geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان صوبے نیمروز میں طالبان کا حملہ، کم از کم بیس فوجی ہلاک

October 24, 2020 2 1 min read
Afghanistan Taliban Attack
Share this:

Afghanistan Taliban Attack

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے جنوب مغربی صوبے نیمروز میں ملکی سیکورٹی دستوں کی ایک چوکی پر طالبان عسکریت پسندوں نے ایک بڑا حملہ کیا، جس میں کم از کم بیس سرکاری فوجی مارے گئے۔ طالبان چھ افسروں اور فوجیوں کو اغوا کر کے ساتھ بھی لے گئے۔

کابل سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق نیمروز میں مقامی حکام نے بتایا کہ اس حملے کے دوران طالبان نے ایک چوکی پر حملہ کر کے اس پر قبضہ بھی کر لیا۔ نیمروز کے ضلع خواش رود کے گورنر نے جمعہ تیئیس اکتوبر کے روز نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے اس چوکی پر حملہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کیا۔

ضلعی گورنر کے مطابق، ”خواش رود میں جس چوکی پر حملہ کیا گیا، وہ دیہہ مزنگ چیک پوائنٹ کہلاتی ہے۔ اس حملے میں ملکی فوج کے کم از کم 20 افسر اور سپاہی مارے گئے جبکہ چھ دیگر کو حملہ آور اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔‘‘

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ شبینہ حملہ ضلعی صدر مقام سے تقریباﹰ 70 کلو میٹر دور کیا گیا اور طالبان حملہ آور جاتے ہوئے اس چوکی پر موجود تمام ہتھیار، گولہ بارود اور گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔ ضلعی گورنر کے بقول اس حملے کے بعد آج جمعے کی صبح افغان ایئر فورس نے وہاں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے تصدیق کر دی ہے کہ دیہہ مزنگ چیک پوسٹ پر یہ خونریز کارروائی طالبان جنگجوؤں نے کی۔

افغان صوبے نیمروز میں گزشتہ شب کیا جانے والا بڑا حملہ طالبان کی ان مسلح کارروائیوں کا حصہ ہے، جو طالبان کے نمائندوں اور کابل حکومت کے مندوبین کے مابین جاری امن مذاکرات کے باوجود بند نہیں ہوئیں۔ بین الافغان مکالمت کہلانے والی یہ امن بات چیت گزشتہ ماہ خلیجی عرب ریاست قطر میں شروع ہوئی تھی۔

طالبان مزاحمت کار اور ان کی قیادت ابھی تک ہندوکش کی اس ریاست میں کوئی بھی جنگ بندی قبول کرنے پر تیار نہیں ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر میں جاری امن بات چیت کی کامیابی کے لیے فریقین کی مسلسل اور انتھک کوششیں درکار ہوں گی۔

صوبے نیمروز میں آج صبح کی جانے والے فضائی بمباری سے پہلے افغان ایئر فورس نے کل جمعرات بائیس اکتوبر کے روز شمالی صوبے تخار میں بھی بڑے فضائی حملے کیے تھے۔

مقامی حکام کے مطابق ایک روز پہلے کی گئی اس بمباری میں 12 افغان بچے مارے گئے تھے۔ اس کے برعکس کابل میں حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگی طیاروں سے کیے گئے ان حملوں میں صرف طالبان جنگجو مارے گئے تھے۔

Share this:
Sudan - Israel Relations
Previous Post سوڈان اور اسرائیل اقتصادی، تجارتی تعلقات شروع کرنے پر متفق ہو گئے
Next Post نئے چین کی طاقت سے امریکا آگاہ نہیں، صدر شی
China Raketenwerfer

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.