geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برطانیہ کا پوائنٹ سسٹم امیگریشن متعارف کرانے کا منصوبہ

July 14, 2020 2 1 min read
UK Point System Immigration
Share this:

UK Point System Immigration

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی حکومت بریگزٹ کے بعد ملکی سرحدوں کا کنٹرول دوبارہ سخت کر دے گی اور کم ہنر مند تارکین وطن کی آمد محدود کر دی جائے گی۔ ساتھ ہی ملک میں پوائنٹس کی بنیاد پر ایک نیا امیگریشن سسٹم بھی مت‍عارف کرا دیا جائے گا۔

لندن میں برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کی بین الاقوامی سرحدوں کی زیادہ مؤثر نگرانی اور سخت چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے اضافی طور پر تقریباﹰ 800 ملین پاؤنڈ خرچ کرے گی۔ لندن میں وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کی طرف سے یہ بات اتوار بارہ جولائی کی رات کہی گئی۔

حکومت کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے عمل کی تکمیل کے بعد ملک میں تارکین وطن کی آمد کو زیادہ منظم بنانے کے لیے ایک نیا امیگریشن نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔ یہ نظام پوائنٹس کی بنیاد پر کام کرے گا اور ایک ایسا سسٹم ہو گا، جو ملک میں زیادہ ہنرمند اور ماہر تارکین وطن کی آمد کو تیز رفتار اور آسان بنا دے گا۔

برطانوی خاتون وزیر داخلہ پریتی پاٹیل کے مطابق یہ نیا نظام یکم جنوری 2021ء سے نافذالعمل ہو جائے گا، جب بریگزٹ کے بعد 11 ماہ کا عبوری عرصہ مکمل ہو جائے گا۔

قبل ازیں پریتی پاٹیل نے کثیر الاشاعت برطانوی روزنامے ‘سن‘ میں چھپنے والے اپنے ایک مضمون میں لکھا، ”بریگزٹ کی تکمیل کے بعد کے عرصے میں برطانیہ ایک ایسا خود مختار ملک ہو گا، جس کا نیا امیگریشن نظام دنیا بھر سے بہترین ہنر مند تارکین وطن کو برطانیہ آنے کی ترغیب دے گا۔‘‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بورس جانسن کی حکومت نے یہ عزم بھی ظاہر کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ملک میں کم ہنر مند تارکین وطن کی آمد میں کمی لائے گی۔ اس کے برعکس سائنس دانوں اور جدت پسندی کو یقینی بنانے اور انگریزی بولنے والے ایسے ماہرین کو ترجیح دی جائے گی، جنہیں برطانیہ میں یقینی ملازمتوں کی پیشکش بھی کی جا سکے گی۔

وزیر داخلہ پریتی پاٹیل کے الفاظ میں، ”حکومت سرخ فیتے میں کمی لاتے ہوئے ملکی کاروباری اداروں کو اس کام میں زیادہ آزادی دینا چاہتی ہے کہ وہ اپنے لیے دنیا بھر سے ماہر کارکن بھرتی کر سکیں۔‘‘

Share this:
Afghans
Previous Post آسٹریا افغانوں کو دوبارہ جنگ اور دہشت کی جانب لوٹا رہا ہے
Next Post کووڈ انیس سے اصل ہلاکتیں کتنی؟ گورکن ہی صحیح بتا سکتے ہیں
Grave

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.