geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان سپر لیگ ۰۲۰۲:گیند بلا ،امن کا ہلا!

February 18, 2020 0 1 min read
PSL
Share this:

PSL

تحریر : شیخ خالد زاہد

ہمارے ادارے خصوصی طور پر قانون نافذ کرنے والوں کی جانی و مالی قربانیوں کی بدولت ملک میں کسی حد تک استحکام دیکھائی دے رہا ہے، جس کا منہ بولتا ثبوت دنیا کہ ان ممالک سے روابط جوکہ ایک زمانے سے کسی راز سے زیادہ نہیں دیکھائی دیتے تھے اب باقاعدہ بلمشافہ ملاقاتوں میں تبدیل ہورہے ہیں ۔ عرصہ دراز کے بعد پاکستان میں دنیا جہان کہ اعلی عہدیداران اور ممالک کے سربراہان آرہے ہیں اور پاکستان کیساتھ خیرسگالی کے اظہار کیساتھ ساتھ معاشی استحکام کیلئے بھی اپنی خدمات بڑھ چڑھ کر پیش کر رہے ہیں۔

گرانقدر ایشائی ممالک میں چین کی حیثیت تو نمایاں ہے لیکن ملائیشیاء کے مہاتیر محمد اور ترکی سے طیب اردوان کے دورے پاکستانی قوم کیلئے ناقابل فراموش ہیں ، انکے ساتھ ہی دنیا کے ایک اور اہم ادارے کی اہم ترین شخصیت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس بھی پاکستان کا دورہ کیا بغیر نا رہ سکے اور انہوں نے پاکستان کی پاکستان میں امن کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سرہا بلکہ اقوام متحدہ کی امن فوج میں پاکستانی فوجیوں کی خدمات کا بھی اعتراف کیا ، پاکستان کی جانب سے افغانستان سے آئے مہاجرین کیساتھ بہترین برتاءو کو بھی سراہا ۔ پاکستان کہ پرامن استحکام کیلئے جہاں سفارتی اور عسکری اداروں نے اپنی جانفشانی سے کام کیا وہیں ایک اور ادارہ ایسا ہے کہ جس نے اس پر امن فضاء کیلئے گیند اور بلے کے سہارے سنگلاخ پہاڑوں ، ریگستانوں ، چٹیل میدانوں ، گنجان آباد آبادیوں میں امن کی شمعیں روشن کی اور انہیں روشن رکھنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھی، دہشت گردی سے دہشت زدہ چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کیلئے چھکے اور چوکوں سے رنگ جمائے، گلی محلوں میں برقی قمقموں سے قندیل سی روشنیوں سے میدان سجائے ۔ پاکستان حقیقت میں ایک کھیلوں سے بھرپور محبت کرنے والا ملک ہے یہاں کہ لوگوں کو اگربنیادی سہولیات میسر آجائیں تو یہ دنیا کہ ہر کھیل کے میدان میں پاکستان کے جھنڈے گاڑ دیں ۔ یوں تو پاکستان میں سارے کھیل ہی کھیلے جاتے ہیں جیسا کہ ابھی ایک غیر معروف کھیل اسکریبل میں کراچی سے تعلق رکھنے والے معیز اللہ بیگ نے جونئیر عالمی چیمپین شپ اپنے اور اپنے وطن پاکستان کے نام کی اور سبز ہلالی پرچم کی عزت و تکریم میں اضافہ کیا ، ابھی کچھ دن پہلے ہی پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا کبڈی کا عالمی کپ کی ناصرف میزبانی کی اوربلکہ اس کھیل میں بھی اپنی دھاگ بیٹھاتے ہوئے عالمی چیمپئین ہونے کا اعزاز اپنے روائیتی حریف بھارت کو شکست دے کر حاصل کیا جس نے اہلیان وطن کی خوشی کو دوبالا کردیا ۔

پاکستان کو درپیش عالمی دہشت گردی سے نکال کر پرامن ملک بنانے والوں کو ہم ہمیشہ خراج عقیدت پیش کرتے رہینگے، ہم ہر اس خون کے قطرے کا خود کو مقروض سمجھتے ہوئے اسکی مقصد قربانی کی حفاظت کرتے رہینگے، ہم دشمن کی تمام تدبیروں کو اپنے زندگیاں قربان کرکے ناکام بنانے والوں کو کبھی نہیں بھولینگے اورکبھی کرکٹ کے میدان میں ، کبھی کبڈی کے اکھاڑے میں تو کبھی فضائی نگہبانی میں ۔ ہم انشاء اللہ ہر میدان میں دشمن کے دانت کھٹے کرتے رہینگے ۔ جیساکہ ہم پاکستانی خوب جانتے ہیں کہ کرکٹ ہماری رگوں میں دوڑ رہی ہے ہم کھیلنے کی سکت بھلے ہی نا رکھتے ہوں لیکن سننے اور دیکھنے سے باز رہ ہی نہیں سکتے بلکہ ہمارا تو بس نہیں چلتا پوری پاکستانی قوم کرکٹ کی ٹیم کی کوچ بن جائے ۔

پاکستان سپرلیگ کا پانچواں ایڈیشن جوکہ مکمل پاکستان میں منعقد ہونے جارہا ہے ۔ میزبان شہروں میں کراچی ، لاہور، رالپنڈی اور ملتان میں مقابلوں ا نعقاد ہونگے ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ جیسے جیسے یہ سلسلہ آگے بڑھے گا مقابلوں کو دیگر شہروں کو بھی مقابلے کی میزبانی دی جائے گی ۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ جن شہروں میں میعاری یعنی بین الاقوامی میعار کے اسٹیڈیم موجود نہیں ہے اب ان شہروں کی انتظامیہ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی معاونت سے ایسے اسٹیڈیم کی تیاری پر کام شروع کردینگے، جوکہ ایک مثبت تبدیلی کی جانب بتدریج پیش قدمی ہوگی ۔ ۰۲ فروری ۰۲۰۲(دیکھیں تو دو کا ہندسا غالب ہے) کو جشن پاکستان سپرلیگ کا ناصرف افتتاح ہوگا بلکہ چار سال پہلے دیکھے گئے خواب کو عملی جامہ بھی پہنایا جائے گا اور پاکستان سپر لیگ کو پاکستان میں بھرپوراردو میں خوش آمدید ،پشتو میں پخیر راگلے ، پنجابی میں جی آیا نوں ، سندھی پلی کری آیا اور بلوچی میں واش اتک ہے ،بھی کہا جائے گا ۔

مضمون ہذا کے صرف دومقاصد ہیں ایک تو ان ہزاروں لوگوں کی قربانیوں کو یاد کرنا کہ جن کی وجہ سے آج پاکستان نے اپنی سمت کا صحیح تعین کیا اور دوسرا پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ہماری طرح سے ایک نعرا گیند بلا ، امن کا ہلا دینا ہے ۔ آپ لوگوں کو اگر یہ نعرہ ناصرف اچھالگے بلکہ سمجھ بھی آجائے تو ضرور آگے بڑھائیں اور ہ میں بھی بتائیں۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Afghan Peace Agreement
Previous Post افغان امن معاہدہ، صدی کی عظیم خبر
Next Post کراچی: مبینہ زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی
Toxic Gas Emissions

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.