geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران جوہری معاہدے کا آخری موقع ضائع نہ کرے: جرمنی

December 22, 2020 0 1 min read
Heiko Maas
Share this:

Heiko Maas

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شامل ملکوں کی ایک ورچوئل میٹنگ کے بعد جرمن وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا معاہدے میں واپس لوٹ آئے گا اور مثبت رویہ اختیار کرے گا۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے اور آنے والے ہفتے اور مہینے اس کی قسمت کا فیصلہ کردیں گے، تہران کو متنبہ کیا کہ ‘اسے اب جو موقع دیا جا رہا ہے، اسے آخری موقع سمجھے اور اسے کسی صورت میں ضائع نہ کرے۔‘

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والی عالمی طاقتیں اس معاہدے کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ امریکا دوبارہ اس معاہدے میں شامل ہوجائے گا لیکن یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ کیا ایران معاہدے کی نئی شرطوں کو تسلیم کرلے گا۔

اس معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں کی گزشتہ ایک برس سے زیادہ کے عرصے میں ہونے والی پہلی اعلی سطحی میٹنگ کے بعد جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ‘زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی مہم‘ اور ایران کی جانب سے بعض شرائط پر انکار کی وجہ سے مذاکرات ’پیچھے کی طرف‘ جارہے ہیں۔

جرمنی، ایران، چین، روس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اور نو منتخب صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کے معاہدے میں واپسی کے امکانات کو’مثبت‘ قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2015 میں ہونے والے اس معاہدے کو ‘تاریخ کا بدترین معاہدہ‘ قرار دیتے ہوئے سن 2018 میں امریکا کو اس سے یک طرفہ طور پر الگ کرلیا تھا۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ایران سے واضح لفظوں میں کہا کہ”بائیڈن انتظامیہ کے امریکا کی معاہدے میں ممکنہ واپسی کے لیے یہ ضروری ہے اب ایسی مزید پینترے بازی نہ کی جائے جو ہمیں حالیہ وقتوں میں اکثر دیکھنے کو ملتی رہی ہے۔ اس طرح کی حرکتوں سے معاہدے کو سوائے نقصان کے اورکچھ نہیں ہوگا۔ ہم یورپی ممالک اس بات پر مزید زور یتے ہیں کہ صرف شرائط کو تسلیم کرنا کافی نہیں ہوگا بلکہ بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہوگی۔”

برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب نے ہائیکو ماس کی تائید کرتے ہوئے کہا”میں یہ بات بالکل واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ایران نے حال ہی میں اپنے جوہری پروگرام کو توسیع کرنے کا جو اعلان کیا ہے اسے نافذ نہ کرے۔ ایسا کرنا پیش رفت کے لیے ان مواقع کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہوگا جن کی ہم 2021 میں امید کر رہے ہیں۔”

ہائیکو ماس نے کہا کہ ‘اسرائیل کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے‘ اور جرمنی اس امر کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرے۔

امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے حال ہی میں معاہدے کی بعض شرطوں کی خلاف ورزی شروع کردی تھی جن پر وہ اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے بدلے میں مالی امداد دینے کی وجہ سے عمل کر رہا تھا۔

گوکہ ایران نے بین الاقومی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو اپنے جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے دی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور اس نے بعض دیگر شرائط بھی پوری کی ہیں تاہم وہ مقررہ حد سے زیادہ یورینیم افزودہ کر رہا ہے۔

جوہری معاہدے سے امریکا کے الگ ہوجانے اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف زبردست پابندیاں عائد کرنے نیز ایران کے ساتھ تجارت کرنے والوں کو پابندیوں کا نشانہ بنانے کے فیصلے کے بعد اس معاہدے کا وجود خطرے میں پڑ گیا تھا۔ معاہدے کو ختم کرنے سے قبل ٹرمپ انتظامیہ بارہا کہتی رہی تھی کہ ایران معاہدے کی شرطوں پر نہیں عمل کر رہا ہے۔

گزشتہ ماہ سخت گیر ایرانی سیاست دانوں نے ایک قانون منظور کرکے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ انہوں نے ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی رسائی پر روک لگانے کی بھی بات کہی تھی۔

امید کی جارہی ہے کہ جو بائیڈن کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، جو اس معاہدے پر دستخط کے وقت نائب صدر تھے، امریکا دوبارہ اس معاہدے میں واپس لوٹ سکتا ہے۔ لیکن یہ سوال اپنی جگہ برقرار ہے کہ کیا بائیڈن پرانے معاہدے کوتسلیم کریں گے، جو ایران کو پسند ہے، یا کسی نئے معاہدے پر زور دیں گے، جس میں ایران کی جانب سے مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مشرق وسطی میں اس کی مشتبہ سرگرمیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Share this:
Pakistan Astronomie Konjunktion Jupiter Saturn
Previous Post مشتری اور زحل کا ’عظیم ملاپ‘، اب 800 سال بعد مشاہدہ ہو گا
Next Post افغان صحافی رحمت اللہ نیک زاد کا قتل
Rahmatullah Nikzad

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.