geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان کے لیے بھارتی گندم، براستہ پاکستان فراہمی کی اجازت

February 15, 2022 1 1 min read
Protest Afghanistan
Share this:

Protest Afghanistan

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی حکومت نے بھارت سے افغانستان کے لیے امدادی گندم فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ افغان عوام کو اس وقت خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

جوہری ہتھیاروں کے حامل ہمسایہ ممالک پاکستان اور بھارت نے ایک ڈیل کو حتمی شکل دی ہے اور اس کے تحت درجنوں افغان ٹرک اگلے دنوں میں بھارت کی جانب سے عطیہ کی جانے والی گندم اپنے ملک لے جانے کے لیے پاکستان پہنچ جائیں گے۔ افغان ٹرک یہ گندم لاہور کے قریب واقع سرحدی گزرگاہ واہگہ سے اکیس جنوری سے اٹھانا شروع کر دیں گے۔

بھارتی گندم کی ترسیل

رواں برس اکیس فروری سے واہگہ بارڈر سے بھارت کی جانب سے امداد کے طور پر دی جانے والی گندم افغان ٹرکوں پر لادی جائے گی اور یہ ٹرک اس گندم کو لاد کر مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد پہنچائیں گے۔ افغان ٹرک ڈرائیور طورخم کے راستے واپس اپنے ملک بائیس فروری کو پہنچیں گے۔

بھارت نے تین ماہ قبل اقتصادی و سماجی بدحالی کے شکار ملک افغانستان کے عوام کے لیے پچاس ہزار میٹرک ٹن اور ادویات کی بھاری کھیپ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس انتظام کے حوالے سے تفصیلات شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر دونوں ملکوں کے حکام نے بتائی ہیں۔

امداد کی ترسیل میں تاخیر

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کے تین ماہ قبل اعلان کے بعد اسلام آباد نے بھارتی امداد اپنی سرزمین سے افغانستان پہنچانے کی اجازت دے دی تھی لیکن نئی دہلی حکام اس امداد کی ترسیل کے عمل کو حتمی شکل نہیں دے پائے تھے۔ امداد کی فراہمی کی تمام تفصیلات نئی دہلی نے گزشتہ ہفتے کے دوران مکمل کی ہیں۔

پاکستانی حکومت کا موقف ہے کہ وہ بھارتی امداد اپنی سرزمین سے افغانستان کو ترسیل ایک خصوصی معاہدے کے تحت کرے گی اور اکیس فروری سے امداد کی فراہمی اسی معاہدے کے تحت شروع کی جائے گی۔ یہ نہیں واضح کہ امدادی عمل میں کتنے دن صرف ہوں گے۔

دوسری جانب حال ہی میں شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے ملک افغانستان کے لیے اقوام متحدہ نے پانچ ارب ڈالر کی امداد کی اپیل جاری کی ہے۔ اس اپیل میں بیان کیا گیا کہ اگر افغان عوام کی مدد نہ کی گئی تو دس لاکھ بچے بھوک اور قحط سالی کی نذر ہو جائیں گے۔

اس وقت نوے فیصد افغان عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ امر اہم ہے کہ پاکستان نے بھی چند ایام قبل افغانستان کو امدادی خوراک اور ادویات روانہ کی ہیں۔

Share this:
Arjun Kapoor and Malaika Arora
Previous Post ملائکہ سے قریبی تعلق پر ارجن کپور کی ناقدین کو جذباتی وضاحت
Next Post ترک صدر ایردوآن کی توہین کوئی مذاق نہیں
Tayyip Erdogan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.