geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان امن معاہدہ، صدی کی عظیم خبر

February 18, 2020 2 1 min read
Afghan Peace Agreement
Share this:

Afghan Peace Agreement

تحریر : قادر خان یوسف زئی

رواں ماہِ فروری کے آخری ہفتے تک افغان طالبان و امریکی انتظامیہ کے درمیان افغان مفاہمتی عمل کے مسودے پر دستخط کئے جانے کی مصدقہ اطلاعات نے بہت بڑی پیش رفت کی نوید سنائی ہے۔ افغان طالبان کے ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ”دونوں فریقین کے درمیان امن مسودہ پر دستخط کئے جانے پر امکان ہے، تاہم امریکا اگر عین وقت پر حالات خراب نہ کریں۔“امارات اسلامیہ کی جانب سے مسودے پر دستخط سے قبل عارضی جنگ بندی کئے جانے کی تادم تحریر مصدقہ اطلاعات نہیں، امارات اسلامیہ کا شروع سے موقف یہی رہا ہے کہ جب تک امریکا، معاہدے پر دستخط نہیں کرتا،اُس وقت تک مستقل جنگ بندی کا سوال پیدا نہیں ہوتا، تاہم ایسی اطلاعات ضرور سامنے آئی کہ افغان طالبان نے کچھ دن کے لئے جنگ بندی کی پیش کش ضرور کی۔

22فروری تا 29فروری کے ایام اہمیت کے حامل ہیں۔واضح رہے کہ افغان طالبان نے 2018کو عید الفطر کے موقع پر 17برس بعد پہلی مرتبہ عارضی جنگ بندی کی تھی، لیکن جنگ پسند عناصر نے اس عارضی سیز فائر سے نامناسب اٹھا کر امن کے قیام کو مشکل بنایا اور امارات اسلامیہ کا اعتماد مجروح کیا۔ اب تمام قیاس آرائیوں کو ایک جانب رکھ کر اس اَمر کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ افغانستان میں مستحکم قیام امن کے لئے بڑی پیش رفت سے خطے سے امریکا و نیٹو ممالک کی واپسی کا عمل شروع ہوجائے۔ عالمی طاقتوں کی جانب سے فروعی مفادات کے لئے ترقی پذیر ممالک میں پراکسی وار و جنگوں سے صرف غریب عوام کو ہی نقصان پہنچا ہے۔ معاہدے پر پیش رفت اس حوالے سے بھی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے کیونکہ افغانستان میں 35برس تک جنگیں مسلط کرنے والوں کو اپنے مقاصد میں ناکامی کا سامنا ہی ہوا ہے۔

افغان مفاہمتی عمل میں امریکی افواج کے انخلا، بین الافغان مذاکرات کے ٹائم فریم سے افغانستان میں موجود دیگر اسٹیک ہولڈرز کو حکومت کے نظام و انصرام پر مشاورت کا موقع ملے گا اور افغان عوام کی امنگوں و خواہش کے مطابق طرز حکومت کا فیصلہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ افغان طالبان نے اپنے اصولی موقف میں تبدیلی نہیں کی، بلکہ اُن غلط فہمہیوں کے ازالے کی کوشش ضرور کی، جو افغان طالبان کے خلاف ایک منظم پروپیگنڈے کے تحت دنیا بھر میں پھیلائی گئیں، خاص طور پر پاکستان کے حوالے منفی پروپیگنڈا سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلایا گیا کہ امریکا و کابل انتظامیہ کے خلاف افغانستان میں پاکستانی ریاست کی مدد شامل ہے، اس حکمت عملی کو اباسٹریجک غلطی تسلیم کیا جاچکا ہے کہ امریکی جنگ کا حصہ بننے کے بجائے غیر جانب دار کردار ادا کرنا چاہیے تھا، یہی وجہ ہے کہ حالیہ دور میں کئی مرتبہ ریاست پر دباؤ دالنے کی کوششیں ناکا م ہوئیں، جب پاکستان کو پڑوسی ممالک ایرا ن و چین کے خلاف استعمال ہونے کے لئے دباؤ بڑھایا گیا، تاہم ریاست نے تحمل و حکمت عملی سے مشرق وسطیٰ سمیت جنوبی ایشیا میں کسی ایسی جنگ میں شمولیت سے انکار کردیا، جو خطے میں مزید جنگ و تباہی کا سبب بنتا ہے۔

یہ ریاستی اداروں کی بڑی کامیابی رہی کہ انہوں نے پرائی جنگ کے شعلے ایک بار پھر اپنے ملک میں لانے کی تمام دباؤ کو رّد کیا۔ ریاستی اداروں نے اپنی تمام تر توجہ کابل انتظامیہ کے دوہرے معیار و بھارت کی دراندازیوں و سازشوں پر مرکوز رکھیں، جس بنا پر پاکستان میں شدت پسندی و انتہا پسندی کی بڑی کاروائیوں کا خاتمہ اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی آزادنہ نقل وحرکت و مذموم سازشوں کو رچانے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

افغان طالبان نے سوویت یونین اورا مریکا کے خلاف مسلح مزاحمت صرف اس لئے کی، کیونکہ ان کی سرزمین پر منفی پروپیگنڈوں و خودساختہ منصوبہ بندی کرکے جارحیت کی گئی، ان کی سرزمین پر جنگ مسلط کی، فروعی مفادات کے لئے غیور قوم کو اپنی تاریخی آبائی سرزمین سے بے دخل ہونے پر مجبور کیا، لاکھوں افغان عوام کو دنیا بھر میں ہجرت کرنی پڑی، پاکستان 40برس سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، کرزئی یا غنی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات یا دشنام طرازیوں سمیت داخلی معالات میں مداخلت کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور کئی بار افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی، یہاں تک کہ افغان مہاجرین کے لئے دوہری شہریت دینے کا بھی عندیہ ظاہر کیا گیا کیونکہ اس وقت پاکستان میں افغان مہاجرین کی تیسری نسل پروان چڑھ رہی ہے اور نئی نسل پاکستان کو ہی اپنا وطن سمجھتی ہے۔

ٹرمپ نومبر میں صدارتی انتخابات سے قبل اپنے کئی انتخابی منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے امریکی عوام سے کئے وعدوں کو پورا کرکے، اپنی تمام تر متنازع شخصیت کے باوجود صدارت کے لئے دوسری مرتبہ دوبارہ طالع آزمائی کرنا چاہتے ہیں، اس کے لئے صدر ٹرمپ، انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پیش رفت کو اپنی فتح کے لئے استعمال کرنے میں سنجیدہ ہیں، تاہم وائٹ ہاؤس و پینٹاگون میں واضح اختلافات کے باعث کئی معاملات ہنوز حل طلب ہیں۔ صدر ٹرمپ میکسکو سرحد پر600کلو میٹر حفاظتی دیوار کو بنانے کے ساتھ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے وعدے کو پورا کرنا ضروری سمجھتے ہیں، لیکن ان کی عجلت پسندانہ عادت و امریکی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ایک صفحے پر نہ ہونے کی وجہ سے کئی عالمی تنازعات کو حل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

29فروری تک افغان مفاہمتی عمل کے مسودے پر دستخط کے مرحلے کو اگر جنگ پسند قوتوں کی جانب سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی تو یہ صدی کی سب سے بڑی خبر ہوگی۔ بین الافغان مذاکرات میں افغانستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک متفقہ نکتے پر اکھٹے ہوجائیں گے اور اس اَمر کی قوی امید ہے کہ افغانستان کے نظام و انصرام کا فیصلہ افغان عوام اپنی ثقافت و روایات کے مطابق کرلیا جائے گا۔ تاہم ہمیں اس غلط فہمی میں بھی نہیں رہنا چاہیے کہ امریکا کا افغان طالبان کے ساتھ معاہدہ ہوتے ہی امن قائم ہوجائے گا، یقینی طور پر افغانستان میں ایسے جنگجو و سیاسی گروپ بھی موجود ہیں، جو امارات اسلامیہ کے مخالف اور ان کے اپنے فروعی مفادات ہیں، امریکی و افغان طالبان کے درمیان معاہدہ انہیں قبول بھی نہ ہو، ان گروہوں میں بھارت کے پے رول پر کام کرنے والے جنگجو و سیاسی گروہ بھی ہیں جو پاکستان و افغانستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے، صوبائیت، نسل پرستی و فرقہ وارانہ اور لسانیت کی فضا کو پروان چڑھا نے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں، لہذا اس موقع پر امریکی انتظامیہ بھی دور اندیشی سے کام لے اور افغان مفاہمتی عمل کو ایک بار پھر مُردہ کرنے کی عجلت کو نہ دوہرائے کیونکہ یہ خطے میں تمام ممالک کے حق میں بہتر ہے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Sada-e-Haq Book
Previous Post ایم ایم علی کی صدائے حق
Next Post پاکستان سپر لیگ ۰۲۰۲:گیند بلا ،امن کا ہلا!
PSL

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.