geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل کا چینی سرکاری ٹیلی وژن پر ’سامیت مخالفت‘ کا الزام

May 20, 2021 0 1 min read
Israel
Share this:

Israel

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل نے چین کے سرکاری ٹیلی وژن پر ’واضح یہود دشمنی‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ چین کے سرکاری ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں امریکی پالیسی اور اسرائیل کی مسلسل حمایت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

چین کے سرکاری ٹیلی وژن پر ‘سامیت مخالفت‘ کا الزام بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔ چین کے سرکاری ٹیلی وژن سی سی ٹی وی کے انگلش چینل سی جی ٹی این کے ایک اینکر نے منگل کے روز اسرائیل فلسطین تنازعے پر ایک پروگرام کیا تھا۔ اس پروگرام میں امریکی حکومت کی ‘اسرائیل کی مدد پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہودی سازشی نظریات‘ کا ذکر کیا گیا تھا۔

چینی سرکاری ٹیلی وژن کے اینکر کا کہنا تھا، ”امریکا میں یہودیوں کی طاقتور لابیز مشرق وسطی کے بحران کے بارے میں واشنگٹن کے مؤقف کی تشکیل کی ذمہ دار ہیں اور یہ کہ یہودیوں کا (امریکی) فنانس، میڈیا اور انٹرنیٹ کے شعبوں پر غلبہ ہے۔‘‘

اس تبصرے پر اسرائیلی سفارت خانے نے جواب دیتے ہوئے متعدد ٹویٹس کیں۔ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”ایک سرکاری چینی میڈیا آؤٹ لیٹ میں صریحا یہود دشمنی کا اظہار کیا گیا ہے۔‘‘ سفارت خانے کا مزید کہنا تھا، ”ویڈیو میں جو دعوے کیے گئے ہیں وہ نسل پرستانہ اور خطرناک ہیں اور کسی بھی میڈیا آؤٹ لیٹ کو ایسا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔‘‘

سی جی ٹی این کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں نشر کی گئی ہے، جب اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان گزشتہ کئی برسوں کے وقفے کے بعد خونریز لڑائی جاری ہے۔ دس مئی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں دو سو سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں جبکہ غزہ سے فائر کیے جانے والے راکٹوں کے نتیجے میں اسرائیل میں بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب چینی حکومت نے بھی سلامتی کونسل میں اسرائیل فلسطین تنازعے کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کرنے کی مخالفت پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ چین دو ریاستی حل کے حق میں ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اسرائیل اور حماس سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ چین نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین براہ راست امن مذاکرات بیجنگ میں کرنے کی بھی دعوت دے رکھی ہے۔

دنیا کے کئی دیگر ممالک کی طرح چینی سوشل میڈیا پر بھی ایک واضح تقسیم نظر آتی ہے۔ ایک طرف اسلام اور فلسطینیوں کے مخالف ہیں تو دوسری طرف فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے والے نظر آتے ہیں۔

Share this:
Deutschland Razzia Berlin
Previous Post جرمنی میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی تین تنظیموں پر پابندی عائد
Next Post کورونا تنازعہ: بھارت کی سنگاپور سے ‘معذرت‘
India Corona Patients

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.