geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آکوس دفاعی معاہدے سے فرانس اور یورپی یونین ناراض، چین برہم

September 17, 2021 1 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے دفاعی معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘انتہائی غیر ذمہ دارانہ‘ فعل قرار دیا۔ فرانس نے اسے ‘پیٹھ میں خنجر گھونپ دینے‘ کے مترادف کہا جبکہ ای یو نے شکایت کی کہ اسے ‘نظر انداز‘ کیا گیا۔

چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پر لگام لگانے کے مقصد سے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ ایک نئے دفاعی انڈو پیسفک اتحاد قائم کرنے کے اعلان نے فرانس اور یورپی یونین کو بھی ناراض کردیا ہے۔ بائیڈن کے اس فیصلے کو یورپ کے ساتھ امریکا کی دلچسپی میں کمی کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

اس دفاعی معاہدے کو آکوس AUKUS کا نام دیا گیا ہے، جو دراصل آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کے ناموں کے حروف تہجی پر مشتمل ہے۔ اس معاہدے سے فرانس اور یورپی یونین کو الگ رکھا گیا ہے، جو بالخصوص افغانستان سے غیر ملکی فورسز کے انخلاء کے صدر بائیڈن کے اچانک فیصلے سے پہلے ہی حیرت زدہ ہیں۔ حالیہ دنوں میں جو بائیڈن انتظامیہ نے کئی اہم عالمی امور پر یورپی یونین سے کسی طرح کا صلاح و مشور ہ کیے بغیر اکیلے ہی فیصلے کیے ہیں۔

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں اِیف لو دریان نے آکوس دفاعی معاہدے کو ”یکسر ناقابل فہم” قرار دیتے ہوئے اسے ”پیٹھ میں خنجر گھونپ دینے” کے مترادف قرار دیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کے نگران اہلکار یوزیپ بوریل نے بھی کہا کہ اتنے اہم معاہدے سے قبل یورپ کے ساتھ کسی طرح کا صلاح و مشورہ نہیں کیا گیا۔

اس معاہدے کے نتیجے میں فرانس کو تقریباً 100ارب ڈالر کے معاہدے سے ہاتھ دھونا پڑ جائے گا جو اس نے آسٹریلیا کو 12 نیوکلیائی آبدوزوں کی فراہمی کے حوالے سے کیے تھے۔ نئے معاہدے کے تحت امریکا اور برطانیہ نے آسٹریلیا کو نیوکلیائی آبدوزوں کی تیاری میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آکوس معاہدے نے آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان تعلقات کشیدہ کردیے ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا، ”یہ افسو س ناک ہے، یک طرفہ ہے اور غیر متوقع ہے۔ اس نے ٹرمپ دور کی یادیں تازہ کردی ہیں۔” ان کا مزید کا کہنا تھا، ”ہم نے آسٹریلیا کے ساتھ باہمی اعتبار کی بنیاد پر تعلق قائم کیا تھا، لیکن [آسٹریلیا نے] ہمیں دھوکہ دیا ہے۔”

یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ یوزیپ بوریل نے فرانسیسی وزیر خارجہ کی شکایت کی تائید کرتے ہوئے کہا، ”میں نہیں سمجھتا کہ اس طرح کا کوئی معاہدہ ایک دو دن میں تیار ہو جاتا ہے۔ اس میں یقیناً کچھ وقت لگتا ہے اور اس کے باوجود ہم سے کسی نے رجوع نہیں کیا۔”

چین نے امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے دفاعی معاہدے’آکوس‘ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘انتہائی غیر ذمہ دارانہ‘ فعل قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جِیان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ”علاقائی امن اور استحکام کو بری طرح متاثر کرے گا اور اس سے اسلحے کی دوڑ میں شدت آ جائے گی۔”

اس سے قبل واشنگٹن میں چین کے سفارتخانے نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا پر الزام لگایا کہ اس معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ممالک ”سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصبات” کا شکار ہیں۔

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے سربراہوں نے ایک ورچوئل میٹنگ میں اس سہ فریقی دفاعی معاہدے کا بدھ کے روز اعلان کیا تھا۔ معاہدے کے بعد جاری ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے، ”یہ تینوں اقوام کے لیے ایک تاریخی موقع ہے جب ذہنی ہم آہنگی کے حامل ان تینوں ساتھی ممالک نے اپنے مشترکہ اقدار کے تحفظ اور ہند – بحرالکاہل کے خطے کی سکیورٹی اور خوشحالی کے لیے یہ تاریخی معاہدہ کیا ہے۔‘‘

اس معاہدے کا سب سے اہم مقصد عسکری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاہم اس کے تحت تینوں ممالک سائبر ٹیکنالوجی اور سمندر کے اندر استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی ایک دوسرے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

واشنگٹن نے آکوس معاہدے سے خفا پیرس حکومت کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس متعدد امور پر ‘ہمارا ہمیشہ اہم پارٹنر‘ رہے گا۔

بلنکن کا کہنا تھا، ”ہم یورپی ممالک کا انڈو پیسفک میں اہم کردار ادا کرنے میں انتہائی خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم اس کوشش میں نیٹو، یورپی یونین اور دیگر کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔”

امریکی وزیر خارجہ نے امریکا اور فرانس کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا، ”فرانس بالخصوص اس معاملے میں اور بہت سے دیگر معاملات میں ایک اہم پارٹنر ہے۔ یہ دوستی بہت پہلے سے ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔”

Share this:
US Treasury Department
Previous Post القاعدہ سے روابط رکھنے والے 5 افراد پر امریکی پابندیاں
Next Post پاکستان میں غربت و افلاس مزید اضافے کا خدشہ
Poverty in Pakistan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.