geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین چیلنج بھی ہے اور موقع بھی، نیٹو چیف

March 23, 2021 0 1 min read
Jens Stoltenberg
Share this:

Jens Stoltenberg

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) نیٹو کے سکریٹری جنرل نے چین کو ایک ایسی ”ابھرتی ہوئی طاقت” قرار دیا جس کی”قدریں یورپ سے مشترک نہیں” ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ کا عروج ٹرانس۔اٹلانٹک تعلقات میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

مغربی دفاعی اتحاد، نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے پاس ایسا کوئی آسان راستہ نہیں ہے کہ وہ چین کے عروج کو نظر انداز کر سکے۔

اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا ”چین ہمارے انتہائی قریب تک پہنچتا جا رہا ہے اور ہمارے اہم انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ہمارے علاقائی اتحاد کے پاس ایسا کوئی راستہ نہیں ہے کہ ہم چین کے عروج کی وجہ سے پیدا ہونے والے سکیورٹی مضمرات اور طاقت کے عالمی توازن میں ہونے والی تبدیلی کو نظر انداز کر سکیں۔”

نیٹو کے رہنما نے اسی کے ساتھ متنبہ کیا کہ چین اور ہماری قدریں مشترک نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا”آپ سب د یکھ رہے ہیں کہ وہ ہانگ کانگ میں کس طرح کا سلوک کر رہے ہیں۔ وہ اپنے ہی ملک میں اپوزیشن کو کس طرح کچل رہے ہیں اور قانون پر مبنی نظم کو کس طرح نظر انداز کر رہے ہیں۔”

اسٹولٹن برگ کا تاہم کہنا تھا کہ اس کے باوجود چین کے ساتھ باہمی تعلقات ”شمالی امریکا، امریکا اور یورپ کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کرنے کا منفرد موقع” فراہم کرتے ہیں۔

پیر کے روز امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ نے بیجنگ پر ایغور اقلیتوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے بیجنگ پر پابندیاں عائد کردیں۔

روس کے پاس قریب اٹھارہ سو ایسے میزائل ہیں جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نیٹو اتحادیوں کے پاس مجموعی طور پر ایسے 2330 میزائل ہیں جن میں سے دو ہزار امریکا کی ملکیت ہیں۔

ناروے کے سابق وزیر اعظم جینس اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی نئی انتظامیہ نے ‘ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کے حوالے سے انتہائی مضبوط عہد بندی‘ کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب نیٹو کے وزرائے خارجہ کی برسلز میں میٹنگ ہونے والی ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی شرکت بھی متوقع ہے۔

جو بائیڈن انتظامیہ کا موقف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس موقف سے یکسر مختلف ہے جس میں انہوں نے ایک بار سے زائد مواقع پر نیٹو اتحاد سے الگ ہوجانے کی کھلی دھمکی دی تھی۔

اسٹولٹن برگ نے ڈی ڈبلیو کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا شدہ چیلنجز اور ایک نئی سرد جنگ کے خدشات سمیت متعدد امورپربات چیت کی۔

Share this:
Niger killed People
Previous Post نائجر: مشتبہ جہادی حملے میں کم از کم 137 افراد ہلاک
Next Post امریکا: بازار میں اندھا دھند فائرنگ، متعدد افراد ہلاک
Police

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.