geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرسٹیا فری لینڈ کینیڈا کی پہلی خاتون وزیر خزانہ مقرر

August 19, 2020 1 1 min read
Chrystia Freeland
Share this:

Chrystia Freeland

کینیڈا (اصل میڈیا ڈیسک) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی قریبی حلیف اور نائب کرسٹیا فری لینڈ کو ملک کا وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔ وہ کینیڈا کی پہلی خاتون وزیر خزانہ بن گئی ہیں۔

کرسٹیا فری لینڈ، بل مورنیو کی جانشین ہوں گی، جنہوں نے کورونا وائرس پر اخراجات کے معاملے پر ٹروڈو حکومت سے اختلافات کی وجہ سے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

52 سالہ فری لینڈ صحافت کے پیشے وابستہ تھیں جو ماضی میں وزیر خارجہ بھی رہ چکی ہیں۔ انہیں بل مورنیو کے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد کینیڈا کے وزیر خزانہ کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ وہ نائب وزیر اعظم کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں حسب سابق انجام دیتی رہیں گی۔

فری لینڈ کے سامنے سب سے بڑا چیلنج کووڈ۔19کی وجہ سے ملک کی بد حال معیشت کو بحال کرنے کا ہے، جس کے بارے میں رواں مالی سال کے دوران 253.4 ارب ڈالر کے خسارہ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے سب سے بڑا خسارہ بتایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم ٹروڈو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ہمیں معیشت کو بحال کرنے کے لیے ایک طویل مدتی منصوبے کی ضرورت ہے۔ ایک ایسا منصوبہ جو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے بنیادی نقصانات کا ازالہ کرسکے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ”کینیڈا کو نئے اور ٹھوس حل تلاش کرنے ہوں گے۔” اس حوالے سے انہوں نے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کی ملازمتوں کے تحفظ کے بہتر طریقے اور پٹرول اور ڈیزل جیسی ایندھن کی برآمدات پر بہت زیادہ منحصر معیشت کو ماحول دوست معیشت بنانے پر زور دیا۔

خیال رہے کہ مورنیو نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران معیشت کو بچانے کے لیے سرکار ی اخراجات کے معاملے پر وزیر اعظم ٹروڈو سے اختلافات کے بعد استعفی دے دیا تھا۔

نئی وزیر خزانہ فری لینڈ نے کہا ”کورونا وائرس اب بھی ہمارے درمیان موجود ہے۔ یہ پورے ملک کودرپیش ایسا چیلنج ہے جو زندگی میں ایک بار آتا ہے۔ کینیڈیائی شہریوں کی مدد کے لیے، ہم سے جوکچھ ممکن ہوسکے گا، ہم کریں گے۔”

فری لینڈ کینیڈا کی اہم سیاسی رہنماوں میں سے ایک ہیں۔ انہیں خود ٹروڈیو نے 2013 میں اپنی لبرل پارٹی میں شامل کیا تھا اور قیاس کیا جاتا ہے کہ مستقبل میں ان کے پارٹی رہنما کی جانشین بننے کا قوی امکان ہے۔

امریکا۔ میکسیکو۔ کینیڈا (یو ایس ایم سی اے) تجارتی معاہدہ 2017 اور 2018 کے لیے مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سہرا فری لینڈ کو دیا جاتا ہے۔ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سخت نکتہ چیں رہی ہیں۔ پوتن نے ماسکو کے خلاف مغربی ملکوں کی طرف سے پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں 2014 میں ان کے روس کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ مورینو نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد کہا تھا کہ انہیں استعفی دینے کے لیے نہیں کہا گیا تھا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اب اس عہدے کے لیے مناسب نہیں رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ پارلیما ن کی اپنی رکنیت سے بھی استعفی دے دیں گے اور انہیں اب پارلیمان کا الیکشن دوبارہ لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس کے بجائے وہ اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کے اگلا سکریٹری جنرل بننے کی کوشش کریں گے۔ 57 سالہ مورینو 2015 سے وزیر خزانہ تھے جب جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی اقتدار میں آئی تھی۔

Share this:
Mali Rebel Soldiers
Previous Post مالی میں فوجی بغاوت: صدر مستعفی، پارلیمان تحلیل
Next Post اسرائیل سعودی عرب کے وژن 2030 کا لازمی جزو ہے
Benjamin Netanjahu - Mohamed bin Zayed - Mahmoud Abbas

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.