geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان: 2021 علم الاعداد کی روشنی میں

January 6, 2021 0 1 min read
Knowledge
Share this:

Knowledge

تحریر : الیاس محمد حسین

آپ کے علم میں ہے علم الاعداد سے حالات وواقعات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اس علم کو حضرت امام جعفر صادق سے بھی منسوب کیا جاتا ہے لیکن قدیم چین کے لوگ بھی اس علم سے استفادہ کرنے کی سند موجود ہے ہو سکتا ہے حضرت امام جعفر صادق نے علم الاعداد کو نئی جہتیں بخش کر مزید طاقتور بنادیا ہو بہرحال آپ کی دلچسپی کے پیش ِ نظر علم الاعداد کی روشنی میں یہ سال کیسا رہے گا ؟کے کچھ پوشیدہ پہلوئوںکا تذکرہ کریں گے آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے تاکہ آپ اس کی روشنی میں باخبرہوسکیں علم الاعداد بھی ایک علم ہے علی ہذالقیاس جس سے مستقبل کا اندازہ لگایا جاسکتاہے 2021 سال کا مفرد 5 ہے 5 کا تعلق تبدیلی کو ایک مخصوص سمت دینا ہے۔

4 تبدیلی کا سال تھا جس کے دن کا نمبر5 نئی صورت حال کی فہم وفراست کی روشنی میں نئے احکامات اور نئی راہوں کا تعین ہے، 5 نمبر کا تعلق عطارد سے ہے جو کہ عقل، سمجھ بوجھ، نئی اختراعات، نئی ایجادات اور نئے قوانین سے متعلق ہے، کائنات کا مواصلاتی نظام بھی 5 کے ہی تحت ہے، اس سال ہماری دنیا ایک نئے مواصلاتی نظام سے متعارف ہوسکتی ہے، سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نئی راہوں سے متعارف ہوسکتا ہے 5 کا عدد ایک مکمل تبدیلی اور مسلسل تبدیلی کا عدد ہے۔ 5 کے عدد میں پارہ صفتی موجود ہے۔ 2021 اور پاکستان! پاکستان اور انڈیا کا پیدائشی دن اور نمبر ایک ہی نمبر 8 ہے۔ 8 نمبر ایک عجیب نمبر ہے۔ مسلسل خرابی یا مسلسل بہتری۔ اس نمبر کو دیکھیے، جب سے پاکستان اور انڈیا کی ریاستیں وجود میں آئی ہیں مسلسل خرابیوں اور مسائل کی دلدل میں ہیں۔

8 نمبر پاکستان کا پیدائشی عدد ہے اور اس روز جمعہ تھا۔ یعنی اس روز 6 کا عدد متحرک تھا۔ 6 شہرت کا عدد ہے 6 اور8 کا امتزاج 5 ہے اور گویا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے پاکستان کا نمبر 5 بھی ہے۔ اسی 5 عدد کی ہی بنا پر پاکستان پوری دنیا کی خبروں میں موجود رہتا ہے۔ اس کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک کی نظر میں اپنی جداگانہ شناخت رکھتا ہے۔

2021 کا عدد 5 ہے اور پاکستان کا ذاتی عدد 8!اعداد کی زبان سمجھنے کی کوشش کی جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں 2021 بہ نسبتِ 2020 کے زیادہ ہنگامہ خیز اور اہم تبدیلیوں کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ ہر ماہ اپنی جگہ ایک نیا دروازہ کھول رہا ہے۔ 8 اور 5 کا مفرد 13 اور 13 کا مفرد4 ہے۔ گویا ایک تبدیلی کا سال جیسا کہ 2020 پوری دنیا کے لیے رہا۔ 2020 نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، 2021 میں پاکستان کو اندرونی اور بیرونی امور اپنی لپیٹ میں لے کر نئے قوانین اور نئی بنیادوں کی سمت لے جاتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔

جنوری اور فروری میں نئی سیاسی صورت حال کی وجہ سے جمہوری نظام کی موجودہ بوسیدہ دیوار کو دھکا لگ سکتا ہے یعنی اپوزیشن حاوی بھی ہوسکتی ہے یا اپنے مفادات میں کچھ آئینی ترمیم یا قوانین میں ردوبدل کروانے میں کامیاب ہوسکتی ہے جس سے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک ٹائیں ٹائیں فش ہوجائے گی۔ مئی میں نئے معاہدوں یا موجودہ جاری کاموں میں تبدیلی کا امکان ہے کچھ الجھنیں ریاستی افراد کا امتحان لے سکتی ہیں۔

جون اور جولائی حکومت میں شامل اہم شخصیات کے لئے مسائل لاسکتا ہے بڑی شخصیات کو اپنی سیکیوریٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی۔ اگست میں چین سے جاری مشترکہ معاہدوں سے فائدے اور کچھ مسائل کا بھی اندیشہ ہوسکتاہے۔

ستمبر میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور کچھ نئے فیصلے اثاثوں میں بہتری کی امید پیدا کرسکتے ہیں، روپے کی ویلیو بہتر ہوتی نظر آتی ہے۔ 15 نومبر سے 15 دسمبر کے درمیان کچھ چیلینجز کا سامنا ہوسکتا ہے اور کچھ ادارے اپنی حدود پھلانگ سکتے ہیں۔ یہ مہینہ حکمرانوںکے لئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتاہے اس لئے سیاستدانوںکو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Technology
Previous Post ٹیکنالوجی کا عفریت
Next Post صحافیوں کو جنسی زیادتیوں کی رپورٹ پر منہ بند رکھنے کی ہدایت: جرمن چرچ
Journalists Church Reporting

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.