geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت نے مؤثر حکمت عملی سے معیشت بہتر بنائی: وزیر خزانہ

March 17, 2022 0 1 min read
Shaukat Tareen
Share this:

Shaukat Tareen

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت نے پے درپے چیلنجز کے باوجود مؤثر حکمت عملی سے ملکی معیشت بہتر بنائی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا پاکستان پیٹروکیمیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق واضح پالیسی روڈ میپ موجود نہیں ہے، پیٹروکیمیکل سمپوزیم معیشت کی بہتری کے لیے روڈ میپ طے کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت کئی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، 60 کی دھائی میں ہماری معیشت ایشیاء کی چوتھی بڑی معیشت تھی، وسیع تر نیشنلائزیشن کرنے سے مختلف مسائل ہوئے، پھر افغان جنگ نے ملکی معیشت کو شدید مسائل سے دوچار کیا، دوسری افغان جنگ کے بھی ملکی معیشت پر براہ راست اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت نے مسلسل ان چیلنجز کے باعث نقصانات اٹھائے، اسٹرکچرل مسائل اور بروقت اقدامات نہ کرنے سے معیشت کی سمت درست نہ ہو سکی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکسز کی شرح بہت کم تھی، برآمدات اور درآمدات میں وسیع عدم توازن تھا، معیشت کی شرح نمو بھی متزلزل رہی، جاری اخراجات اور وسائل سمیت آمدن میں توازن نہیں تھا، 2018 میں پی ٹی آئی حکومت کو آتے ہی 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، دوست ممالک سے مدد تو ملی لیکن وہ ناکافی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت کو ڈسکاؤنٹ ریٹ، روپے کی شرح تبادلہ اور بھاری ادائیگیوں سے مسائل ہوئے، حکومت نے ٹھوس اقدامات کرکے ان مسائل پر قابو پانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو دو سال قبل کورونا وباء کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کو 2.7 جی ڈی پی کی شرح نمو ملی، معیشت کی بہتری کے لیے شرح نمو کو 6 فیصد تک لانے کے اقدامات کیے گئے، حکومت نے مؤثر حکمت عملی سے معیشت بہتر بنائی۔

سینیٹر شوکت ترین کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں، عمران خان کو مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، عمران خان نے کورونا کے دوران جو پالیسی اپنائی دنیا نے اس کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم معاشی ترقی کی ضرورت ہے، ہم غریب طبقے کو براہ راست فنڈز دے رہے ہیں، زراعت کی ترقی کے بغیر معشیت ترقی نہیں کر سکتی۔

Share this:
MQM
Previous Post ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئی
Next Post سیاست میں عدم برداشت کا کلچر
Opposition

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.