geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میر حاصل بزنجو چل بسے

August 20, 2020 1 1 min read
Mir Hasil Bizenjo
Share this:

Mir Hasil Bizenjo

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے سینئر پارلیمینٹیرین حاصل بزنجو جمعرات کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 62 برس تھی۔ ان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق وہ کچھ عرصے سے پھپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

میر حاصل بزنجو تیس سال تک اپنی عملی سیاست کے دوران وفاق پاکستان میں بلوچستان کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہے۔ وہ سیاست میں فوج کی مداخلت کے خلاف کھل کر اظہار خیال کرتے تھے۔

حاصل بزنجو بلوچستان کے حقوق اور بلوچ قوم پرست سیاست کا حصہ رہے لیکن انہوں نے ہمیشہ وفاق پاکستان کے اندر رہتے ہوئے اپنے حقوق کی بات کی۔

علیحدگی پسند بلوچ تنظیموں نے ان کی اس سیاست پر نکتہ چینی کی اور اس کو موقع پرستی اور اقتدار کی سیاست قرار دیا۔ تاہم میر حاصل بزنجو علیحدگی پسند بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی حمایت کرتے تھے لیکن وہ مانتے تھے کہ عسکری قوتوں کی عدم دلچسپی کے باعث وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہیں 2019 میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین سینٹ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا۔ تاہم خفیہ رائے شماری میں اپوزیشن کے اپنے اراکان عین وقت پر منحرف ہو گئے اور انہیں اس الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس شکست کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینینٹ جنرل فیض حمید کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

پاکستان میں سیاسی و سماجی حلقوں نے ان کی جمہوری جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

حاصل بزنجو کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال سے تھا۔ وہ بلوچستان کے سابق گورنر اور بلوچ قوم پرست رہنما میر غوث بخش بزنجو کے صاحبزادے تھے۔

سن 1989 میں وہ اپنے والد کی وفات کے بعد پاکستان نیشنل پارٹی (پی این پی) میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے انتخابات میں پہلی بار کامیابی 1991 کے ضمنی الیکشن میں حاصل کی، تاہم 1993 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں انہوں نے 1997 میں قومی اسمبلی کا الیکشن جیتا۔

میر حاصل بزنجو متعدد بار بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ ان کی نیشنل پارٹی میاں نواز شریف کی اتحادی بھی رہی۔ اس دور میں وہ وفاقی وزیر برائے بندرگاہیں اور جہاز رانی رہے۔

ان کی نماز جنازہ جمعے کو خضدار میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔

Share this:
Explosion Boat Engine
Previous Post کشتی کے انجن میں دھماکا، 45 تارکین وطن سمندر میں ڈوب گئے
Next Post ٹک ٹاک نے’ہیٹ اسپیچ‘ پالیسی کے تحت امریکا میں 380000 ویڈیوز ہٹا دیے
Tik Tok

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.