geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کووڈ انیس سے اصل ہلاکتیں کتنی؟ گورکن ہی صحیح بتا سکتے ہیں

July 14, 2020 1 1 min read
Grave
Share this:

Grave

ایتھوپیا (اصل میڈیا ڈیسک) ایتھوپیا میں کورونا سے ہلاکتوں کا بہتر اندازہ لگانے کے لیے قبرستانوں میں تدفین کے رجحان کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ یہ پراجیکٹ ایسے ملکوں میں مفید ثابت ہو سکتا ہے جہاں وائرس کی ٹیسٹنگ بہت کم ہے۔

افریقی ملک ایتھوپیا میں بمشکل دو فیصد اموات کا اندراج ہوتا ہے۔ لیکن اب وہاں ایک ڈاکٹر نے دارلحکومت ادیس ابابا کے قبرستانوں میں تدفین کے رجحان پر نظر رکھنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ کووڈ انیس سے ہونے والی اموات کا بہتراندازہ لگایا جا سکے۔

ڈاکٹر بلال اینڈریس کا یہ پراجیکٹ ایک دہائی پہلے ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق اموات کی نگرانی کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ لیکن اس کی فنڈنگ منجمد ہوئے ایک عرصہ گزر چکا ہے۔ اب ڈاکٹر بلال کووڈ انیس سے ہونے والی اموات کی مانیٹرنگ کے لیے گورکنوں کو اجرت دے کر اعدادوشمار اکھٹے کر رہے ہیں۔

ایک ایسا ملک جہاں اموات کا محض 2 فیصد ریکارڈ درج کیا جاتا ہے، کورونا وائرس سے مرنے والوں کی درست تعداد کے اندراج سے ہی اس مہلک بیماری کے پھیلاؤ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اس طرح کے پراجیکٹس دیگر افریقی ممالک میں بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ ایتھوپیا کی طرح ان ممالک میں بھی بہت سی اموات درج نہیں ہوتیں نہ ہی ان کے اعداد و شمار کہیں موجود ہوتے ہیں۔ بعض افریقی ملکوں میں اُن پروگراموں کو دوبارہ سے فعال بنایا جا رہا ہے جو ایبولا کی وبا کے وقت وجود میں آئے تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق افریقہ اور اس کی قریبی چند جزائز پر واقع صرف آٹھ ممالک – الجیریا، کیپ ورڈ، جبوتی، مصر، ماریشیس ، نمیبیا، سیشیلز اور جنوبی افریقہ میں 75 فیصد اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔

افریقہ کی سب سے بڑی آبادی والے ملک نائجیریا کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وہاں کے قبرستانوں کے گورکنوں نے اپریل میں ہی اموات کی شرح میں واضح اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متنبہ کر دیا تھا۔ اُس وقت شہر کانو میں روزانہ اوسطاً 11 اموات ریکارڈ کی جاتی تھیں۔ بعد میں کورونا کے باعث ہر روز ہونے والی اموات کی تعداد 43 تک پہنچ گئی تھی۔

ڈاکٹر بلال کا کہنا ہے کہ درست اعدادوشمار نہ ہونے کے باعث، “ایتھوپیا میں اور پورے افریقہ میں ہر جگہ … ہم اندھیرے میں رہتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ صحت کا نظام ثبوت پر مبنی ہو۔

ڈاکٹر بلال کے مطابق دارالحکومت ادیس ابابا کے ہسپتالوں میں رکارڈ ہونے والی اموات کی شرح 20 فیصد سے بھی کم ہوتی ہے۔ لہذا اموات کی نگرانی کے لیے مقامی قائدین اور قبرستانوں میں تدفین کرنے والوں سے رابطے میں رہنا نہایت ضروری ہے۔

اموات کے رجحان پر نظر رکھنے کے لیے اس وقت ادیس ابابا کے 10 قبرستانوں میں اس پروگرام کے تحت کام ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر بلال نے پروگرام کو وسعت دینے کے لیے اضافی مالی اعانت کی کوششیں کیں اور حال ہی میں انہیں شہر کے سارے 73 قبرستانوں کی مانیٹرنگ کے لیے فنڈنگ مل چکی ہے۔ کورونا کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹر بلال کے اس پروگرام کو اب ادیس ابابا کی یونیورسٹی فنڈ کر رہی ہے۔

پروٹیسٹنٹ کیتھولکس کا قبرستان کورونا کے سبب ہلاکتوں کی وجہ سے کھول دیا گیا ہے۔

ادیس ابابا کے تمام قبرستانوں میں تدفین کے اعداد و شمار پتہ لگانے کا سلسلہ ایک دہائی پہلے شروع ہوا۔ تاہم سن دوہزار اٹھارہ میں امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن CDC نے ڈاکٹر بلال کے اس پروگرام کی فنڈنگ روک دی تھی۔ امریکی ادارے کی ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ پروگرام ایتھوپیا میں ایچ آئی وی سے ہونے والی اموات کی ٹریکنگ کے لیے شروع کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس کے لیے دیگر طریقہ کار بروئے کار لائے جا رہے تھے جن کے بعد اس پروگرام کی مزید فنڈنگ کا جواز نہ تھا۔

واضح رہے ایتھوپیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جمعرات تک ملک میں کورونا کے قریب سات ہزار کیسز جبکہ 120 اموات کی تصدیق کی گئی تھی لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے اور یہ اعداد و شمار ایتھوپیا میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے خطرات کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

Share this:
UK Point System Immigration
Previous Post برطانیہ کا پوائنٹ سسٹم امیگریشن متعارف کرانے کا منصوبہ
Next Post خواجہ آصف والا بیان عمران خان دیتے، تو ان کے خلاف بھی پرچہ کراتا، پی ٹی آئی رہنما
Khawaja Asif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.