geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لیبیا: وزیر خارجہ کی معطلی کی کوشش، سیاسی بحران میں اضافہ

November 8, 2021 2 1 min read
Najla Mangoush
Share this:

 Najla Mangoush

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دیبہ کا کہنا ہے کہ نئی تشکیل شدہ صدارتی کونسل کو وزیر خارجہ نجلا المنقوش کو معطل کرنے کا حق نہیں ہے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ پر ’’انتظامی امور کی خلاف ورزیوں‘‘ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دیبہ کے دفتر نے سات نومبر اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس برس فروری میں ملک کی جو نئی صدارتی کونسل تشکیل دی گئی تھی، اسے وزیر خارجہ نجلا المنقوش سمیت کسی بھی وزیر کو معطل کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

یہ بیان کونسل کے سربراہ محمد المنفی کے اس اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے وزیر خارجہ نجلا المنقوش کو کونسل سے 14 روز کے لیے معطل کرنے اور ان کے سفر پر پابندی عائد کرنے کی بات کی تھی۔ آئندہ جمعے کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لیبیا کے موضوع پر ایک بڑی کانفرنس ہونے والی ہے جس میں شرکت کے لیے نجلا پیرس جانے والی تھیں۔

ایک ترجمان نجلا واہبہ نے اس سلسلے میں سرکاری ٹی وی پربیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ صدارتی کونسل نے نجلا پر خارجہ پالیسی میں ہم آہنگی نہ برتنے کا الزام عائد کیا ہے اور ان کے خلاف مبینہ’’ انتظامی امور کی خلاف ورزیوں‘‘ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس معاملے پر سیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد وزیر اعظم دیبہ نے اپنے ایک بیان میں کہا،’’ ایگزیکٹیو برانچ کے ارکان کی نامزدگی، برطرفی، معطلی یا ان پر کسی طرح کی فرد جرم عائد کرنے جیسے خصوصی اختیارات ۔۔۔۔۔ وزیر اعظم کے پاس ہیں۔‘‘ عبوری حکومت نے نجلا المنقوش کو وزارت خارجہ سے متعلق اپنی تمام ذمہ داریوں کو جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے ان کے کام کی تعریف بھی کی ہے۔

نجلا المنقوش نے سن 1988 میں ہونے والے لاکربی بم دھماکے کے بارے میں بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران جو باتیں کہی تھیں اسی سے یہ تنازعہ شروع ہوا۔ سن 1988 میں پین ایم جیٹ میں اس وقت دھماکہ ہوا تھا جب یہ مسافر طیارہ اسکاٹ لینڈ کے شہر لاکربی سے پرواز کر رہا تھا، اس میں 270 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سن 2003 میں لیبیا نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ لیبیا بمباری کے مشتبہ افراد کی حوالگی کے لیے امریکا کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ بی بی سی کے مطابق، نجلا المنقوش کا اشارہ مبینہ طور پر بم تیار کرنے والے ابو عقیلہ محمد مسعود کی طرف تھا، جو لیبیا کی ایک جیل میں قید ہیں اوراس حملے کے تعلق سے امریکا کو مطلوب بھی ہیں۔

لیبیا کے میڈیا میں اس حوالے سے جو خبریں نشر یا شائع ہوئی ہیں اس میں نجلا المنقوش کو اسی تنازعے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

لیبیا میں صدارتی انتخابات جلدی ہی ہونے والے ہیں اور اس تناظر میں یہ سیاسی تنازعہ وزیر اعظم عبدالحمید دیبہ اور صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی کے درمیان اختلافات میں مزید اضافے کا سبب ہو سکتا ہے۔

شمالی افریقی ملک کے مختلف سیاسی حریفوں کے درمیان، انتخابات کی قانونی بنیادوں، امیدواروں کے متعلق اخلاق و ضوابط اور یہاں تک کہ الیکشن کی تاریخ پر بھی شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

حال ہی میں پارلیمنٹ نے اسی کشیدگی کے سبب مقننہ کے انتخابات آئندہ برس جنوری تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن پھر اتوار کو ہی، لیبیا کے انتخابی کمیشن نے اعلان کیا کہ 24 دسمبر کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمان کے انتخابات کے لیے امیدوار آٹھ نومبر پیر سے اپنی نامزدگیوں کا اندراج شروع کروا سکتے ہیں۔

Share this:
Polio Campaign
Previous Post طالبان کی نگرانی میں ’تاریخی انسدادِ پولیو مہم‘ کا آغاز
Next Post کیا امریکا مشرقی یروشلم میں فلسطین کے لیے اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول سکے گا؟
Naftali Bennett

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.