geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمالی کوریا نے سرحدی رابطہ دفتر دھماکے سے اڑا دیا

June 17, 2020 0 1 min read
Kim Jong Un
Share this:

Kim Jong Un

کیسونگ (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان بارڈر کا شمار دنیا کی کشیدہ ترین سرحدوں میں ہوتا ہے۔ دونوں ملک باضابطہ طور پر ایک دوسرے کے خلاف حالتِ جنگ میں رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج کی طرف سے جاری کی گئی وڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے سرحدی شہر کیسونگ کے قریب قائم اس دفتر میں زوردار دھماکہ ہوتا ہے، جس کے بعد فضا میں دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے نظر آتے ہیں۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث یہ دفتر جنوری سے خالی پڑا تھا۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے یہ رابطہ دفتر دو سال پہلے ہی قائم کیا گیا تھا۔

منگل کو اپنے بیان میں جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ، “اگر حالات کو مزید خراب کیا گیا تو اس کی طرف سے بھی سخت ردعمل آئے گا۔”

جنوبی کوریا کے مطابق، رابطہ دفتر کی تباہی نے ان تمام لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے جو”تعلقات کی بہتری اور جزیرہ نما کوریا میں قیام امن چاہتے تھے۔”

پچھلے چند ہفتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا بظاہر سبب جنوبی کوریا میں موجود شمال کی طرف سے بھاگ کر آئے افراد کی سرگرمیاں ہیں۔ شمالی کوریا کا منحرفین کے ان گروہوں پر الزام ہے کہ وہ سرحد پار پروپگینڈے کے ذریعے اس کے شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

شمالی کوریا کے منحرفین وقتا فوقتا سرحد پار سے غبارے اور ڈرون چھوڑتے رہے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو حکومت کے مبینہ مظالم کے بارے میں آگاہ کرنا اور انہیں اپنے حقوق کے لیے حوصلہ دلانا ہے۔ شمالی کوریا ان سرگرمیوں کی سخت مذمت کرتا آیا ہے اور وہ اس کی تمام ذمہ داری جنوبی کوریا کی حکومت پر ڈالتا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سن دوہزار گیارہ میں اپنے والد کے انتقال کے بعد سے ملک کے حکمران ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی بہن کم یو جونگ بھی حکومتی معاملات کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی نظر آئی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں جنوبی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک کی اعلیٰ قیادت نے انہیں جو اختیارات دیے ہيں، ان کی روشنی میں ہتھیاروں کے نگران محکمے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئیندہ اقدام کے لیے تیار رہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران شمالی کوریا کی خاتون رہنما نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی تعاون کا معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ کم یو جونگ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اس معاہدے کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔ اس موقع پر انہوں نے جنوبی کوریا میں مقیم منحرفین کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے اور انہیں ‘بھونکتے کتوں’ سے تعبیر کیا۔

Share this:
Child
Previous Post جرمنی : حکام کی آنکھوں تلے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی
Next Post مغربی کنارے کے انضمام کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
Israeli Plan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.