geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ابتدائی معاہدہ طے پا گیا

December 3, 2020 0 1 min read
Mike Pompeo, Abdul Ghani Baradar, Taliban
Share this:

 Mike Pompeo, Abdul Ghani Baradar, Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے بدھ کے روز ابتدائی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ انیس سالہ جنگ کے دوران یہ فریقین کے مابین پہلا تحریری معاہدہ ہے۔ اقوام متحدہ اور امریکا نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

تقریباً دو عشرے سے جنگ زدہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت میں افغان حکومت اور طالبان، امن مذاکرات کے طریقہ کار کے سلسلے میں ابتدائی معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔ امریکا نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تشدد کو روکنے کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا ہے۔

اس معاہدے کے بعد فریقین کے مابین مزید بات چیت کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ اس سے مذاکرات کار جنگ بندی سمیت دیگر اہم مسائل پر بات چیت کو آگے بڑھا سکیں گے۔ اس دوران طالبان کی طرف سے افغان حکومتی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نادر نادری نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ تمہید سمیت مذاکرات کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اب ایجنڈے کے مطابق مذاکرات کا آغاز ہو گا۔

طالبان کے ترجمان نے بھی ٹوئٹر پر ابتدائی معاہدہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے ٹوئٹر پر لکھا، ”مذاکرات کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اب ایجنڈے پر بات چیت کا آغاز ہو جائے گا۔”

فریقین کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ایک جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کو (امن مذاکرات کے) ایجنڈے کے لیے موضوعات کا مسودہ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔”

یہ معاہدہ پچھلے کئی ماہ سے دوحہ میں جاری مذاکرات کے بعد ممکن ہو سکا۔ افغانستان میں جاری تشدد کے باوجود امریکا ان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔

افغانستان میں اس وقت سب سے اہم ضرورت جنگ بندی کی ہے۔ عالمی برادری جنگ بندی پر مسلسل زور دیتی رہی ہے تاہم طالبان نے مذاکرات کے ابتدائی مراحل کے دوران جنگ بندی سے انکار کردیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ ایسا اسی وقت ہوگا جب مذاکرات کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار پر اتفاق ہوجائے گا۔

افغان امور سے متعلق امریکا کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک ‘سنگ میل‘ قرار دیا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ فریقین نے تین صفحات کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے، جس میں سیاسی روڈ میپ اور جامع جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے حوالے سے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا”یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ مذاکرات کرنے والے فریقین سخت معاملات پر بھی اتفاق رائے کرسکتے ہیں۔“

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے’ایک مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کی لگن اور خواہش‘ کے لیے فریقین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ’تشدد کو کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر سخت محنت کرے گا۔“ انہوں نے مزید کہا کہ’سیاسی روڈ میپ اور جنگ بندی کی طرف تیزی سے پیش رفت ہی وہ چیز ہے جو افغانستان کے عوام کسی بھی چیز سے زیادہ چاہتے ہیں۔‘

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ڈیبورہ لیونز نے اس ‘مثبت پیش رفت’ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پرکہا کہ یہ پیش رفت اس امن کے لیے سنگ میل ثابت ہونی چاہیے جو تمام افغانی چاہتے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے ٹوئٹر پر کہا”(یہ معاہدہ) افغان عوام کی بنیادی مانگ ایک جامع جنگ بندی سمیت اہم امور پر بات چیت شروع کرنے کے لیے آگے کی طرف ایک قدم ہے۔”

افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ نے ایک ٹویٹ میں اس پیش رفت کو ‘ابتدائی اہم قدم‘قرار دیا ہے۔

امن مذاکرات کی میزبانی کرنے والے قطر اور افغانستان کے پڑوسی ملک پاکستان کی حکومتوں نے بھی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں نائن الیون واقعے کے بعد امریکی فورسز نے سن 2001 میں طالبان کو افغانستان میں حکومت سے برطرف کردیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی افغانستان میں جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گوکہ کابل حکومت کو امریکا کی حمایت حاصل ہے تاہم ملک کے بیشتر حصوں پر طالبان کا کنٹرول ہے۔

امریکا اور طالبان کے درمیان فروری میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق غیر ملکی افواج کو مئی 2021 تک افغانستان سے نکلنا ہوگا جبکہ اس کے بدلے طالبان کی طرف سے حملے نہ کرنے کی ضمانت دی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کے باوجود افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے جلدی میں نظر آتے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ وہ امریکا کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے کرسمس تک تمام امریکی فوجیوں کو واپس ملک میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری تک افغانستان سے مزید دو ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا ہے، تاہم اس کے باوجود اس کے ڈھائی ہزار فوجی وہاں تعینات رہیں گے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے منگل کے روز مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو افغانستان سے فوجیوں کے قبل از وقت انخلا کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔

Share this:
Space
Previous Post خلا میں دل کا دورہ؟ ہسپتال کہاں ہے؟
Next Post کورونا کے باعث سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد
Islamabad High Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.