geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹک ٹاک نے’ہیٹ اسپیچ‘ پالیسی کے تحت امریکا میں 380000 ویڈیوز ہٹا دیے

August 21, 2020 0 1 min read
Tik Tok
Share this:

Tik Tok

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور چینی ایپ ٹک ٹاک نے امریکا میں ‘ہیٹ اسپیچ‘ کے متعلق اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے تین لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ویڈیو ز ہٹادیے اور 1300 اکاونٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔

ٹک ٹا ک نے نفرت انگیز تبصروں کے خلاف اپنی پالیسی کی بنیاد پر64 ہزار تبصروں کو بھی حذ ف کردیا ہے۔ ان قابل اعتراض مواد میں مبینہ طورپرنسلی ہراسانی اور غلامی نیز ہولوکاسٹ سے انکار کرنے والے تبصرے شامل تھے۔

ٹک ٹاک امریکا کے سیفٹی کے سربراہ ایرک ہان نے اپنے ایک بلاگ میں اس اقدام کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ”ہمارا مقصد ٹک ٹاک پر سے نفرت کو ختم کرنا ہے۔ یہ تعداد منافرت انگیز مواد یا رویے کے ہر عمل کے خلاف صد فیصد کامیابی کو ظاہر نہیں کرتے ہیں تاہم یہ اس طرح کے رویے کے خلاف کارروائی کرنے کی ہماری عہد بندی کو اجاگر ضرورکرتے ہیں۔”

اس چینی ایپ کی مالک بائٹ ڈانس نامی کمپنی نے کہا کہ اس نے ایسے مواد کے خلاف کارروائی کی ہے جو نسلی بنیادوں پر ہراساں کرنے والے تھے اور جن میں ہولوکاسٹ اور غلامی جیسے ‘پرتشدد سانحوں‘ کا انکار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مختصر ویڈیوفارمیٹ والا یہ ایپ ان دنوں امریکا میں سخت جانچ کے دائرے میں ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ٹک ٹاک نے امریکا کی ‘قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت‘ کے لیے خطرہ پیدا کردیا ہے۔ اس ایپ پر امریکی یوزرس کے ڈیٹا چینی حکام کو فراہم کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ ٹک ٹاک نے تاہم ان تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکیوٹیو آرڈر جاری کرکے بائٹ ڈانس کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ ایک مقررہ مدت کے اندر امریکا میں اپنے ایپ کو بند کردے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ٹک ٹاک کوخریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور صدر ٹرمپ نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ٹیکنالوجی کی ایک اور معروف کمپنی اوریکل نے بھی اس چینی ایپ کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

بائٹ ڈانس نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ”ٹک ٹاک نے نہ تو کبھی کسی امریکی یوزر کا ڈیٹا چینی حکومت کو فراہم کیا ہے اور اگر ایسا کرنے کو کہا گیا تب بھی وہ ایسا نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں تمام طرح کی باتیں بلا وجہ کی جارہی ہیں اور یہ صریحا ً جھوٹ پر مبنی ہیں۔”

خیال رہے کہ امریکا اورچین کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی اور اقتصادی کشیدگی کے درمیان صدر ٹرمپ نے الزام لگایا تھا کہ ٹک ٹاک امریکی انتظامیہ کے ملازمین کے نقل و حمل پر نگاہ رکھتی ہے اور کارپوریٹ جاسوسی کا کام کرتی ہے۔ امریکا ایک اور چینی ایپ وی چیٹ پر بھی پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کرچکا ہے۔ چین نے ٹک ٹاک کے معاملے میں امریکی فیصلے کو’ڈیجیٹل گن بوٹ ڈپلومیسی‘ قرار دیا تھا۔

Share this:
Mir Hasil Bizenjo
Previous Post میر حاصل بزنجو چل بسے
Next Post عراق: حکومت مخالفین مظاہرین اور کارکنان کے قتل پر امریکا کی شدید تنقید
Iraq Protest in Bagdad

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.