geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایئر سیفٹی ریٹنگ میں پاکستان کی درجہ بندی مزید گرا دی گئی

July 14, 2020July 14, 2020 2 1 min read
Pakistan International Airlines
Share this:

Pakistan International Airlines

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کی فضائی تحفظ کی درجہ بندی کو نیچے کر دیا ہے۔ یہ اقدامات پاکستانی پائلٹس کی سرٹیفیکیشن کے بارے میں حالیہ ہفتوں کے دوران اٹھنے والے شکوک و شبہات کے پس منظر میں کیے گئے ہیں۔

اس فیصلے کا انکشاف امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ‘ایف اے اے کی ایک دستاویز میں ہوا، جو ایک ویب سائٹ پر شائع کی گئی۔ اس کی تصدیق ایجنسی کے ایک اہلکار نے کر دی ہے۔ مذکورہ دستاویز کے مطابق، ”امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے یہ اندازہ لگا لیا ہے کہ پاکستان فضائی تحفظ کے بین الاقوامی معیارات پر پورا نہیں اترتا اور اس کی درجہ بندی میں اب پاکستان سیکنڈ یا دوسری کیٹیگری میں آتا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ ماہ اپنے پائلٹس میں سے ایک تہائی کو اس وقت گرانڈ کر دینے کا فیصلہ کیا تھا جب ان پائلٹس کی اسناد کے جعلی ہونے کی خبر عام ہوئی تھی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کی فضائی تحفظ کی درجہ بندی کو نیچے گرا دینے کے عمل پر واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کو کی گئی فوری رد عمل کی درخواست کے باوجود اب تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

‘ایف اے اے کی طرف سے پاکستانی فضائی تحفظ کی نئی درجہ بندی کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی ایئر لائنز امریکی ہوائی اڈوں پر اضافی معائنے کی تابع ہو سکتی ہیں نیز انہیں مزید پروازیں بڑھانے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

پی آئی اے کی فلائٹس آآئندہ چھ ماہ تک یورپی حدود میں نہیں داخل ہو سکتیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ایک ترجمان نے گزشتہ ہفتے روئٹرز کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان سے امریکا کی ڈائرکٹ فلائٹس کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس سلسلے میں خصوصی پروازوں کے انتظامات کے عمل کو وسیع تر کرنا چاہتی ہے۔ دریں اثنا گزشتہ جمعے کو امریکی محکمہ برائے نقل و حمل نے کہا تھا کہ اس نے پاکستان کی انٹرنیشنل ایئر لائنز پی آئی اے کی طرف سے امریکا کے لیے خصوصی چارٹر پروازوں کی اجازت کو منسوخ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پہلے ہی یورپی بلاک کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ یہ فیصلہ پی آئی اے کے ساتھ ساتھ پاکستانی ایوی ایشن اتھارٹی کے لیے بھی ایک بڑا دھچکہ تھا۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے اس اعلان کے بعد سے یورپ میں آباد پاکستانیوں کو ملک کا سفر کرنے کے سلسلے میں اب دہری دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مئی کے ماہ میں کراچی کے ایک گنجان آباد علاقے میں حادثے کا شکار ہو کر گرنے والے طیارے کی لائی ہوئی تباہی۔

یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب لاتعداد پاکستانی نژاد باشندے کورونا بحران کے باعث نقل و حمل کے ذرائع تقریبا بند پڑے ہونے کے سبب مختلف خطوں اور ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایسے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان سے نکلنے سے قاصر ہے جو یورپ میں آباد ہیں لیکن کورونا کے بحران کے دوران کسی وجہ سے پاکستان گئے ہوئے تھے۔ اب ان کی یورپ واپسی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے کیونکہ عام لوگوں کے لیے اب تک کوئی بھی ایئر لائن مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی ہے۔

مشکوک اسناد کے ساتھ پاکستان کے پائلٹوں کے گرانڈ کیے جانے کا معاملہ کم و بیش اس حادثے کے آس پاس ہی منظر عام پر آیا جو مئی کے مہینے میں پی آئی اے کے جیٹ طیارے کو پیش آیا تھا اور جس کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Share this:
Josep Borrell
Previous Post آیا صوفیہ کی حیثیت: ترکی پر یورپی یونین کی تنقید
Next Post ایران نے بھارت کو چابہار پروجیکٹ سے نکال دیا
Hassan Rouhani - Narendra Modi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.