geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نئے چین کی طاقت سے امریکا آگاہ نہیں، صدر شی

October 24, 2020 0 1 min read
China Raketenwerfer
Share this:

China Raketenwerfer

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین میں سن 1950 کی دہائی میں لڑی جانے والی کوریائی جنگ میں ’فتح‘ کی سترہویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر چینی صدر نے ملکی عسکری قوت کو تقریر کا موضوع بنایا۔

چین میں سن1950 سے 1953تک لڑی جانے والی جزیرہ نما کوریا کی جنگ میں ‘فتح‘ کی سترہویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ نے ملکی عسکری قوت سے متعلق ایک طویل تقریر کی۔ اس تقریر میں حب الوطنی کے روایتی احساسات اور جذبات کو بھی سمویا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق صدر شی کی تقریر میں بظاہر اپنی فوجی قوت کا بیان کیا جا رہا تھا لیکن ان کے دماغ میں امریکا موجود تھا۔

کوریائی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ ستر سال پہلے کی جنگ اس کا اظہار تھا کہ ان کی قوم ملک کے قریب پہنچتی کسی بھی مصیبت کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ایک بڑی قوت کا ملک ہے اور اسے امریکی دھمکیوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔

ماہرین کے مطابق کسی بھی اہم سولین یا ملٹری تقریب کے موقع پر بیجنگ حکومت اپنی فوجی قوت کا تذکرہ اس انداز میں کرتی ہے کہ مخالفین یہ جان لیں کہ ‘نیا چین‘ ایک بڑی طاقت کا حامل ہے اور چیلنج کرنے والے اس قوت سے خبردار رہیں۔ اس تناظر میں خاص طور پر امریکا پر غیر اعلانیہ فوکس کیا جاتا ہے۔

جمعہ تیئیس اکتوبر کو منعقد ہونے والی تقریب ایسے موقع پر منائی گئی جب بیجنگ حکومت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ کئی معاملات پر تنازعات جاری ہیں۔ ان متنازعہ معاملات میں تجارت، ٹیکنیکل، انسانی حقوق اور تائیوان کے اسٹیٹس پر سخت الفاظ کے حامل جملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ تائیوان کو چین اپنی سرزمین کا علیحدہ مگر لازمی حصہ قرار دیتا ہے۔

صدر شی کی تقریر میں تائیوان کا ذکر اس لیے بھی اہم ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اکیس اکتوبر کو امریکا نے تائیوان کے لیے نئے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزارتِ دفاع کے مطابق تائیوان کو ایک بلین ڈالر مالیت کے جدید میزائل فراہم کیے جائیں گے۔ اس اعلان سے امریکا اور چین میں مزید کشیدگی و تناؤ میں اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

جمعے کو منعقد ہونے والی تقریب میں صدر شی نےامریکا کا نام لیے بغیر مگر امریکا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوریائی جنگ کے تاریخی نظائر و نتائج کو ملکی عوام اور بین الاقوامی سامعین کے لیے پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج کے دور میں بھی یک طرفیت اور اتحادیوں کے بغیر خارجہ تعلقات استوار کرنے، ملکی صنعتی پیداوار کو بیرونی سرمائے سے محفوظ رکھنے اور اپنی انتہائی برتری کے زعم میں مبتلا ہونا دیکھا جا رہا ہے۔

تقریر کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ چینی عوام مسائل پیدا کرنے کے دلدادہ نہیں ہیں اور نہ ہی کسی مشکل وقت کا سامنا کرنے سے گبھراتے ہیں۔ انہوں یہ بھی کہا کہ چینی لوگ اور حکومت بیکار نہیں رہتی اور یہ ہمہ وقت اپنی جغرافیائی خود مختاری پر نگاہ رکھے ہوئے ہے تا کہ کوئی اسے نقصان اپہنچانے کی کوشش میں تو نہیں ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ کوریائی جنگ صرف واحد ایک مثال ہے جب امریکی اور چینی فوجیں آمنے سامنے ہو کر ایک خونی جنگ میں شریک ہوئی تھیں۔ یہ جنگ بظاہر کسی منطقی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہو گئی تھی لیکن اس صور حال کو چینی حکومت نے ایک ‘فتح‘ کے طور پر لیا تھا۔ اس جنگ میں تقریباً دو لاکھ چینی فوجی مارے گئے تھے اور ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد ساڑھے چھتیس ہزار سے زائد تھی جب کہ جنوبی کوریا کے ایک لاکھ سینتیس ہزار فوجی مارے گئے تھے۔ یہ بات ضرور دیکھی گئی کہ شمالی کوریا اور چینی افواج نے امریکی کی قیادت میں اقوام متحدہ کی فوج کو پیچھے دھکیل کر سرحدی لائن اڑتیسیویں پیرلَل تک پہنچا دیا تھا۔

Share this:
Afghanistan Taliban Attack
Previous Post افغان صوبے نیمروز میں طالبان کا حملہ، کم از کم بیس فوجی ہلاک
Next Post مصر میں 10 دنوں میں 49 قیدی پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیے گئے
Egypt Prisoner Hanging

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.