geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین بیلاروس پر مزید پابندیاں لگا سکتی ہے

November 16, 2021 0 1 min read
Meeting
Share this:

Meeting

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بیلاروس پر پابندیوں کا نفاذ اہم ترین موضوع ہے۔ مہاجرین کے معاملے پر ان دنوں بیلاروس اور یورپی یونین میں ٹھنی ہوئی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق یورپی یونین کی رکن ریاستوں کے پیر روز طلب کیے گئے اجلاس میں بیلاروس کے بعض حکام پر اضافی پابندیوں کے نفاذ کا امکان ہے۔اس اجلاس میں وزراء منسک حکومت کی جانب سے یونین کی سرحد پر ‘ہائبرڈ حملے‘ کے تناظر میں نئی ممکنہ پابندیوں پر گفتگو کریں گے۔

یورپی یونین نے بیلاروس پر الزام لگایا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کو پولینڈ کے ساتھ جڑی سرحد کی جانب روانہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ یہ غیر قانونی مہاجرین یورپی یونین میں داخل ہو سکیں۔

برسلز میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہائیکو ماس نے کہا کہ ”فی الحال ہم کسی بھی طور ابھی وہاں نہیں پہنچے جہاں پابندیوں کا سلسلہ ختم سمجھا جا سکے۔‘‘ اعلیٰ جرمن سفارت کار نے فضائی کمپنیوں کو بھی متنبہ کیا کہ وہ مہاجرین کو منسک پہنچانے سے گریز کریں بصورتِ دیگر ان کی پروازوں کو یورپی ہوائی اڈوں پر اترنے سے روک دیا جائے گا۔

ہائیکو ماس کے مطابق منسک میں جو بظاہر دکھائی دے رہا ہے وہ ایک غیر انسانی عمل ہے، اس میں مہاجرین کو یورپی یونین پر دباؤ ڈالنے کے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ صورت حال حالیہ دنوں میں خراب سے خراب تر ہوئی ہے۔

ممکنہ طور پر یورپی یونین کے وزرائے خارجہ پابندیوں کے نئے سلسلے میں ہوائی کمپنیوں اور ٹریول ایجنٹس کو بھی ہدف بنا سکتے ہیں۔

یونین کے حکام کے مطابق پابندیوں کی لپیٹ میں جو بھی آئے گا، اس کے یورپی یونین میں موجود اثاثوں کو منجمد کر دیا جائے گا اور ان پر سفری پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔ ان پابندیوں میں شمار کیے جانے والوں کے نام اگلے دنوں میں سامنے لائے جا سکتے ہیں۔

پولینڈ، لیتھوینیا اور لیٹویا کی بیلاروس کے ساتھ جڑی سرحدوں پر ہزاروں مہاجرین کے اجتماع نے سرحدی صورت حال کو انتہائی گھمبیر کر رکھا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سے بیلاروس کا سفر اختیار کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کی تصدیق عراقی ٹریول کمپنیوں کی جانب سے سامنے آئی ہے۔ بیلاروس پہنچنے والے زیادہ تر مہاجرین کا تعلق شام، عراق اور افغانستان سے بتایا گیا ہے۔

اس دوران لیتھوینیا کے صدر گیٹاناس ناؤسیڈا نے کہا ہے کہ مختلف رکاوٹوں کے پیدا ہونے کے سبب عرب دنیا سے بیلاروس پہنچنے کے لیے مہاجرین نے نیا رُوٹ روس کا اپنا لیا ہے۔

پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر مہاجرین کا بحران

مہاجرین کے بحران کے شدید ہونے پر یورپی یونین کی رکن بالٹک ریاست لیٹویا نے بیلاروس کی سرحد پر فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان مشقوں میں حصہ لینے کے لیے تین ہزار فوجی سرحد پر متعین کر دیے گئے ہیں۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post امریکا اور چین کے مابین بڑھتے اختلافات کے درمیان بائیڈن اور شی جن پنگ ملاقات
Next Post یورپی یونین میں فضائی آلودگی سے تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک
Air Pollution

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.