا بلکہ اپنے طلباء کو بھی اس کی اہمیت کا احساس دلانے پر مجبور ہوئے کہ اگر ہم جدید ٹیکنالوجی پر مہارت حاصل نہیں کریں گے تو ترقی کی دوڑ میں مزید پیچھے چلے جائیں گے ۔

کرونا نے پیپرلیس انوائرمنٹ سے آگاہی دی اور بتایا کہ آن لائن کلاسز ، لائیو میٹنگز ، ویڈیو کانفرنسز ، آن لائن بلنگ پیمنٹ ، آن لائن خریداری وغیرہ کے ذریعے توانائی ، وقت اور اضافی خرچہ سب بچ سکتے ہیں ۔ ان کاموں کیلئے اب آپ کو باہر جانے کی ضرورت نہیں رہی ۔ ٹیکنالوجی کی وجہ سے یہ تمام امور آپ کی صرف ایک کلک سے دوری پر ہے ۔

کرونا نے یہ بھی سکھایا کہ ہم جہاں کہیں بھی ہوں، کام کرنے کے قابل ہیں۔ ہم کسی بھی جگہ سے اپنے اداروں کو کام کر کے دے سکتے ہیں ۔ یعنی دفتر نہ بھی ہوں تو بوقت ضرورت آن لائن ورک کر کے باس کو خوش کیا جا سکتا ہے۔

کورونا نے یہ بھی دکھایا کہ طاقت بذات خود کچھ نہیں ، طاقتور سے طاقتور بادشاہ بھی اصل دنیا و آخرت کے بادشاہ کے بھیجے گئے ایک چھوٹے سے جرثومے کے آگے کیسے بے بس ہو جاتا ہے۔

کورونا نے بتایا کہ ہم جو بھاگ بھاگ کر بیرون ملک سہانے مستقبل کی تلاش میں جاتے ہیں ، ان ملکوں پر برا وقت آنے کی صورت میں کسی بھی وقت ہمیں ان نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں ۔ محفوظ ہے تو صرف اپنا ہی ملک … ایسے برے وقت سے بچنے کی خاطر معاشی طور پر مستحکم ہونے کیلئے اس نے ہمیں خود کو تیار کرنے کا سبق دیا ۔
کورونا نے ہمیں اپنی فیملی سے قریب کیا اور سوچوں کو نئی سمت دی ۔ بتایا کہ ہماری فیملی کو ہماری ضرورت ہے ، اور دنیا داری کے جھنجھٹ سے ان کیلئے فرصت نکالنا کس قدر نعمت ہے ۔

غرض اس وائرس نے اگر ہمیں گھائل کیا ہے تو اس سے ہم نے بہت کچھ مثبت بھی سیکھا جو یقینا ہمارے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرے گا ۔ کورونا نے ہمیں ماضی کے روایتی معمولاتِ زندگی کے مقابلے میں ایک نیا عزم دیا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ ہم ان سیکھے گئے اسباق اور تجربات کو اپنے لئے کس قدر سودمند ٹھہرا پاتے ہیں۔
Muhammad Noor-Ul-Huda

تحریر : محمد نورالہدیٰ

Share this:
Eid al-Fitr
Previous Post عید کی آمد اور آخرت !
Next Post کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت عید گفٹ کی تقسیم
Karachi Basketball Association

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.