geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سپریم کورٹ کا فیصلہ: مختلف حلقوں کا خیرمقدم

January 6, 2021 1 1 min read
Police
Share this:

Police

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ضلع کرک میں منہدم کیے مندر کی تعمیر نو کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پورے پاکستان میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ ملک کے سیاست دان اور ہندو برادری اس فیصلے کو تاریخی قرار دے رہے ہیں۔

کچھ دنوں پہلے صوبہ خیبر پختنونخوا کے ضلع کرک کے ایک گاؤں میں سینکڑوں مشتعل افراد نے ایک قدیم مندر اور ایک بزرگ کی سمادھی کو آگ لگا دی تھی۔مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے میں جے یو آئی ایف کے کچھ کارکنان اور مقامی افراد ملوث تھے، جن میں مولانا محمد شریف بھی تھے، جن کا تعلق بھی فضل الرحمن گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس میں جے یو آئی ایف کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایم این اے رمیش کمار نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد سے ایک ملاقات میں اس واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے آج اس ازخود نوٹس میں فیصلہ سناتے ہوئے متروک املاک بورڈ کو مندر کی تعمیر کا دوبارہ سےحکم دیا، غیر فعال اور فعال مندروں اور گوردواروں کی فہرست عدالت کو مہیا کرنے کی ہدایت کی اور پورے پاکستان میں مندروں یا ان کی زمینیوں پر تجاوزات کو ختم کرنے کا بھی حکم دیا۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ مندر کی تعمیر کے لیے پیسے اشتعال انگیزی پھیلانے والوں سے بھی لیے جائیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا، ”جنہوں نے یہ کام کیا ہے، آپ لوگوں کو ان سے پیسے ریکور کرنے ہیں۔ اس مولوی اور اس کے پیروکاروں سے۔‘‘

اس فیصلے سے ملک کے کئی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس فیصلے کو قابل ستائش قرار دے رہے ہیں۔

سیاست دانوں نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے تاریخی قرار دیا ہے۔ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”یہ بہت قابل ستائش فیصلہ ہے۔ یہ فیصلہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کا صحیح عکاس ہے، جنہوں نے فرمایا تھا کہ پاکستان میں رہنے والے سارے شہری چاہے ان کا مذہب یا فرقہ کچھ بھی ہو، وہ ریاست اور قانون کی نظر میں برابر ہیں۔ اس شاندار فیصلے سے ہمارے غیر مسلم پاکستانیوں میں احساس تحفظ بڑھے گا اور جو نفرت انگیز تقاریر کرتے ہیں اور اشتعال انگیزی پھیلاتے ہیں، ان کے دل میں قانون کا خوف بیٹھے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو فورا قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ ایسے عناصر کا قلع قمع ہو سکے۔‘‘

ملک کی ہندو برادری بھی اس اقدام پر بہت خوش ہے۔ تاہم کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کو مزید اقدامات کرنا چاہیے۔ پاکستان ہندو فورم کے صدر ڈاکٹر جے پال چھابڑیا نے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”اس فیصلے کی جتنی بھی تعریف کی جائے یہ کم ہے۔ اس سے قانون کی حکمرانی کو فروغ ملے گا اور اشتعال انگیزی دلانے والوں کے دل میں قانون کا خوف بیٹھے گا۔ معرزعدالت نے فعال اور غیرفعال مندروں اور گوردواروں کی تفصیلات طلب کر کے بھی غیر مسلم پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ہندو برادری کی جائیدادیں بھی واگزار کرانا چاہیے۔”کراچی میں ہندو جم خانہ کو ہماری برادری کے حوالے کیا جانا چاہیے اور اس کے علاوہ جن مندروں یا جائیدادوں پر قبضے ہوئے ہیں، انہیں بھی آزاد کرانا چاہیے۔ متروکہ بورڈ کا سربراہ کسی ہندو کو بنانا چاہیے کیونکہ ایسی زیادہ تر جائیدادیں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کی قانونی مدد کے لیے ایس ایچ اوز کو بھی سول سروس امتحان کے ذریعے تعین کرنا چاہیے کیونکہ کم پڑھے لکھے پولیس والے ہمارے مسائل نہ ہی سمجھتے ہیں اور نہ تعاون کرتے ہیں۔‘‘

مولانا محمد شریف کی فیملی کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہیں اور پیسے ادا نہیں کرسکتے اور یہ کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ مولانا محمد صدیق، مولانا محمد شریف کے بیٹے، نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔ ہم غریب لوگ ہیں۔ میرے والد گاؤں کی جامع مسجد میں مفت نماز پڑھاتے ہیں۔ میں بھی امامت کرتا ہوں اور میری تنخواہ صرف دوہزار روپے ہے اور میرا بھائی جو کسی دوسرے علاقے میں امامت کرتا ہے، اس کی تنخواہ آٹھ ہزار کے قریب ہے۔ تو ہم کہاں سے پیسے لائیں گے۔ ان تنخواہوں سے بمشکل ہم اپنا گھر چلا پاتے ہیں۔ ہم سات بہن بھائی ہیں اور ہم ان پیسوں کا بندوبست نہیں کر سکتے، جو سپریم کورٹ نے دینے کا کہنا ہے۔ ہم مشورہ کر کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کو مندر کے حوالے سے کوئی پشیمانی نہیں ہے، ”میرے والد نے مندر کی مخالفت نہیں کی بلکہ جب انہوں نے معاہدے کے بر خلاف مزید زمینیں لینی شروع کی تو میرے والد نے مخالفت شروع کی کیونکہ ماضی میں سپریم کورٹ نے صرف دس بائی آٹھ کی جگہ کا حکم دیا تھا لیکن ہندو برادری نے ایک کینال سے بھی زیادہ جگہ لے لی تھی۔‘‘

Share this:
China Labor
Previous Post چین میں مزدوری کے روزانہ دورانیے میں کمی کا مطالبہ
Next Post بھارت: کووڈ ویکسین پر سوالات کیوں اٹھ رہے ہیں؟
Vaccine

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.