geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان صحافی رحمت اللہ نیک زاد کا قتل

December 22, 2020 0 1 min read
Rahmatullah Nikzad
Share this:

Rahmatullah Nikzad

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے معروف صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو ان کے گھر کے پاس ہی گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا گیا جب وہ قریب کی ایک مسجد کی طرف جا رہے تھے۔ وہ مقامی صحافیوں کی ایک تنظیم کے سربراہ بھی تھے۔

افغانستان میں صحافی رحمت اللہ نیک زاد کے قتل کی ہر جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔ ملک کے صدر اشرف غنی نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ پیر 21 دسمبر کے روز نیک زاد کو ایک نا معلوم حملہ آور نے اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا جب وہ اپنے گھر کے قریب ایک مسجد کی طرف جا رہے تھے۔

مقامی پولیس کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور نے رحمت اللہ نیک زاد کو قتل کرنے کے لیے ایسی بندوق کا استعمال کیا جو سائلینسر سے لیس تھی اور انہیں ان کے گھر کے پاس ہی قتل کر کے فرار ہو گیا۔

رحمت اللہ نیک زاد کا تعلق صوبہ غزنی سے تھا جہاں وہ مقامی صحافیوں کی ایک تنظیم کے صدر بھی تھے۔ افغانستان میں صحافیوں کی ایک تنظیم ‘افغان جرنلسٹ سیفٹی کمیٹی’ کے مطابق ایک فری لانس صحافی کی حیثیت سے نیک زاد خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس اور معروف میڈیا ادراے الجزیرہ کے لیے کام کیا کرتے تھے۔

رحمت اللہ نیک زاد کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور صحافی کے طور پر وہ اپنی رپورٹ میں ہر رخ کو بیان کرنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔ انہیں امریکا، افغان حکومت اور طالبان سبھی نے متعدد بار گرفتار بھی کیا تھا۔ انہوں نے اپنے پیچھے چھ بچوں کو چھوڑا ہے۔

طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور ایک بیان میں اسے بزدلانہ حملہ بتایا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا، ”ہم اس قتل کو ملک کے ایک بڑے نقصان کے طور پر دیکھتے ہیں۔” صوبہ غزنی کا ایک بڑا علاقہ اب بھی طالبان کے زیر اثر ہے۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں میں ہونے والے متعدد حملوں کا الزام شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ پر عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ ان میں سے بعض حملوں میں صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

صحافت کی آزادی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ‘رپورٹرس ودآؤٹ بارڈرز’ نے افغانستان کو صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک قرار دے رکھا ہے۔ افغانستان کی ‘جرنلسٹ سیفٹی کمیٹی’ کا کہنا ہے اس برس اب تک ملک میں کم سے کم سات میڈیا اہلکاروں کو قتل کیا جا چکا ہے، جب کہ پچھلے دو ماہ کے دوران پانچ صحافیوں کو ہلاک کردیا گیا۔

نومبر کے اوئل سے ہی ہدف بناکر صحافیوں کو قتل کرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا اس میں کہیں بم تو کہیں گولیوں سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران طلوع نیوز کے میزبان یاما سیواش، ریڈیو آزادی کے رپورٹر الیاس داعی، انعکاس ٹی وی کی اینکر ملالائی میوند اور اریانا نیوز کے میزبان فریدین امینی جیسے صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے۔

افغانستان میں امن کے قیام کے لیے گرچہ طالبان قیادت اور حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے تاہم اس کے باوجود حالیہ مہینوں میں خطے میں تشدد میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس دوران اہم سیاست دانوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان سمیت متعدد اہم شخصیات کو قتل کیا جا چکا ہے۔ فی الوقت دوحہ میں جاری امن بات چیت بھی آئندہ برس کے اوائل تک کے لیے موخر ہے۔

Share this:
Heiko Maas
Previous Post ایران جوہری معاہدے کا آخری موقع ضائع نہ کرے: جرمنی
Next Post جو بائیڈن نے کورونا ویکسین لگوا لی
Joe Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.