geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لانگ مارچ اور انسداد دہشت گردی پر اختلافات: حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

October 4, 2026 2 1 min read
Inside Story: How Pakistan's Government-Opposition Talks Collapsed
Share this:

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق لانگ مارچ کو ملتوی نہ کرنے کے فیصلے اور انسداد دہشت گردی کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہونا ہی ناکامی کی بنیادی وجوہات قرار پائے۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران متعدد بار تعطل کا شکار ہوا، جس کی ایک بڑی وجہ اپوزیشن ارکان پر بیرونی دباؤ تھا۔ حکومتی کمیٹی کو مکمل اختیارات حاصل تھے اور اس نے لچک کا مظاہرہ جاری رکھا، تاہم اپوزیشن کمیٹی کے ارکان محمود خان اچکزئی اور سہیل آفریدی مبینہ طور پر نامناسب مطالبات پر دباؤ کا شکار رہے۔

انسداد دہشت گردی پر خیبر پختونخوا حکومت کی عدم تعاون

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قیادت اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان پیدا ہونے والے گہرے اختلافات بھی مذاکرات کی ناکامی کی ایک اہم وجہ بنے۔ اپوزیشن ارکان انسداد دہشت گردی کے معاملے پر وفاقی حکومت اور ریاستی پالیسیوں کی پیروی کے لیے تیار تھے، لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے اس سلسلے میں تعاون سے انکار کر دیا۔

معلومات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع میں وفاقی حکومت کی معاونت سے بھی انکار کر دیا۔ اس پیش رفت نے مذاکراتی کمیٹی کو حیران کر دیا، جس نے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنے پر کیوں آمادہ نہیں۔

لانگ مارچ کے اعلان نے مذاکرات کو متاثر کیا

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے معاہدے پر اتفاق رائے سے قبل ہی متعدد بار لانگ مارچ کا اعلان کر دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور ادارے دیگر معاملات پر لچک دکھانے کو تیار تھے، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کے موقف نے بالآخر مذاکرات کو ناکامی سے دوچار کر دیا۔

محمود اچکزئی کا کردار اور پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے بھی مذاکرات کی ناکامی میں کلیدی کردار ادا کیا اور مذاکراتی کمیٹی میں ان کا غلبہ رہا۔ وہ ہر معاملے کو پی ٹی آئی بانی سے ملاقات اور ان کی رہائی سے جوڑتے رہے۔

ایک موقع پر حکومت نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کی اجازت دینے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کو ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ اور انسداد دہشت گردی پر معاہدے تک نہ پہنچ پانا بالآخر مذاکرات میں تعطل اور ناکامی کا سبب بنے۔

Share this:
Afridi Unveils PTI's Seven Demands to Federal Government
Previous Post عمران خان کے حقوق سے لے کر دہشت گردی تک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے سات مطالبات سامنے رکھ دیے
Next Post بحیرہ صومالیہ میں ہلاک تین پاکستانی ملاحوں کی لاشیں کراچی پہنچ گئیں، چار زخمی بھی وطن واپس
Wounded Sailors and Fallen Crew of MT Honour 25 Return to Karachi

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.